Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




نحوم 1:15 - کِتابِ مُقادّس

15 دیکھ جو خُوشخبری لاتا اور سلامتی کی مُنادی کرتا ہے اُس کے پاؤں پہاڑوں پر ہیں۔ اَے یہُوداؔہ اپنی عِیدیں منا اور اپنی نذریں ادا کر کیونکہ پِھر خبِیث تیرے درمِیان سے نہیں گُذرے گا۔ وہ صاف کاٹ ڈالا گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 اُن پہاڑوں کی طرف نظر اُٹھاکر، اُس کے پاؤں کو دیکھ جو خُوشخبری لاتا، اَور سلامتی کا اعلان کرتا ہے! اَے یہُوداہؔ، اَپنی عیدیں منا، اَور اَپنی مَنّتیں پُوری کر۔ کیونکہ پھر بدکار تُجھ پر حملہ نہ کریں گے؛ کیونکہ وہ مُکمّل طور سے فنا کر دئیے جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 वह देखो, पहाड़ों पर उसके क़दम चल रहे हैं जो अमनो-अमान की ख़ुशख़बरी सुनाता है। ऐ यहूदाह, अब अपनी ईदें मना, अपनी मन्नतें पूरी कर! क्योंकि आइंदा शैतानी आदमी तुझमें नहीं घुसेगा, वह सरासर मिट गया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 وہ دیکھو، پہاڑوں پر اُس کے قدم چل رہے ہیں جو امن و امان کی خوش خبری سناتا ہے۔ اے یہوداہ، اب اپنی عیدیں منا، اپنی مَنتیں پوری کر! کیونکہ آئندہ شیطانی آدمی تجھ میں نہیں گھسے گا، وہ سراسر مٹ گیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




نحوم 1:15
21 حوالہ جات  

اُس کے پاؤں پہاڑوں پر کیا ہی خُوش نُماہیں جو خُوشخبری لاتا ہے اور سلامتی کی مُنادی کرتا ہے اور خَیرِیت کی خبر اور نجات کا اِشتِہار دیتا ہے۔ جو صِیُّون سے کہتا ہے تیرا خُدا سلطنت کرتا ہے۔


اور جب تک وہ بھیجے نہ جائیں مُنادی کیوں کر کریں؟ چُنانچہ لِکھا ہے کہ کیا ہی خُوش نُماہیں اُن کے قدم جو اچّھی چِیزوں کی خُوشخبری دیتے ہیں۔


جو کلام اُس نے بنی اِسرائیل کے پاس بھیجا جب کہ یِسُوعؔ مسِیح کی معرفت (جو سب کا خُداوند ہے) صُلح کی خُوشخبری دی۔


مگر فرِشتہ نے اُن سے کہا ڈرو مت کیونکہ دیکھو مَیں تُمہیں بڑی خُوشی کی بشارت دیتا ہُوں جو ساری اُمّت کے واسطے ہو گی


عالَمِ بالا پر خُدا کی تمجِید ہو اور زمِین پر اُن آدَمِیوں میں جِن سے وہ راضی ہے صُلح۔


پس تُم جانو گے کہ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں جو صِیُّون میں اپنے کوہِ مُقدّس پر رہتا ہُوں۔ تب یروشلیِم بھی مُقدّس ہو گا اور پِھر اُس میں کِسی اجنبی کا گُذر نہ ہو گا۔


جاگ جاگ اَے صِیُّون اپنی شَوکت سے مُلبّس ہو! اَے یروشلیِم مُقدّس شہر اپنا خُوش نُما لِباس پہن لے! کیونکہ آگے کو کوئی نامختُون یا ناپاک تُجھ میں کبھی داخِل نہ ہو گا۔


کاش کہ لوگ خُداوند کی شفقت کی خاطِر اور بنی آدمؔ کے لِئے اُس کے عجائِب کی خاطِر اُس کی سِتایش کرتے!


کاش کہ لوگ خُداوند کی شفقت کی خاطِر اور بنی آدمؔ کے لِئے اُس کے عجائِب کی خاطِر اُس کی سِتایش کرتے!


خُداوند کی عِیدیں جِن کا اِعلان تُم کو مُقدّس مجمعوں کے لِئے وقتِ مُعیّن پر کرنا ہو گا سو یہ ہیں۔


بنی اِسرائیل سے کہہ کہ خُداوند کی عِیدیں جِن کا تُم کو مُقدّس مجمعوں کے لِئے اِعلان دینا ہو گا میری وہ عِیدیں یہ ہیں۔


لیکن خُداوند نے تیری بابت یہ حُکم صادِر فرمایا ہے کہ تیری نسل باقی نہ رہے۔ مَیں تیرے بُت خانہ سے کھودی ہُوئی اور ڈھالی ہُوئی مُورتوں کو نیست کرُوں گا۔ مَیں تیرے لِئے قبر تیّار کرُوں گا کیونکہ تُو نِکمّا ہے۔


مَیں ہی نے پہلے صِیُّون سے کہا کہ دیکھ۔ اُن کو دیکھ اور مَیں ہی یروشلیِم کو ایک بشارت دینے والا بخشُوں گا۔


بیابان اور اُس کی بستِیاں۔ قِیدار کے آباد گاؤں اپنی آواز بُلند کریں۔ سلع کے بسنے والے گِیت گائیں۔ پہاڑوں کی چوٹیوں پر سے للکاریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات