Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحوم 3:16 - کِتابِ مُقادّس

16 تُو نے اپنے سَوداگروں کو آسمان کے سِتاروں سے زِیادہ فراوان کِیا۔ چٹ کر جانے والی ٹِڈّی خراب کر کے اُڑ جاتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 تُم نے اَپنے سوداگروں کو آسمان کے سِتاروں سے زِیادہ بڑھا لیا ہے، لیکن وہ ٹِڈّیوں کی طرح چٹ کرکے اُڑ جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 बेशक तेरे ताजिर सितारों जितने लातादाद हो गए हैं, लेकिन अचानक वह टिड्डियों के बच्चों की तरह अपनी केंचली को उतार लेंगे और उड़कर ग़ायब हो जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 بےشک تیرے تاجر ستاروں جتنے لاتعداد ہو گئے ہیں، لیکن اچانک وہ ٹڈیوں کے بچوں کی طرح اپنی کینچلی کو اُتار لیں گے اور اُڑ کر غائب ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




نحوم 3:16
7 حوالہ جات  

جَیسے اجرامِ فلک بے شُمار ہیں اور سمُندر کی ریت بے اندازہ ہے وَیسے ہی مَیں اپنے بندہ داؤُد کی نسل کو اور لاویوں کو جو میری خِدمت کرتے ہیں فراوانی بخشُوں گا۔


اور تُو نے اُن کی اَولاد کو بڑھا کر آسمان کے سِتاروں کی مانِند کر دِیا اور اُن کو اُس مُلک میں لایا جِس کی بابت تُو نے اُن کے باپ دادا سے کہا تھا کہ وہ جا کر اُس پر قبضہ کریں۔


مَیں تُجھے برکت پر برکت دُوں گا اور تیری نسل کو بڑھاتے بڑھاتے آسمان کے تاروں اور سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانِند کر دُوں گا اور تیری اَولاد اپنے دُشمنوں کے پھاٹک کی مالِک ہو گی۔


اور وہ اُس کو باہر لے گیا اور کہا کہ اب آسمان کی طرف نِگاہ کر اور اگر تُو ستاروں کو گِن سکتا ہے تو گِن اور اُس سے کہا کہ تیری اَولاد اَیسی ہی ہو گی۔


اُس نے حُکم دِیا تو بے شُمار ٹِڈّیاں اور کیڑے آ گئے


کِس نے یہ منصُوبہ صُور کے خِلاف باندھا جو تاج بخش ہے۔ جِس کے سَوداگر اُمرا اور جِس کے بیوپاری دُنیا بھر کے عِزّت دار ہیں؟


کہ جو کُچھ ٹِڈّیوں کے ایک غول سے بچا اُسے دُوسرا غول نِگل گیا اور جو کُچھ دُوسرے سے بچا اُسے تِیسرا غول چَٹ کر گیا اور جو کُچھ تِیسرے سے بچا اُسے چَوتھا غول کھا گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات