Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 11:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اور لوگوں کے سردار یروشلیِم میں رہتے تھے اور باقی لوگوں نے قُرعے ڈالے کہ ہر دس شخصوں میں سے ایک کو شہرِ مُقدّس یروشلیِم میں بسنے کے لِئے لائیں اور نَو باقی شہروں میں رہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَب لوگوں کے سردار یروشلیمؔ میں آباد ہو گئے اَور باقی لوگوں نے قُرعہ اَندازی کی تاکہ ہر دس آدمیوں میں سے ایک مُقدّس شہر یروشلیمؔ میں رہے اَور باقی بچے نَو اَپنے شہروں میں رہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 क़ौम के बुज़ुर्ग यरूशलम में आबाद हुए थे। फ़ैसला किया गया कि बाक़ी लोगों के हर दसवें ख़ानदान को मुक़द्दस शहर यरूशलम में बसना है। यह ख़ानदान क़ुरा डालकर मुक़र्रर किए गए। बाक़ी ख़ानदानों को उनकी मक़ामी जगहों में रहने की इजाज़त थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 قوم کے بزرگ یروشلم میں آباد ہوئے تھے۔ فیصلہ کیا گیا کہ باقی لوگوں کے ہر دسویں خاندان کو مُقدّس شہر یروشلم میں بسنا ہے۔ یہ خاندان قرعہ ڈال کر مقرر کئے گئے۔ باقی خاندانوں کو اُن کی مقامی جگہوں میں رہنے کی اجازت تھی۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 11:1
21 حوالہ جات  

کیونکہ وہ شہر قُدس کے لوگ کہلاتے ہیں اور اِسرائیل کے خُدا پر توکُّل کرتے ہیں جِس کا نام ربُّ الافواج ہے۔


جاگ جاگ اَے صِیُّون اپنی شَوکت سے مُلبّس ہو! اَے یروشلیِم مُقدّس شہر اپنا خُوش نُما لِباس پہن لے! کیونکہ آگے کو کوئی نامختُون یا ناپاک تُجھ میں کبھی داخِل نہ ہو گا۔


مُقدّس شہر میں کُل دو سَو چَوراسی لاوی تھے۔


اور ہم نے یعنی کاہِنوں اور لاویوں اور لوگوں نے لکڑی کے ہدئے کی بابت قُرعے ڈالے تاکہ اُسے اپنے خُدا کے گھر میں باپ دادا کے گھرانوں کے مُطابِق مُقرّرہ وقتوں پر سال بہ سال خُداوند اپنے خُدا کے مذبح پر جلانے کو لایا کریں جَیسا شرِیعت میں لِکھا ہے۔


تب اِبلِیس اُسے مُقدّس شہر میں لے گیا اور ہَیکل کے کنگُرے پر کھڑا کر کے اُس سے کہا کہ


اور یہ کہہ کر دُعا کی کہ اَے خُداوند! تُو جو سب کے دِلوں کی جانتا ہے۔ یہ ظاہِر کر کہ اِن دونوں میں سے تُو نے کِس کو چُنا ہے۔


اور اُس کے جی اُٹھنے کے بعد قبروں سے نِکل کر مُقدّس شہر میں گئے اور بُہتوں کو دِکھائی دِئے۔


قُرعہ گود میں ڈالا جاتا ہے پر اُس کا سارا اِنتظام خُداوند کی طرف سے ہے۔


کیونکہ وہاں عدالت کے تخت یعنی داؤُد کے خاندان کے تخت قائِم ہیں۔


اور اُنہوں نے کیا چھوٹے کیا بڑے اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُوافِق ہر ایک پھاٹک کے لِئے قُرعہ ڈالا۔


تب یشُوع نے سَیلا میں اُن کے لِئے خُداوند کے حضُور قُرعہ ڈالا اور وہِیں یشُوع نے اُس مُلک کو بنی اِسرائیل کی تقسِیموں کے مُطابِق اُن کو بانٹ دِیا۔


پِھر اُنہوں نے اُن کے بارے میں قُرعہ ڈالا اور قُرعہ متّیاؔہ کے نام کا نِکلا۔ پس وہ اُن گیارہ رسُولوں کے ساتھ شُمار ہُؤا۔


اور یروشلیِم میں بنی یہُوداؔہ میں سے اور بنی بِنیمِین میں سے اور بنی اِفرائِیم اور منسّی میں سے یہ لوگ رہنے لگے یعنی۔


یہ اپنی پُشتوں میں آبائی خاندانوں کے سردار اور رئِیس تھے اور یروشلیِم میں رہتے تھے۔


پس سارا اِسرائیلؔ نسب ناموں کے مُطابِق جو اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی کِتاب میں درج ہیں گِنا گیا اور یہُوداؔہ اپنے گُناہوں کے سبب سے اسِیر ہو کر بابل کو گیا۔


اور وہ جو پہلے اپنی مِلکِیّت اور اپنے شہروں میں بسے سو اِسرائیلی اور کاہِن اور لاوی اور نتیِنم تھے۔


اور مَیں نے اُسی مَوقع پر لوگوں سے یہ بھی کہہ دِیا تھا کہ ہر شخص اپنے نَوکر کولے کر یروشلیِم میں رات کاٹا کرے تاکہ رات کو وہ ہمارے لِئے پہرا دِیا کریں اور دِن کو کام کریں۔


یروشلِیم کی سلامتی کی دُعا کرو۔ وہ جو تُجھ سے مُحبّت رکھتے ہیں اِقبال مند ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات