Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 4:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اَے گلّہ کی دِیدگاہ! اَے بِنتِ صِیُّون کی پہاڑی! یہ تیرے ہی لِئے ہے۔ قدِیم سلطنت یعنی دُخترِ یروشلیِم کی بادشاہی تُجھے مِلے گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَور اَے گلّے کے رَوشنی کے مینار، اَے صِیّونؔ کی بیٹی کے قلعے، تیری بابت یہ ہے کہ تیری پہلی سلطنت تُجھے ملے گی؛ یروشلیمؔ کی بیٹی کو بادشاہی ملے گی۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 जहाँ तक तेरा ताल्लुक़ है, ऐ रेवड़ के बुर्ज, ऐ सिय्यून बेटी के पहाड़, तुझे पहले की-सी सलतनत हासिल होगी। यरूशलम बेटी को दुबारा बादशाहत मिलेगी।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 جہاں تک تیرا تعلق ہے، اے ریوڑ کے بُرج، اے صیون بیٹی کے پہاڑ، تجھے پہلے کی سی سلطنت حاصل ہو گی۔ یروشلم بیٹی کو دوبارہ بادشاہت ملے گی۔“

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 4:8
23 حوالہ جات  

اور مَیں تیرے قاضِیوں کو پہلے کی طرح اور تیرے مُشِیروں کو اِبتدا کے مُطابِق بحال کرُوں گا۔ اِس کے بعد تُو راست باز بستی اور وفادار آبادی کہلائے گی۔


اور مَیں اِفرائِیم سے رتھ اور یروشلیِم سے گھوڑے کاٹ ڈالُوں گا اور جنگی کمان توڑ ڈالی جائے گی اور وہ قَوموں کو صُلح کا مُژدہ دے گا اور اُس کی سلطنت سمُندر سے سمُندر تک اور دریایِ فرات سے اِنتہایِ زمِین تک ہو گی۔


اور پِھر رات نہ ہو گی اور وہ چراغ اور سُورج کی روشنی کے مُحتاج نہ ہوں گے کیونکہ خُداوند خُدا اُن کو رَوشن کرے گا اور وہ ابدُالآباد بادشاہی کریں گے۔


مَیں آج بتاتا ہُوں کہ تُجھ کو دو چند اجر دُوں گا اَے اُمّیدوار اسِیرو قلعہ میں واپس آؤ۔


اور رہائی دینے والے کوہِ صِیُّون پر چڑھیں گے تاکہ کوہِستانِ عیسَو کی عدالت کریں اور سلطنت خُداوند کی ہو گی۔


اور اِسرائیلؔ آگے بڑھا اور عدرؔ کے بُرج کی پرلی طرف اپنا ڈیرا لگایا۔


اور ہر طرح کی حُکُومت اور اِختیار اور قُدرت اور رِیاست اور ہر ایک نام سے بُہت بُلند کِیا جو نہ صِرف اِس جہان میں بلکہ آنے والے جہان میں بھی لِیا جائے گا۔


پِھر وہ اُن سے تمثِیلوں میں باتیں کرنے لگا کہ ایک شخص نے تاکِستان لگایا اور اُس کی چاروں طرف اِحاطہ گھیرا اور حَوض کھودا اور بُرج بنایا اور اُسے باغبانوں کو ٹھیکے پر دے کر پردیس چلا گیا۔


اور اُن بادشاہوں کے ایّام میں آسمان کا خُدا ایک سلطنت برپا کرے گا جو تا ابد نیست نہ ہو گی اور اُس کی حُکُومت کِسی دُوسری قَوم کے حوالہ نہ کی جائے گی بلکہ وہ اِن تمام مُملکتوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے اور نیست کرے گی اور وُہی ابد تک قائِم رہے گی۔


تَو بھی داؤُد نے صِیُّون کا قلعہ لے لِیا۔ وُہی داؤُد کا شہر ہے۔


اور یعقُوب ہی کی نسل سے وہ فرمانروا اُٹھے گا جو شہر کے باقی ماندہ لوگوں کو نابُود کر ڈالے گا۔


ایک اَور تمثِیل سُنو۔ ایک گھر کا مالِک تھا جِس نے تاکِستان لگایا اور اُس کی چاروں طرف اِحاطہ گھیرا اور اُس میں حَوض کھودا اور بُرج بنایا اور اُسے باغبانوں کو ٹھیکے پر دے کر پردیس چلا گیا۔


لیکن حق تعالیٰ کے مُقدّس لوگ سلطنت لے لیں گے اور ابد تک ہاں ابدُالآباد تک اُس سلطنت کے مالِک رہیں گے۔


اور اُس نے اُسے کھودا اور اُس سے پتّھر نِکال پھینکے اور اچّھی سے اچّھی تاکیں اُس میں لگائِیں اور اُس میں بُرج بنایا اور ایک کولھُو بھی اُس میں تراشا اور اِنتِظار کِیا کہ اُس میں اچّھے انگُور لگیں لیکن اُس میں جنگلی انگُور لگے۔


وہ آج کے دِن نوب میں خَمیہ زن ہو گا۔ تب وہ دُخترِ صِیُّون کے پہاڑ یعنی کوہِ یروشلیِم پر ہاتھ اُٹھا کر دھمکائے گا۔


اُس کے محلّوں میں خُدا پناہ مانا جاتا ہے۔


کیونکہ تُو میری پناہ رہا ہے اور دُشمن سے بچنے کے لِئے اُونچا بُرج۔


اَے یعقُوب مَیں یقِیناً تیرے سب لوگوں کو فراہم کرُوں گا۔ مَیں یقِیناً اِسرائیل کے بقِیّہ کو جمع کرُوں گا۔ مَیں اُن کو بُصراؔہ کی بھیڑوں اور چراگاہ کے گلّہ کی مانِند اِکٹّھا کرُوں گا اور آدمِیوں کا بڑا شور ہو گا۔


فالال بِن اُوزَی نے موڑ کے سامنے کے حِصّہ کی اور اُس بُرج کی جو قَید خانہ کے صحن کے پاس کے شاہی محلّ سے باہر نِکلا ہُؤا ہے مرمّت کی۔ پِھر فِدایاؔہ بِن پرعوؔس نے مرمّت کی۔


اَے پھاٹکو! اپنے سر بُلند کرو۔ اَے ابدی دروازو! اُونچے ہو جاؤ اور جلال کا بادشاہ داخِل ہو گا۔


تیری گردن داؤُد کا بُرج ہے جو سِلاح خانہ کے لِئے بنا جِس پر ہزار سِپریں لٹکائی گئی ہیں۔ وہ سب کی سب پہلوانوں کی سِپریں ہیں۔


اَے بِنتِ صِیُّون تُو نِہایت شادمان ہو۔ اَے دُخترِ یروشلیِم خُوب للکار کیونکہ دیکھ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے۔ وہ صادِق ہے اور نجات اُس کے ہاتھ میں ہے۔ وہ حلِیم ہے اور گدھے پر بلکہ جوان گدھے پر سوار ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات