33 یعنی سبتوں اور نئے چاندوں کی نذر کی روٹی اور دائِمی نذر کی قُربانی اور دائِمی سوختنی قُربانی کے لِئے اور مُقرّرہ عِیدوں اور مُقدّس چِیزوں اور خطا کی قُربانِیوں کے لِئے کہ اِسرائیل کے واسطے کفّارہ ہو اور اپنے خُدا کے گھر کے سب کاموں کے لِئے۔
33 یعنی نذر کی روٹی کے لیٔے، اناج کی دائمی نذروں اَور سوختنی نذروں کے لیٔے، سَبتوں، نئے چاند کی عیدوں اَور مُقرّرہ عیدوں کے لیٔے، پاکیزگی کی نذروں کے لیٔے اَور اِسرائیل کے کفّارے کے لئے گُناہ کی قُربانی کی نذروں کے لیٔے اَور اَپنے خُدا کے گھر میں دیگر فرائض کے لیٔے۔
33 अल्लाह के लिए मख़सूस रोटी, ग़ल्ला की नज़र और भस्म होनेवाली वह क़ुरबानियाँ जो रोज़ाना पेश की जाती हैं, सबत के दिन, नए चाँद की ईद और बाक़ी ईदों पर पेश की जानेवाली क़ुरबानियाँ, ख़ास मुक़द्दस क़ुरबानियाँ, इसराईल का कफ़्फ़ारा देनेवाली गुनाह की क़ुरबानियाँ, और हमारे ख़ुदा के घर का हर काम।
33 اللہ کے لئے مخصوص روٹی، غلہ کی نذر اور بھسم ہونے والی وہ قربانیاں جو روزانہ پیش کی جاتی ہیں، سبت کے دن، نئے چاند کی عید اور باقی عیدوں پر پیش کی جانے والی قربانیاں، خاص مُقدّس قربانیاں، اسرائیل کا کفارہ دینے والی گناہ کی قربانیاں، اور ہمارے خدا کے گھر کا ہر کام۔
مَیں خُداوند اپنے خُدا کے نام کے لِئے ایک گھر بنانے کو ہُوں کہ اُس کے لِئے مُقدّس کرُوں اور اُس کے آگے خُوشبُودار مصالِح کا بخُور جلاؤُں اور وہ سبتوں اور نئے چاندوں اور خُداوند ہمارے خُدا کی مُقرّرہ عِیدوں پر دائِمی نذر کی روٹی اور صُبح اور شام کی سوختنی قُربانیوں کے لِئے ہو کیونکہ یہ ابد تک اِسرائیل پر فرض ہے۔
اور تُو بنی اِسرائیل سے کفّارہ کی نقدی لے کر اُسے خَیمۂِ اِجتماع کے کام میں لگانا تاکہ وہ بنی اِسرائیل کی طرف سے تُمہاری جانوں کے کفّارہ کے لِئے خُداوند کے حضُور یادگار ہو۔