Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحوم 3:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اور نجاست تُجھ پر ڈالُوں گا اور تُجھے رُسوا کرُوں گا ہاں تُجھے انگُشت نُما کر دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 مَیں تمہارے اُوپر گندگی ڈالُوں گا، میں نفرت کا سلُوک کروں گا تُجھے رُسوا کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 मैं तुझ पर कूड़ा-करकट फेंककर तेरी तहक़ीर करूँगा। तू दूसरों के लिए तमाशा बन जाएगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 مَیں تجھ پر کُوڑا کرکٹ پھینک کر تیری تحقیر کروں گا۔ تُو دوسروں کے لئے تماشا بن جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی




نحوم 3:6
19 حوالہ جات  

پس مَیں نے تُم کو سب لوگوں کی نظر میں ذلِیل اور حقِیر کِیا کیونکہ تُم میری راہوں پر قائِم نہ رہے بلکہ تُم نے شرعی مُعاملات میں رُوداری کی۔


اور بابل کھنڈر ہو جائے گا اور گِیدڑوں کا مقام اور حَیرت اور سُسکار کا باعِث ہو گا اور اُس میں کوئی نہ بسے گا۔


تَو بھی تُو مُجھے کھائی میں غوطہ دے گا اور میرے ہی کپڑے مُجھ سے گِھن گھائیں گے۔


کُچھ تو یُوں کہ لَعن طَعن اور مُصِیبتوں کے باعِث تُمہارا تماشا بنا اور کُچھ یُوں کہ تُم اُن کے شرِیک ہُوئے جِن کے ساتھ یہ بدسلُوکی ہوتی تھی۔


میری دانِست میں خُدا نے ہم رسُولوں کو سب سے ادنیٰ ٹھہرا کر اُن لوگوں کی طرح پیش کِیا ہے جِن کے قتل کا حُکم ہو چُکا ہو کیونکہ ہم دُنیا اور فرِشتوں اور آدمِیوں کے لِئے ایک تماشا ٹھہرے۔


لیکن خُداوند نے تیری بابت یہ حُکم صادِر فرمایا ہے کہ تیری نسل باقی نہ رہے۔ مَیں تیرے بُت خانہ سے کھودی ہُوئی اور ڈھالی ہُوئی مُورتوں کو نیست کرُوں گا۔ مَیں تیرے لِئے قبر تیّار کرُوں گا کیونکہ تُو نِکمّا ہے۔


وہ احمقوں بلکہ کمِینوں کی اَولاد ہیں۔ وہ مُلک سے مار مار کر نِکالے گئے تھے۔


اِسی طرح سدُوؔم اور عمُورہ اور اُن کے آس پاس کے شہر جو اُن کی طرح حرام کاری میں پڑ گئے اور غَیر جِسم کی طرف راغِب ہُوئے ہمیشہ کی آگ کی سزا میں گرِفتار ہو کر جایِ عِبرت ٹھہرے ہیں۔


وہ بدنام کرتے ہیں ہم مِنّت سماجت کرتے ہیں۔ ہم آج تک دُنیا کے کُوڑے اور سب چِیزوں کی جَھڑن کی مانِند رہے۔


ربُّ الافواج فرماتا ہے اگر تُم شِنوا نہ ہو گے اور میرے نام کی تمجِید کو مدِنظر نہ رکھّو گے تو مَیں تُم کو اور تُمہاری نِعمتوں کو ملعُون کرُوں گا بلکہ اِس لِئے کہ تُم نے اُسے مدِنظر نہ رکھّا مَیں ملعُون کر چُکا ہُوں۔


یہ وہ شادمان شہر ہے جو بے فِکر تھا۔ جِس نے دِل میں کہا کہ مَیں ہُوں اور میرے سِوا کوئی دُوسرا نہیں۔ وہ کَیسا وِیران ہُؤا! حَیوانوں کے بَیٹھنے کی جگہ! ہر ایک جو اُدھر سے گُذرے گا سُسکارے گا اور ہاتھ ہِلائے گا۔


اُس نے سنگریزوں سے میرے دانت توڑے اور مُجھے خاکِستر میں لِٹایا۔


اُس نے مُجھے کِیچڑ میں دھکیل دِیا ہے۔ مَیں خاک اور راکھ کی مانِند ہو گیا ہُوں۔


اِس لِئے دیکھ مَیں تیرے سب یاروں کو جِن کو تُو لذِیذ تھی اور اُن سب کو جِن کو تُو چاہتی تھی اور اُن سب کو جِن سے تُو کِینہ رکھتی ہے جمع کرُوں گا۔ مَیں اُن کو چاروں طرف سے تیری مُخالفت پر فراہم کرُوں گا اور اُن کے آگے تیری برہنگی کھول دُوں گا تاکہ وہ تیری تمام برہنگی دیکھیں۔


تُو عِزّت کے عِوض رُسوائی سے بھر گیا ہے۔ تُو بھی پی کر اپنی نامختُونی ظاہِر کر۔ خُداوند کے دہنے ہاتھ کا پِیالہ اپنے دَور میں تُجھ تک پُہنچے گا اور رُسوائی تیری شَوکت کو ڈھانپ لے گی۔


دیکھو مَیں تُمہارے بازُو بیکار کر دُوں گا اور تُمہارے مُنہ پر نجاست یعنی تُمہاری قُربانِیوں کی نجاست پھینکُوں گا اور تُم اُسی کے ساتھ پھینک دِئے جاؤ گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات