Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحوم 3:10 - کِتابِ مُقادّس

10 تَو بھی وہ جلاوطن اور اسِیر ہُؤا۔ اُس کے بچّے سب کُوچوں میں پٹک دِئے گئے اور اُن کے شُرفا پر قُرعہ ڈالا گیا اور اُس کے سب بُزرگ زنجِیروں سے جکڑے گئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 تو بھی وہ اسیر ہُوا اَور جَلاوطنی میں گیا۔ ہر گلی کے نکّڑ پر اُس کے دُودھ پیتے بچّے پٹک کر ٹکڑے کر دئیے گیٔے۔ اُس کے مُعزّز لوگوں پر قُرعہ ڈالے گیٔے، اَور اُس کے سارے بُزرگ زنجیروں میں جکڑ دئیے گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 तो भी वह क़ैदी बनकर जिलावतन हुआ। हर गली के कोने में उसके शीरख़ार बच्चों को ज़मीन पर पटख़ दिया गया। उसके शुरफ़ा क़ुरा-अंदाज़ी के ज़रीए तक़सीम हुए, उसके तमाम बुज़ुर्ग ज़ंजीरों में जकड़े गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 توبھی وہ قیدی بن کر جلاوطن ہوا۔ ہر گلی کے کونے میں اُس کے شیرخوار بچوں کو زمین پر پٹخ دیا گیا۔ اُس کے شرفا قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم ہوئے، اُس کے تمام بزرگ زنجیروں میں جکڑے گئے۔

باب دیکھیں کاپی




نحوم 3:10
17 حوالہ جات  

اُسی طرح شاہِ اسُور مِصری اسِیروں اور کُوشی جلاوطنوں کو کیا بُوڑھے کیا جوان برہنہ اور ننگے پاؤں اور بے پردہ سُرنیوں کے ساتھ مِصریوں کی رُسوائی کے لِئے لے جائے گا۔


جِس روز تُو اُس کے مُخالِفوں کے ساتھ کھڑا تھا۔ جِس روز اجنبی اُس کے لشکر کو اسِیر کر کے لے گئے اور بیگانوں نے اُس کے پھاٹکوں سے داخِل ہو کر یروشلیِم پر قُرعہ ڈالا تُو بھی اُن کے ساتھ تھا۔


ہاں اُنہوں نے میرے لوگوں پر قُرعہ ڈالا اور ایک کسبی کے بدلے ایک لڑکا دِیا اور مَے کے لِئے ایک لڑکی بیچی تاکہ مَیخواری کریں۔


سامرؔیہ اپنے جُرم کی سزا پائے گا کیونکہ اُس نے اپنے خُدا سے بغاوت کی ہے۔ وہ تلوار سے گِر جائیں گے۔ اُن کے بچّے پارہ پارہ ہوں گے اور باردار عَورتوں کے پیٹ چاک کِئے جائیں گے۔


اُٹھ رات کو پہروں کے شرُوع میں فریاد کر۔ خُداوند کے حضُور اپنا دِل پانی کی مانِند اُنڈیل دے۔ اپنے بچّوں کی زِندگی کے لِئے جو سب کُوچوں میں بُھوک سے بے ہوش پڑے ہیں اُس کے حضُور میں دستِ دُعا بُلند کر۔


اور اُن کے بال بچّے اُن کی آنکھوں کے سامنے پارہ پارہ ہوں گے۔ اُن کے گھر لُوٹے جائیں گے اور اُن کی عَورتوں کی بے حُرمتی ہو گی۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ بنی عمُّون کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُنہوں نے اپنی حدُود کو بڑھانے کے لِئے جِلعاد کی باردار عَورتوں کے پیٹ چاک کِئے۔


سونا کَیسا بے آب ہو گیا! کُندن کَیسا بدل گیا! مَقدِس کے پتّھر تمام گلی کُوچوں میں پڑے ہیں۔


اب تُم واوَیلا کرو کیونکہ خُداوند کا دِن نزدِیک ہے۔ وہ قادرِ مُطلق کی طرف سے بڑی ہلاکت کی مانِند آئے گا۔


اَے بابل کی بیٹی! جو ہلاک ہونے والی ہے وہ مُبارک ہو گا جو تُجھے اُس سلُوک کا جو تُو نے ہم سے کِیا بدلہ دے


اور حزائیل نے کہا میرا مالِک روتا کیوں ہے؟ اُس نے جواب دِیا اِس لِئے کہ مَیں اُس بدی سے جو تُو بنی اِسرائیل سے کرے گا آگاہ ہُوں۔ تُو اُن کے قلعوں میں آگ لگائے گا اور اُن کے جوانوں کو تہِ تیغ کرے گا اور اُن کے بچّوں کو پٹک پٹک کر ٹُکڑے ٹُکڑے کرے گا اور اُن کی حامِلہ عَورتوں کو چِیر ڈالے گا۔


ہاں تُم تو یتِیموں پر قُرعہ ڈالنے والے اور اپنے دوست کو سَوداگری کا مال بنانے والے ہو۔


وہ مُبارک ہو گا جو تیرے بچّوں کو لے کر چٹان پر پٹک دے۔


اُن کے بادشاہوں کو زنجِیروں سے جکڑیں اور اُن کے سرداروں کو لوہے کی بیڑیاں پہنائیں


پر مَیں مِصریوں کو ایک سِتم گر حاکِم کے قابُو میں کر دُوں گا اور زبردست بادشاہ اُن پر سلطنت کرے گا۔ یہ خُداوند ربُّ الافواج کا فرمان ہے۔


جب اُنہوں نے تُجھے ہاتھ میں لِیا تو تُو ٹُوٹ گیا اور اُن سب کے کندھے زخمی کر ڈالے۔ پِھر جب اُنہوں نے تُجھ پر تکیہ کِیا تو تُو ٹُکڑے ٹُکڑے ہو گیا اور اُن سب کی کمریں ہِل گئِیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات