Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 7:4 - کِتابِ مُقادّس

4 اُن میں سب سے اچّھا تو اُونٹ کٹارے کی مانِند ہے اور سب سے راست باز خاردار جھاڑی سے بدتر ہے۔ اُن کے نِگہبانوں کا دِن ہاں اُن کی سزا کا دِن آ گیا ہے۔ اب اُن کو پریشانی ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اُن میں کا سَب سے اَچھّا اُونٹ کٹارے کی مانند ہے، اَور سَب سے راستباز خاردار جھاڑی سے بدتر ہے۔ وہ دِن آ گیا ہے جَب خُدا تمہارے درمیان آئیں گے۔ وہ دِن جَب پہرےدار خطرے کی گھنٹی بجایئں گے۔ اَب تمہاری پریشانی کا دِن ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 उनमें से सबसे शरीफ़ शख़्स ख़ारदार झाड़ी की मानिंद है, सबसे ईमानदार आदमी काँटेदार बाड़ से अच्छा नहीं। लेकिन वह दिन आनेवाला है जिसका एलान तुम्हारे पहरेदारों ने किया है। तब अल्लाह तुझसे निपट लेगा, सब कुछ उलट-पलट हो जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اُن میں سے سب سے شریف شخص خاردار جھاڑی کی مانند ہے، سب سے ایمان دار آدمی کانٹےدار باڑ سے اچھا نہیں۔ لیکن وہ دن آنے والا ہے جس کا اعلان تمہارے پہرے داروں نے کیا ہے۔ تب اللہ تجھ سے نپٹ لے گا، سب کچھ اُلٹ پلٹ ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 7:4
16 حوالہ جات  

کیونکہ خُداوند ربُّ الافواج کی طرف سے رویا کی وادی میں یہ دُکھ اور پامالی و بے قراری اور دِیواروں کو گِرانے اور پہاڑوں تک فریاد پُہنچانے کا دِن ہے۔


اور تُو اَے آدمؔ زاد اُن سے ہِراسان نہ ہو اور اُن کی باتوں سے نہ ڈر۔ ہر چند تُو اُونٹ کٹاروں اور کانٹوں سے گھِرا ہے اور بِچھُّوؤں کے درمِیان رہتا ہے۔ اُن کی باتوں سے ترسان نہ ہو اور اُن کے چِہروں سے نہ گھبرا اگرچہ وہ باغی خاندان ہیں۔


سو تُم مُطالبہ کے دِن اور اُس خرابی کے دِن جو دُور سے آئے گی کیا کرو گے؟ تُم کُمک کے لِئے کِس کے پاس دَوڑو گے؟ اور تُم اپنی شَوکت کہاں رکھ چھوڑو گے؟


اور اگر جھاڑِیاں اور اُونٹ کٹارے اُگاتی ہے تو نامقبُول اور قرِیب ہے کہ لَعنتی ہو اور اُس کا انجام جَلایا جانا ہے۔


اور سُورج اور چاند اور سِتاروں میں نِشان ظاہِر ہوں گے اور زمِین پر قَوموں کو تکلِیف ہو گی کیونکہ وہ سمُندر اور اُس کی لہروں کے شور سے گھبرا جائیں گی۔


اگرچہ وہ اُلجھے ہُوئے کانٹوں کی مانِند پیچِیدہ اور اپنی مَے سے ترہوں تَو بھی وہ سُوکھے بُھوسے کی طرح بِالکُل جلا دِئے جائیں گے۔


اور اُس نے فرمایا اَے عامُوؔس تُو کیا دیکھتا ہے؟ مَیں نے عرض کی کہ تابِستانی میووں کی ٹوکری۔ تب خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ میری قَوم اِسرائیل کا وقت آ پُہنچا ہے۔ اب مَیں اُس سے درگُذر نہ کرُوں گا۔


وہ باطِل فعلِ فریب ہیں۔ سزا کے وقت برباد ہو جائیں گی۔


کیا وہ اپنے مکرُوہ کاموں کے سبب سے شرمِندہ ہُوئے؟ وہ ہرگِز شرمِندہ نہ ہُوئے بلکہ وہ لجائے تک نہیں۔ اِس واسطے وہ گِرنے والوں کے ساتھ گِریں گے۔ خُداوند فرماتا ہے جب اُن کو سزا مِلے گی تو وہ پست ہو جائیں گے۔


کانٹوں کی جگہ صنَوبر نِکلے گا اور جھاڑی کے بدلے آس کا درخت ہو گا اور یہ خُداوند کے لِئے نام اور ابدی نِشان ہو گا جو کبھی مُنقطع نہ ہو گا۔


اور اُن میں سے کوئی باقی نہ رہے گا کیونکہ مَیں عنتوت کے لوگوں پر اُن کی سزا کے سال میں آفت لاؤُں گا۔


اُس کے مزدُور سِپاہی بھی اُس کے درمِیان موٹے بچھڑوں کی مانِند ہیں پر وہ بھی رُوگردان ہُوئے۔ وہ اِکٹّھے بھاگے۔ وہ کھڑے نہ رہ سکے کیونکہ اُن کی ہلاکت کا دِن اُن پر آ گیا۔ اُن کی سزا کا وقت آ پُہنچا۔


تب بنی اِسرائیل کے لِئے اُن کی چاروں طرف کے سب لوگوں میں سے جو اُن کو حقِیر جانتے تھے کوئی چُبھنے والا کانٹا یا دُکھانے والا خار نہ رہے گا اور وہ جانیں گے کہ خُداوند خُدا مَیں ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات