Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحمیاہ 10:35 - کِتابِ مُقادّس

35 اور سال بہ سال اپنی اپنی زمِین کے پہلے پَھل اور سب درختوں کے سب میووں میں سے پہلے پَھل خُداوند کے گھر میں لائیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

35 ”ہم ہر سال اَپنی فصلوں اَور درختوں کا پہلا پھل یَاہوِہ کے گھر میں لانے کی بھی ذمّہ داری لیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

35 हम सालाना अपने खेतों और दरख़्तों का पहला फल रब के घर में पहुँचाएँगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

35 ہم سالانہ اپنے کھیتوں اور درختوں کا پہلا پھل رب کے گھر میں پہنچائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




نحمیاہ 10:35
13 حوالہ جات  

تب جو مُلک خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو دیتا ہے اُس کی زمِین میں جو قِسم قِسم کی چِیزیں تُو لگائے اُن سب کے پہلے پَھل کو ایک ٹوکرے میں رکھ کر اُس جگہ لے جانا جِسے خُداوند تیرا خُدا اپنے نام کے مسکن کے لِئے چُنے۔


تُو اپنی زمِین کے پہلے پَھلوں کا پہلا حِصّہ خُداوند اپنے خُدا کے گھر میں لانا۔ تُو حلوان کو اُس کی ماں کے دُودھ میں نہ پکانا۔


اچھّے سے اچھّا تیل اور اچھّی سے اچھّی مَے اور اچھّے سے اچھّا گیہُوں یعنی اِن چِیزوں میں سے جو کُچھ وہ پہلے پَھل کے طَور پر خُداوند کے حضُور گُذرانیں وہ سب مَیں نے تُجھے دِیا۔


اپنی زمِین کی پہلی پَیداوار کا پہلا پَھل خُداوند اپنے خُدا کے گھر میں لانا۔ حلوان کو اُسی کی ماں کے دُودھ میں نہ پکانا۔


اور تُو لاوؔی کے قبِیلہ یعنی اپنے باپ کے قبِیلہ کے لوگوں کو بھی جو تیرے بھائی ہیں اپنے ساتھ لے آیا کر تاکہ وہ تیرے ساتھ ہو کر تیری خِدمت کریں پر شہادت کے خَیمہ کے آگے تُو اور تیرے بیٹے ہی آیا کریں۔


اور سب پہلے پَھلوں کا پہلا اور تُمہاری تمام چِیزوں کی ہر ایک قُربانی کاہِن کے لِئے ہوں اور تُم اپنے پہلے گُندھے آٹے سے کاہِن کو دینا تاکہ تیرے گھر پر برکت ہو۔


یا جِس چِیز کے بارے میں اُس نے جُھوٹی قَسم کھائی اُس چِیز کو وہ ضرُور پُورا پُورا واپس کرے اور اصل کے ساتھ پانچواں حِصّہ بھی بڑھا کر دے۔ جِس دِن یہ معلُوم ہو کہ وہ مُجرم ہے اُسی دِن وہ اُسے اُس کے مالِک کو واپس دے۔


اور اپنے جُرم کی قُربانی خُداوند کے حضُور چڑھائے اور جِتنا دام تُو مُقرّر کرے اُتنے دام کا ایک بے عَیب مینڈھا ریوڑ میں سے جُرم کی قُربانی کے طَور پر کاہِن کے پاس لائے۔


اور مُقرّرہ وقتوں پر لکڑی کے ہدئے اور پہلے پَھلوں کے لِئے حلقے مُقرّر کر دِئے۔ اَے میرے خُدا بھلائی کے لِئے مُجھے یاد کر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات