اور لاویوں کے رئِیس حسبیاؔہ سیربیاؔہ اور یشُوع بِن قدمی ایل اپنے بھائیوں سمیت آمنے سامنے باری باری سے مَردِ خُدا داؤُد کے حُکم کے مُطابِق حمد اور شُکرگُذاری کے لِئے مُقرّر تھے۔
اور عُزّی بِن بانی بِن حسبیاؔہ بِن متّنیاؔہ بِن مِیکا جو آسف کی اَولاد یعنی گانے والوں میں سے تھا یروشلیِم میں اُن لاویوں کا ناظِم تھا جو خُدا کے گھر کے کام پر مُقرّر تھے۔