Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحوم 3:13 - کِتابِ مُقادّس

13 دیکھ تیرے اندر تیرے مَرد عَورتیں بن گئے۔ تیری مُملکت کے پھاٹک تیرے دُشمنوں کے سامنے کُھلے ہیں۔ آگ تیرے اڑبنگوں کو کھا گئی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَپنے جنگی بہادروں کو دیکھ۔ تمہارے مَرد عورتیں بَن گیٔے ہیں! تمہارے مُلک کے پھاٹک تمہارے دُشمنوں کے لیٔے کھُل گیٔے ہیں؛ آگ اڑبنگوں کو کھا گئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 लो, तेरे तमाम दस्ते औरतें बन गए हैं। तेरे मुल्क के दरवाज़े दुश्मन के लिए पूरे तौर पर खोले गए, तेरे कुंडे नज़रे-आतिश हो गए हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 لو، تیرے تمام دستے عورتیں بن گئے ہیں۔ تیرے ملک کے دروازے دشمن کے لئے پورے طور پر کھولے گئے، تیرے کنڈے نذرِ آتش ہو گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




نحوم 3:13
11 حوالہ جات  

بابل کے بہادُر لڑائی سے دست بردار اور قلعوں میں بَیٹھے ہیں۔ اُن کا زور گھٹ گیا۔ وہ عَورتوں کی مانِند ہو گئے۔ اُس کے مسکن جلائے گئے۔ اُس کے اڑبنگے توڑے گئے۔


اُس وقت ربُّ الافواج کے ہاتھ چلانے سے جو وہ مِصرؔ پر چلائے گا مِصری عَورتوں کی مانِند ہو جائیں گے اور ہَیبت زدہ اور ہِراسان ہوں گے۔


نہروں کے پھاٹک کُھل جاتے ہیں اور قصر گُداز ہو جاتا ہے۔


اُس کے گھوڑوں اور رتھوں اور سب مِلے جُلے لوگوں پر جو اُس میں ہیں تلوار ہے۔ وہ عَورتوں کی مانِند ہوں گے۔ اُس کے خزانوں پر تلوار ہے۔ وہ لُوٹے جائیں گے۔


کیونکہ اُس نے تیرے پھاٹکوں کے بینڈوں کو مضبُوط کِیا ہے۔ اُس نے تیرے اندر تیری اَولاد کو برکت دی ہے۔


کیونکہ اُس نے پِیتل کے پھاٹک توڑ دِئیے اور لوہے کے بینڈوں کو کاٹ ڈالا۔


لافزنوں پر تلوار ہے۔ وہ بے وُقُوف ہو جائیں گے۔ اُس کے بہادُروں پر تلوار ہے۔ وہ ڈر جائیں گے۔


وہاں آگ تُجھے کھا جائے گی۔ تلوار تُجھے کاٹ ڈالے گی۔ وہ ٹِڈّی کی طرح تُجھے چٹ کر جائے گی اگرچہ تُو اپنے آپ کو چٹ کر جانے والی ٹِڈِّیوں کی مانِند فراوان کرے اور فَوجِ ملخ کی مانِند بے شُمار ہو جائے۔


اَے تِیماؔن تیرے بہادُر گھبرا جائیں گے یہاں تک کہ کوہِستانِ عیسَو کے باشِندوں میں سے ہر ایک کاٹ ڈالا جائے گا۔


ہُصّب بے پردہ ہُوئی اور اسِیری میں چلی گئی۔ اُس کی لَونڈِیاں قُمرِیوں کی مانِند کراہتی ہُوئی ماتم کرتی اور چھاتی پِیٹتی ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات