Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحوم 2:2 - کِتابِ مُقادّس

2 کیونکہ خُداوند یعقُوب کی رَونق کو اِسرائیل کی رَونق کی مانِند پِھر بحال کرے گا اگرچہ غارت گروں نے اُن کو غارت کِیا ہے اور اُن کی تاک کی شاخیں توڑ ڈالی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 یَاہوِہ یعقوب کی ساری شان و شوکت کو، اِسرائیل کی شان کی مانند بحال کرےگا، اگرچہ غارت کرنے والوں نے اُنہیں غارت کر دیا ہے اَور اُن کے تاک کی شاخوں کو اُجاڑ دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 गो याक़ूब तबाह और उसके अंगूरों के बाग़ नाबूद हो गए हैं, लेकिन अब रब इसराईल की शानो-शौकत बहाल करेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 گو یعقوب تباہ اور اُس کے انگوروں کے باغ نابود ہو گئے ہیں، لیکن اب رب اسرائیل کی شان و شوکت بحال کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




نحوم 2:2
14 حوالہ جات  

اُسی روز تُو اپنے سب اعمال کے سبب سے جِن سے تُو میری گُنہگار ہُوئی شرمِندہ نہ ہو گی کیونکہ مَیں اُس وقت تیرے درمِیان سے تیرے مُتکبِّر لوگوں کو نِکال دُوں گا اور پِھر تُو میرے کوہِ مُقدّس پر تکبُّر نہ کرے گی۔


اور وہ پِھر اپنے بُتوں سے اور اپنی نفرت انگیز چِیزوں سے اور اپنی خطاکاری سے اپنے آپ کو ناپاک نہ کریں گے بلکہ مَیں اُن کو اُن کے تمام مسکنوں سے جہاں اُنہوں نے گُناہ کِیا ہے چُھڑاؤُں گا اور اُن کو پاک کرُوں گا اور وہ میرے لوگ ہوں گے اور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا۔


اِس لِئے کہ تُو ترک کی گئی اور تُجھ سے نفرت ہُوئی اَیسا کہ کِسی آدمی نے تیری طرف گُذر بھی نہ کِیا۔ مَیں تُجھے ابدی فضِیلت اور پُشت در پُشت کی شادمانی کا باعِث بناؤُں گا۔


اِسرائیل لہلہاتی تاک ہے جِس میں پَھل لگا جِس نے اپنے پَھل کی کثرت کے مُطابِق بُہت سی قُربان گاہیں تعمِیر کِیں اور اپنی زمِین کی خُوبی کے مُطابِق اچھّے اچھّے سُتُون بنائے۔


اگر انگُور توڑنے والے تیرے پاس آئیں تو کیا کُچھ دانے باقی نہ چھوڑیں گے؟ یا اگر رات کو چور آئیں تو کیا وہ حسبِ خواہِش ہی نہ توڑیں گے؟


کیونکہ دیکھ مَیں اِس شہر پر جو میرے نام سے کہلاتا ہے آفت لانا شرُوع کرتا ہُوں اور کیا تُم صاف بے سزا چُھوٹ جاؤ گے؟ تُم بے سزا نہ چُھوٹو گے کیونکہ مَیں زمِین کے سب باشِندوں پر تلوار کو طلب کرتا ہُوں ربُّ الافواج فرماتا ہے۔


وہ ہمارے لِئے ہماری مِیراث کو چُنے گا۔ جو اُس کے محبُوب یعقُوب کی حشمت ہے۔ (سِلاہ)


موآؔب بچپن ہی سے آرام سے رہا ہے اور اُس کی تلچھٹ تہ نشِین رہی۔ نہ وہ ایک برتن سے دُوسرے میں اُنڈیلا گیا اور نہ اَسِیری میں گیا اِس لِئے اُس کا مزہ اُس میں قائِم ہے اور اُس کی بُو نہیں بدلی۔


اور تُو اُن سے کہنا کہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں بنی اِسرائیل کو قَوموں کے درمِیان سے جہاں جہاں وہ گئے ہیں نِکال لاؤُں گا اور ہر طرف سے اُن کو فراہم کرُوں گا اور اُن کو اُن کے مُلک میں لاؤُں گا۔


وہ خالی سُنسان اور وِیران ہے۔ اُن کے دِل پِگھل گئے اور گُھٹنے ٹکرانے لگے۔ ہر ایک کی کمر میں شِدّت سے درد ہے اور اِن سب کے چِہرے زرد ہو گئے۔


تُو اپنے مُحاصرہ کے وقت کے لِئے پانی بھر لے اور اپنے قلعوں کو مضبُوط کر۔ گڑھے میں اُتر کر مِٹّی تیّار کر اور اِینٹ کا سانچہ ہاتھ میں لے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات