Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 3:6 - کِتابِ مُقادّس

6 کہ اب تُم پر رات ہو جائے گی جِس میں رویا نہ دیکھو گے اور تُم پر تارِیکی چھا جائے گی اور غَیب بِینی نہ کر سکو گے اور نبِیوں پر آفتاب غرُوب ہو گا اور اُن کے لِئے دِن اندھیرا ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اِس لیٔے اَب تمہارے اُوپر رات ہو جائے گی جِس میں رُویا نہ دیکھوگے، تاریکی چھا جائے گی اَور تُم غیب بینی نہ کروگے۔ نبیوں کے اُوپر سُورج غروب ہو جائے گا، اَور دِن اَندھیرا ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 चुनाँचे तुम पर ऐसी रात छा जाएगी जिसमें तुम रोया नहीं देखोगे, ऐसी तारीकी जिसमें तुम्हें मुस्तक़बिल के बारे में कोई भी बात नहीं मिलेगी। नबियों पर सूरज डूब जाएगा, उनके चारों तरफ़ अंधेरा ही अंधेरा छा जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 چنانچہ تم پر ایسی رات چھا جائے گی جس میں تم رویا نہیں دیکھو گے، ایسی تاریکی جس میں تمہیں مستقبل کے بارے میں کوئی بھی بات نہیں ملے گی۔ نبیوں پر سورج ڈوب جائے گا، اُن کے چاروں طرف اندھیرا ہی اندھیرا چھا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 3:6
14 حوالہ جات  

کیونکہ خُداوند نے تُم پر گہری نِیند کی رُوح بھیجی ہے اور تُمہاری آنکھوں یعنی نبِیوں کو نابِینا کر دِیا اور تُمہارے سروں یعنی غَیب بِینوں پر حِجاب ڈال دِیا۔


ہم دِیوار کو اندھے کی طرح ٹٹولتے ہیں۔ ہاں یُوں ٹٹولتے ہیں کہ گویا ہماری آنکھیں نہیں۔ ہم دوپہر کو یُوں ٹھوکر کھاتے ہیں گویا رات ہو گئی۔ ہم تندرُستوں کے درمِیان گویا مُردہ ہیں۔


سات بچّوں کی والِدہ نِڈھال ہو گئی۔ اُس نے جان دے دی۔ دِن ہی کو اُس کا سُورج ڈُوب گیا۔ وہ پشیمان اور سراسِیمہ ہو گئی ہے۔ خُداوند فرماتا ہے مَیں اُن کے باقی لوگوں کو اُن کے دُشمنوں کے آگے تلوار کے حوالہ کرُوں گا۔


خُداوند اپنے خُدا کی تمجِید کرو اِس سے پہلے کہ وہ تارِیکی لائے اور تُمہارے پاؤں گُھپ اندھیرے میں ٹھوکر کھائیں اور جب تُم رَوشنی کا اِنتِظار کرو تو وہ اُسے مَوت کے سایہ سے بدل ڈالے اور اُسے سخت تارِیکی بنا دے۔


ہمارے نِشان نظر نہیں آتے اور کوئی نبی نہیں رہا اور ہم میں کوئی نہیں جانتا کہ یہ حال کب تک رہے گا۔


بلا پر بلا آئے گی اور افواہ پر افواہ ہو گی۔ تب وہ نبی سے رویا کی تلاش کریں گے لیکن شرِیعت کاہِن سے اور مصلحت بزُرگوں سے جاتی رہے گی۔


خُداوند خُدا فرماتا ہے دیکھو وہ دِن آتے ہیں کہ مَیں اِس مُلک میں قحط ڈالُوں گا۔ نہ پانی کی پِیاس اور نہ روٹی کا قحط بلکہ خُداوند کا کلام سُننے کا۔


بکواسی کہتے ہیں بکواس نہ کرو۔ اِن باتوں کی بابت بکواس نہ کرو۔ اَیسے لوگوں سے رُسوائی جُدا نہ ہو گی۔


تب اُنہوں نے کہا آؤ ہم یَرمِیاؔہ کی مُخالفت میں منصُوبے باندھیں کیونکہ شرِیعت کاہِن سے جاتی نہ رہے گی اور نہ مشوَرَت مُشِیر سے اور نہ کلام نبی سے۔ آؤ ہم اُسے زُبان سے ماریں اور اُس کی کِسی بات پر توجُّہ نہ کریں۔


اور میرا ہاتھ اُن نبِیوں پر جو بُطلان دیکھتے ہیں اور جُھوٹی غَیب دانی کرتے ہیں چلے گا نہ وہ میرے لوگوں کے مجمع میں شامِل ہوں گے اور نہ اِسرائیل کے خاندان کے دفتر میں لِکھے جائیں گے اور نہ وہ اِسرائیل کے مُلک میں داخِل ہوں گے اور تُم جان لو گے کہ مَیں خُداوند خُدا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات