Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 3:8 - کِتابِ مُقادّس

8 لیکن مَیں خُداوند کی رُوح کے باعِث قُوّت و عدالت اور دِلیری سے معمُور ہُوں تاکہ یعقُوب کو اُس کا گُناہ اور اِسرائیلؔ کو اُس کی خطا جتاؤُں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 لیکن مَیں یَاہوِہ کی رُوح کی قُوّت سے بھر گیا ہُوں، اَور اِنصاف اَور طاقت سے معموُر ہُوں، تاکہ یعقوب کو اُس کی سرکشی، اَور اِسرائیل کو اُس کے گُناہ بتاؤں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 लेकिन मैं ख़ुद क़ुव्वत से, रब के रूह से और इनसाफ़ और ताक़त से भरा हुआ हूँ ताकि याक़ूब की औलाद को उसके जरायम और इसराईल को उसके गुनाह सुना सकूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 لیکن مَیں خود قوت سے، رب کے روح سے اور انصاف اور طاقت سے بھرا ہوا ہوں تاکہ یعقوب کی اولاد کو اُس کے جرائم اور اسرائیل کو اُس کے گناہ سنا سکوں۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 3:8
28 حوالہ جات  

گلا پھاڑ کر چِلاّ۔ دریغ نہ کر۔ نرسِنگے کی مانِند اپنی آواز بُلند کر اور میرے لوگوں پر اُن کی خطا اور یعقُوبؔ کے گھرانے پر اُن کے گُناہوں کو ظاہِر کر۔


اور میری تقرِیر اور میری مُنادی میں حِکمت کی لُبھانے والی باتیں نہ تِھیں بلکہ وہ رُوح اور قُدرت سے ثابِت ہوتی تھی۔


اَے آدمؔ زاد تُو بنی اِسرائیل کو یہ گھر دِکھا تاکہ وہ اپنی بدکرداری سے شرمِندہ ہو جائیں اور اِس نمُونہ کو ناپیں۔


کہ اَے آدمؔ زاد! یروشلیِم کو اُس کے نفرتی کاموں سے آگاہ کر۔


کیونکہ مَیں باتوں سے بھرا ہُوں اور جو رُوح میرے اندر ہے وہ مُجھے مجبُور کرتی ہے۔


کیونکہ وہ اُن کے فقِیہوں کی طرح نہیں بلکہ صاحِبِ اِختیار کی طرح اُن کو تعلِیم دیتا تھا۔


کہ اَے آدمؔ زاد کیا تُو اِلزام نہ لگائے گا؟ کیا تُو اِس خُونی شہر کو مُلزم نہ ٹھہرائے گا؟ تُو اِس کے سب نفرتی کام اِس کو دِکھا۔


کیا تُو اُن پر حُجّت قائِم کرے گا اَے آدمؔ زاد کیا تُو اُن پر حُجّت قائِم کرے گا؟ اُن کے باپ دادا کے نفرتی کاموں سے اُن کو آگاہ کر۔


اور رُوح مُجھے اُٹھا کر لے گئی۔ سو مَیں تلخ دِل اور غضب ناک ہو کر روانہ ہُؤا اور خُداوند کا ہاتھ مُجھ پر غالِب تھا۔


اور اگر مَیں کہُوں کہ مَیں اُس کا ذِکر نہ کرُوں گا نہ پِھر کبھی اُس کے نام سے کلام کرُوں گا تو اُس کا کلام میرے دِل میں جلتی آگ کی مانِند ہے جو میری ہڈِّیوں میں پوشِیدہ ہے اور مَیں ضبط کرتے کرتے تھک گیا اور مُجھ سے رہا نہیں جاتا۔


کیونکہ دیکھ مَیں آج کے دِن تُجھ کو اِس تمام مُلک اور یہُوداؔہ کے بادشاہوں اور اُس کے امِیروں اور اُس کے کاہِنوں اور مُلک کے لوگوں کے مُقابِل ایک فصِیل دار شہر اور لوہے کا سُتُون اور پِیتل کی دِیوار بناتا ہُوں۔


اِس لِئے مَیں خُداوند کے قہر سے لبریز ہُوں۔ مَیں اُسے ضبط کرتے کرتے تنگ آ گیا۔ بازاروں میں بچّوں پر اور جوانوں کی جماعت پر اُسے اُنڈیل دے کیونکہ شَوہر اپنی بِیوی کے ساتھ اور بُوڑھا کُہن سال کے ساتھ گرِفتار ہو گا۔


اور زبدؔی کا بیٹا یعقُوبؔ اور یعقُوبؔ کا بھائی یُوحنّا جِن کا نام بُوانِرؔگِس یعنی گرج کے بیٹے رکھّا۔


خُداوند خُدا کی رُوح مُجھ پر ہے کیونکہ اُس نے مُجھے مَسح کِیا تاکہ حلِیموں کو خُوش خبری سُناؤُں۔ اُس نے مُجھے بھیجا ہے کہ شِکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں۔ قَیدیوں کے لِئے رہائی اور اسِیروں کے لِئے آزادی کا اِعلان کرُوں۔


تاکہ خُداوند کے سالِ مقبُول کا اور اپنے خُدا کے اِنتقام کے روز کا اِشتہار دُوں اور سب غمگِینوں کو دِلاسا دُوں۔


تیرے نبِیوں نے تیرے لِئے باطِل اور بیہُودہ رویا دیکھِیں اور تیری بدکرداری ظاہِر نہ کی تاکہ تُجھے اسِیری سے واپس لاتے بلکہ تیرے لِئے جُھوٹے پَیغام اور جلاوطنی کے سامان دیکھے۔


پِھر خُداوند نے مُجھے فرمایا اَے آدمؔ زاد کیا تُو آہوؔلہ اور آہوؔلِیبہ پر اِلزام نہ لگائے گا؟ تُو اُن کے گِھنَونے کام اُن پر ظاہِر کر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات