Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 7:18 - کِتابِ مُقادّس

18 تُجھ سا خُدا کَون ہے جو بدکرداری مُعاف کرے اور اپنی مِیراث کے بقِیّہ کی خطاؤں سے درگُذرے؟ وہ اپنا قہر ہمیشہ تک نہیں رکھ چھوڑتا کیونکہ وہ شفقت کرنا پسند کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 آپ جَیسا خُدا کون ہے، جو گُناہ مُعاف کرتا ہے، اَور اَپنی مِیراث کے بقیّہ کی خطاؤں کو بخشتا ہے؟ وہ اَپنا قہر ہمیشہ کے لیٔے نہیں رکھ چھوڑتا، بَلکہ رحم کرنے سے خُوش ہوتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 ऐ रब, तुझ जैसा ख़ुदा कहाँ है? तू ही गुनाहों को मुआफ़ कर देता, तू ही अपनी मीरास के बचे हुओं के जरायम से दरगुज़र करता है। तू हमेशा तक ग़ुस्से नहीं रहता बल्कि शफ़क़त पसंद करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 اے رب، تجھ جیسا خدا کہاں ہے؟ تُو ہی گناہوں کو معاف کر دیتا، تُو ہی اپنی میراث کے بچے ہوؤں کے جرائم سے درگزر کرتا ہے۔ تُو ہمیشہ تک غصے نہیں رہتا بلکہ شفقت پسند کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 7:18
80 حوالہ جات  

مَیں ہی وہ ہُوں جو اپنے نام کی خاطِر تیرے گُناہوں کو مِٹاتا ہُوں اور مَیں تیری خطاؤں کو یاد نہیں رکُھّوں گا۔


مَیں نے تیری خطاؤں کو گھٹا کی مانِند اور تیرے گُناہوں کو بادل کی مانِند مِٹا ڈالا۔ میرے پاس واپس آ جا کیونکہ مَیں نے تیرا فِدیہ دِیا ہے۔


خُداوند فرماتا ہے اُن دِنوں میں اور اُسی وقت اِسرائیل کی بدکرداری ڈُھونڈے نہ مِلے گی اور یہُوداؔہ کے گُناہوں کا پتہ نہ مِلے گا کیونکہ جِن کو مَیں باقی رکھُّوں گا اُن کو مُعاف کرُوں گا۔


ہاں مَیں اُن سے خُوش ہو کر اُن سے نیکی کرُوں گا اور یقِیناً دِل و جان سے اُن کو اِس مُلک میں لگاؤُں گا۔


جا اور شِمال کی طرف یہ بات پُکار کر کہہ دے کہ خُداوند فرماتا ہے اَے برگشتہ اِسرائیل! واپس آ۔ مَیں تُجھ پر قہر کی نظر نہیں کرُوں گا کیونکہ خُداوند فرماتا ہے مَیں رحِیم ہُوں۔ میرا قہر دائِمی نہیں۔


معبُودوں میں اَے خُداوند۔ تیری مانِند کَون ہے؟ کَون ہے جو تیری مانِند اپنے تقدُّس کے باعِث جلالی اور اپنی مدح کے سبب سے رُعب والا اور صاحبِ کرامات ہے؟


اَے خُداوند لشکروں کے خُدا! اَے یاہ! تُجھ سا زبردست کَون ہے؟ تیری وفاداری تیرے چَوگِرد ہے۔


لیکن تُو یا رب! رحِیم و کرِیم خُدا ہے۔ قہر کرنے میں دِھیما اور شفقت و راستی میں غنی۔


بد اعمال مُجھ پر غالِب آ جاتے ہیں پر ہماری خطاؤں کا کفّارہ تُو ہی دے گا۔


کیونکہ افلاک پر خُداوند کا نظِیر کَون ہے؟ فرِشتگان میں کَون خُداوند کی مانِند ہے؟


اور یروشلِیم سے شرُوع کر کے سب قَوموں میں تَوبہ اور گُناہوں کی مُعافی کی مُنادی اُس کے نام سے کی جائے گی۔


اور لنگڑوں کو بقِیّہ اور جلاوطنوں کو زورآور قَوم بناؤُں گا اور خُداوند کوہِ صِیُّون پر اب سے ابدُالآباد تک اُن پر سلطنت کرے گا۔


اَے یعقُوب مَیں یقِیناً تیرے سب لوگوں کو فراہم کرُوں گا۔ مَیں یقِیناً اِسرائیل کے بقِیّہ کو جمع کرُوں گا۔ مَیں اُن کو بُصراؔہ کی بھیڑوں اور چراگاہ کے گلّہ کی مانِند اِکٹّھا کرُوں گا اور آدمِیوں کا بڑا شور ہو گا۔


تُو اُن سے کہہ خُداوند خُدا فرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قَسم شرِیر کے مَرنے میں مُجھے کُچھ خُوشی نہیں بلکہ اِس میں ہے کہ شرِیر اپنی راہ سے باز آئے اور زِندہ رہے۔ اَے بنی اِسرائیل باز آؤ۔ تُم اپنی بُری روِش سے باز آؤ۔ تُم کیوں مَرو گے؟


اور کہا اَے خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا تیری مانِند نہ تو اُوپر آسمان میں نہ نِیچے زمِین پر کوئی خُدا ہے۔ تُو اپنے اُن بندوں کے لِئے جو تیرے حضُور اپنے سارے دِل سے چلتے ہیں عہد اور رحمت کو نِگاہ رکھتا ہے۔


اَے یسُورُوؔن! خُدا کی مانِند اَور کوئی نہیں جو تیری مدد کے لِئے آسمان پر اور اپنے جاہ و جلال میں افلاک پر سوار ہے۔


کیونکہ جِس نے رَحم نہیں کِیا اُس کا اِنصاف بغَیر رَحم کے ہو گا۔ رَحم اِنصاف پر غالِب آتا ہے۔


خُداوند تیرا خُدا جو تُجھ میں ہے قادِر ہے۔ وُہی بچا لے گا۔ وہ تیرے سبب سے شادمان ہو کر خُوشی کرے گا۔ وہ اپنی مُحبّت میں مسرُور رہے گا۔ وہ گاتے ہُوئے تیرے لِئے شادمانی کرے گا۔


اپنے عصا سے اپنے لوگوں یعنی اپنی مِیراث کی گلّہ بانی کر۔ جو کرمِل کے جنگل میں تنہا رہتے ہیں اُن کو بسن اور جِلعاد میں پہلے کی طرح چَرنے دے۔


اور اُس نے خُداوند سے یُوں دُعا کی کہ اَے خُداوند جب مَیں اپنے وطن ہی میں تھا اور ترسِیس کو بھاگنے والا تھا تو کیا مَیں نے یِہی نہ کہا تھا؟ مَیں جانتا تھا کہ تُو رحِیم و کرِیم خُدا ہے جو قہر کرنے میں دھِیما اور شفقت میں غنی ہے اور عذاب نازِل کرنے سے باز رہتا ہے۔


اور جو کوئی خُداوند کا نام لے گا نجات پائے گا کیونکہ کوہِ صِیُّون اور یروشلیِم میں جَیسا خُداوند نے فرمایا ہے بچ نِکلنے والے ہوں گے اور باقی لوگوں میں وہ جِن کو خُداوند بُلاتا ہے۔


کیونکہ مَیں ہمیشہ نہ جھگڑُوں گا اور سدا غَضب ناک نہ رہُوں گا اِس لِئے کہ میرے حضُور رُوح اور جانیں جو مَیں نے پَیدا کی ہیں بیتاب ہو جاتی ہیں۔


اِس لِئے کہ تُو یا رب! نیک اور مُعاف کرنے کو تیّار ہے اور اپنے سب دُعا کرنے والوں پر شفقت میں غنی ہے۔


خُداوند ہمارا خُدا رحِیم و غفُور ہے اگرچہ ہم نے اُس سے بغاوت کی۔


کیا اُس کا قہر ہمیشہ رہے گا؟ کیا وہ اُسے ابد تک رکھ چھوڑے گا؟ دیکھ تُو اَیسی باتیں تو کہہ چُکی لیکن جہاں تک تُجھ سے ہو سکا تُو نے بُرے کام کِئے۔


اور مَیں یروشلیِم سے خُوش اور اپنے لوگوں سے مسرُور ہُوں گا اور اُس میں رونے کی صدا اور نالہ کی آواز پِھر کبھی سُنائی نہ دے گی۔


شرِیر اپنی راہ کو ترک کرے اور بدکردار اپنے خیالوں کو اور وہ خُداوند کی طرف پِھرے اور وہ اُس پر رحم کرے گا اور ہمارے خُدا کی طرف کیونکہ وہ کثرت سے مُعاف کرے گا۔


اب خُداوند فرماتا ہے آؤ ہم باہم حُجّت کریں۔ اگرچہ تُمہارے گُناہ قِرمزی ہوں وہ برف کی مانِند سفید ہو جائیں گے اور ہر چند وہ ارغوانی ہوں تَو بھی اُون کی مانِند اُجلے ہوں گے۔


پر مغفرت تیرے ہاتھ میں ہے تاکہ لوگ تُجھ سے ڈریں۔


اَے خُدا! تیری صداقت بھی بُہت بُلند ہے۔ اَے خُدا! تیری مانِند کَون ہے جِس نے بڑے بڑے کام کِئے ہیں؟


اور فرمانبرداری سے اِنکار کِیا اور تیرے عجائِب کو جو تُو نے اُن کے درمِیان کِئے یاد نہ رکھّا بلکہ گردن کش بنے اور اپنی بغاوت میں اپنے لِئے ایک سردار مُقرّر کِیا تاکہ اپنی غُلامی کی طرف لَوٹ جائیں پر تُو وہ خُدا ہے جو رحِیم و کرِیم مُعاف کرنے کو تیّار اور قہر کرنے میں دِھیما اور شفقت میں غنی ہے۔ سو تُو نے اُن کو ترک نہ کِیا۔


اور کہا اَے خُداوند اگر مُجھ پر تیرے کرم کی نظر ہے تو اَے خُداوند مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ ہمارے بِیچ میں ہو کر چل گو یہ قَوم گردن کش ہے اور تُو ہمارے گُناہ اور خطا کو مُعاف کر اور ہم کو اپنی میراث کر لے۔


مگر جوابِ اِلہٰی اُس کو کیا مِلا؟ یہ کہ مَیں نے اپنے لِئے سات ہزار آدمی بچا رکھّے ہیں جِنہوں نے بَعَل کے آگے گُھٹنے نہیں ٹیکے۔


لیکن خُوشی منانا اور شادمان ہونا مُناسِب تھا کیونکہ تیرا یہ بھائی مُردہ تھا۔ اب زِندہ ہُؤا کھویا ہُؤا تھا۔ اب مِلا ہے۔


اِس لِئے وہ اُن کو چھوڑ دے گا جب تک کہ زچّہ دردِ زِہ سے فارِغ نہ ہو۔ تب اُس کے باقی بھائی بنی اِسرائیل میں آ مِلیں گے۔


اور اُس نے فرمایا اَے عامُوؔس تُو کیا دیکھتا ہے؟ مَیں نے عرض کی کہ تابِستانی میووں کی ٹوکری۔ تب خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ میری قَوم اِسرائیل کا وقت آ پُہنچا ہے۔ اب مَیں اُس سے درگُذر نہ کرُوں گا۔


اور خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ اَے عامُوؔس تُو کیا دیکھتا ہے؟ مَیں نے عرض کی کہ ساہُول۔ تب خُداوند نے فرمایا دیکھ مَیں اپنی قَوم اِسرائیل میں ساہُول لٹکاؤُں گا اور مَیں پِھر اُن سے درگُذر نہ کرُوں گا۔


اور وہ پِھر اپنے اپنے پڑوسی اور اپنے اپنے بھائی کو یہ کہہ کر تعلِیم نہیں دیں گے کہ خُداوند کو پہچانو کیونکہ چھوٹے سے بڑے تک وہ سب مُجھے جانیں گے خُداوند فرماتا ہے اِس لِئے کہ مَیں اُن کی بدکرداری کو بخش دُوں گا اور اُن کے گُناہ کو یاد نہ کرُوں گا۔


تُو اپنے سفر کی درازی سے تھک گئی تَو بھی تُو نے نہ کہا کہ اِس سے کُچھ فائِدہ نہیں۔ تُو نے اپنی قُوّت کی تازگی پائی اِس لِئے تُو افسُردہ نہ ہُوئی۔


وہ قُدُّوس فرماتا ہے تُم مُجھے کِس سے تشبِیہ دو گے؟ اور مَیں کِس چِیز سے مُشابہ ہُوں گا۔


پس تُم خُدا کو کِس سے تشبِیہ دو گے؟ اور کَون سی چِیز اُس سے مُشابہ ٹھہراؤ گے؟


جَیسے باپ اپنے بیٹوں پر ترس کھاتا ہے وَیسے ہی خُداوند اُن پر جو اُس سے ڈرتے ہیں ترس کھاتا ہے۔


میری سب ہڈِّیاں کہیں گی اَے خُداوند! تُجھ سا کَون ہے جو غرِیب کو اُس کے ہاتھ سے جو اُس سے زورآور ہے اور مسکِین و مُحتاج کو غارت گر سے چُھڑاتا ہے؟


وہ یعقُوب میں بدی نہیں پاتا اور نہ اِسرائیلؔ میں کوئی خرابی دیکھتا ہے۔ خُداوند اُس کا خُدا اُس کے ساتھ ہے اور بادشاہ کی سی للکار اُن لوگوں کے بِیچ میں ہے۔


تو عبدؔملِک بادشاہ کے محلّ سے نِکلا اور بادشاہ سے یُوں عرض کی۔


کیونکہ جِس طرح جوان مَرد کُنواری عَورت کو بیاہ لاتا ہے اُسی طرح تیرے بیٹے تُجھے بیاہ لیں گے اور جِس طرح دُلہا دُلہن میں راحت پاتا ہے اُسی طرح تیرا خُدا تُجھ میں مسرُور ہو گا۔


اگر تُو بھلا کرے تو کیا تُو مقبُول نہ ہو گا؟ اور اگر تُو بھلا نہ کرے تو گُناہ دروازہ پر دبکا بَیٹھا ہے اور تیرا مُشتاق ہے پر تُو اُس پر غالِب آ۔


اور تُو اپنے بندہ اور اپنی قَوم اِسرائیل کی مُناجات کو جب وہ اِس جگہ کی طرف رُخ کر کے کریں تو سُن لینا بلکہ تُو آسمان پر سے جو تیری سکُونت گاہ ہے سُن لینا اور سُن کر مُعاف کر دینا۔


کیونکہ اگر تُم خُداوند کی طرف پِھر رجُوع لاؤ تو تُمہارے بھائی اور تُمہارے بیٹے اپنے اسِیر کرنے والوں کی نظر میں قابِلِ رحم ٹھہریں گے اور اِس مُلک میں پِھر آئیں گے کیونکہ خُداوند تُمہارا خُدا غفُور و رحِیم ہے اور اگر تُم اُس کی طرف پِھرو تو وہ تُم سے اپنا مُنہ پھیر نہ لے گا۔


وہاں کے باشِندوں میں بھی کوئی نہ کہے گا کہ مَیں بِیمار ہُوں اور اُن کے گُناہ بخشے جائیں گے۔


اَے خُداوند! غضب ناک نہ ہو اور بدکرداری کو ہمیشہ تک یاد نہ رکھ۔ دیکھ ہم تیری مِنّت کرتے ہیں۔ ہم سب تیرے لوگ ہیں۔


لیکن جو فخر کرتا ہے اِس پر فخر کرے کہ وہ سمجھتا اور مُجھے جانتا ہے کہ مَیں ہی خُداوند ہُوں جو دُنیا میں شفقت و عدل اور راست بازی کو عمل میں لاتا ہُوں کیونکہ میری خُوشنُودی اِن ہی باتوں میں ہے خُداوند فرماتا ہے۔


کیا اِفرائِیم میرا پِیارا بیٹا ہے؟ کیا وہ پسندِیدہ فرزند ہے؟ کیونکہ جب جب مَیں اُس کے خِلاف کُچھ کہتا ہُوں تو اُسے جی جان سے یاد کرتا ہُوں۔ اِس لِئے میرا دِل اُس کے لِئے بیتاب ہے۔ مَیں یقِیناً اُس پر رحمت کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔


اور مَیں اُن کو اُن کی ساری بدکرداری سے جو اُنہوں نے میرے خِلاف کی ہے پاک کرُوں گا اور مَیں اُن کی ساری بدکرداری جِس سے وہ میرے گُنہگار ہُوئے اور جِس سے اُنہوں نے میرے خِلاف بغاوت کی ہے مُعاف کرُوں گا۔


خُداوند خُدا فرماتا ہے کیا شرِیر کی مَوت میں میری خُوشی ہے اور اِس میں نہیں کہ وہ اپنی روِش سے باز آئے اور زِندہ رہے؟


کلام لے کر خُداوند کی طرف رجُوع لاؤ اور کہو ہماری تمام بدکرداری کو دُور کر اور فضل سے ہم کو قبُول فرما۔ تب ہم اپنے لبوں سے قُربانِیاں گُذرانیں گے۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ ادُوؔم کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُس نے تلوار لے کر اپنے بھائی کو رگیدا اور رحم دِلی کو ترک کر دِیا اور اُس کا قہر ہمیشہ پھاڑتا رہا اور اُس کا غضب مَوقُوف نہ ہُؤا۔


اور وہ اجنبی معبُودوں کو اپنے بِیچ سے دُور کر کے خُداوند کی پرستِش کرنے لگے۔ تب اُس کا جی اِسرائیلؔ کی پریشانی سے غمگِین ہُؤا۔


مُبارک ہے وہ آدمی جِسے تُو برگُزِیدہ کرتا اور اپنے پاس آنے دیتا ہے تاکہ وہ تیری بارگاہوں میں رہے۔ ہم تیرے گھر کی خُوبی سے یعنی تیری مُقدّس ہَیکل سے آسُودہ ہوں گے۔


دیکھ میرا سخت رنج راحت سے تبدِیل ہُؤا۔ اور میری جان پر مِہربان ہو کر تُو نے اُسے نیستی کے گڑھے سے رہائی دی۔ کیونکہ تُو نے میرے سب گُناہوں کو اپنی پِیٹھ کے پِیچھے پھینک دِیا۔


جو گُناہ اُس نے کِئے ہیں اُس کے خِلاف محسُوب نہ ہوں گے۔ اُس نے وُہی کیا جو جائِز و روا ہے۔ وہ یقِیناً زِندہ رہے گا۔


مَیں اِسرائیل کے لِئے اوس کی مانِند ہُوں گا۔ وہ سوسن کی طرح پُھولے گا اور لُبناؔن کی طرح اپنی جڑیں پَھیلائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات