Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 6:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اب خُداوند کا فرمان سُن! اُٹھ پہاڑوں کے سامنے مُباحثہ کر اور سب ٹِیلے تیری آواز سُنیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یَاہوِہ کا فرمان سُن: ”اُٹھ، پہاڑوں کے سامنے اَپنا مُعاملہ پیش کر؛ اَور ٹیلے تیرے بَیان کو سُنیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ऐ इसराईल, रब का फ़रमान सुन, “अदालत में खड़े होकर अपना मामला बयान कर! पहाड़ और पहाड़ियाँ तेरे गवाह हों, उन्हें अपनी बात सुना दे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اے اسرائیل، رب کا فرمان سن، ”عدالت میں کھڑے ہو کر اپنا معاملہ بیان کر! پہاڑ اور پہاڑیاں تیرے گواہ ہوں، اُنہیں اپنی بات سنا دے۔“

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 6:1
22 حوالہ جات  

اَے زمِین زمِین زمِین! خُداوند کا کلام سُن۔


کان لگاؤ اَے آسمانو! اور مَیں بولُوں گا اور زمِین میرے مُنہ کی باتیں سُنے۔


اَے سب لوگو سُنو! اے زمِین اور اُس کی معمُوری کان لگاؤ! اور خُداوند خُدا ہاں خُداوند اپنے مُقدّس مَسکِن سے تُم پر گواہی دے۔


اَے آدمؔ زاد اِسرائیل کے پہاڑوں سے نبُوّت کر اور کہہ اَے اِسرائیل کے پہاڑو خُداوند کا کلام سُنو۔


اپنی اُمّت کی عدالت کرنے کے لئے وہ آسمان و زمِین کو طلب کرے گا


تو مَیں آج کے دِن تُمہارے برخِلاف آسمان اور زمِین کو گواہ بناتا ہُوں کہ تُم اُس مُلک سے جِس پر قبضہ کرنے کو یَردن ؔپار جانے پر ہو جلد بِالکُل فنا ہو جاؤ گے۔ تُم وہاں بُہت دِن رہنے نہ پاؤ گے بلکہ بِالکُل نابُود کر دِئے جاؤ گے۔


پر تُم اَے اِسرائیل کے پہاڑو اپنی شاخیں نِکالو گے اور میری اُمّت اِسرائیل کے لِئے پَھل لاؤ گے کیونکہ وہ جلد آنے والے ہیں۔


سُن اَے آسمان اور کان لگا اَے زمِین کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے لڑکوں کو پالا اور پوسا پر اُنہوں نے مُجھ سے سرکشی کی۔


اُس نے جواب میں کہا مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ اگر یہ چُپ رہیں تو پتّھر چِلاّ اُٹھیں گے۔


رب خُداوند خُدا نے کلام کِیا اور مشرِق سے مغرِب تک دُنیا کو بُلایا۔


اور پہاڑ اُس کے نِیچے پِگھل جائیں گے اور وادِیاں پھٹ جائیں گی جَیسے موم آگ سے پِگھل جاتا اور پانی کراڑے پر سے بہہ جاتا ہے۔


پِھر اُس نے مُجھے فرمایا تُو اِن ہڈِّیوں پر نبُوّت کر اور اِن سے کہہ اَے سُوکھی ہڈِّیو خُداوند کا کلام سُنو۔


سُنو اور کان لگاؤ۔ گَھمنڈ نہ کرو کیونکہ خُداوند نے فرمایا ہے۔


اَے بنی اِسرائیل! اَے سب لوگو جِن کو مَیں مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا یہ بات سُنو جو خُداوند تُمہاری بابت فرماتا ہے۔


تب سموئیل نے ساؤُل سے کہا ٹھہر جا اور جو کُچھ خُداوند نے آج کی رات مُجھ سے کہا ہے وہ مَیں تُجھے بتاؤُں گا۔ اُس نے کہا بتائِیے۔


سو اب ٹھہرے رہو تاکہ مَیں خُداوند کے حضُور اُن سب نیکِیوں کے بارے میں جو خُداوند نے تُم سے اور تُمہارے باپ دادا سے کِیں گُفتگُو کرُوں۔


اور اُن قَوموں پر جو شِنوا نہ ہُوئِیں اپنا قہر و غضب نازِل کرُوں گا۔


اَے پہاڑو اور اَے زمِین کی مُحکم بُنیادو خُداوند کا دعویٰ سُنو کیونکہ خُداوند اپنے لوگوں پر دعویٰ کرتا ہے اور وہ اِسرائیلؔ پر حُجّت ثابِت کرے گا۔


خُداوند کھڑا ہے کہ مُقدّمہ لڑے اور لوگوں کی عدالت کرے۔


اور یُوں کہہ کہ اَے اِسرائیل کے پہاڑو خُداوند خُدا کا کلام سُنو! خُداوند خُدا پہاڑوں اور ٹِیلوں کو اور نہروں اور وادِیوں کو یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں ہاں مَیں ہی تُم پر تلوار چلاؤُں گا۔ اور تُمہارے اُونچے مقاموں کو غارت کرُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات