Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 3:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اور میرے لوگوں کا گوشت کھاتے ہو اور اُن کی کھال اُتارتے اور اُن کی ہڈِّیوں کو توڑتے اور اُن کو ٹُکڑے ٹُکڑے کرتے ہو گویا وہ ہانڈی اور دیگ کے لِئے گوشت ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور میرے لوگوں کا گوشت کھاتے ہو، اُن کی کھال اُتارتے ہو اُن کی ہڈّیوں کو توڑتے ہو؛ اَور اُنہیں ہانڈی اَور دیگ کے گوشت کی طرح ٹکڑے ٹکڑے کرتے ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 क्योंकि तुम मेरी क़ौम का गोश्त खा लेते हो। उनकी खाल उतारकर तुम उनकी हड्डियों और गोश्त को टुकड़े टुकड़े करके देग में फेंक देते हो।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 کیونکہ تم میری قوم کا گوشت کھا لیتے ہو۔ اُن کی کھال اُتار کر تم اُن کی ہڈیوں اور گوشت کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے دیگ میں پھینک دیتے ہو۔“

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 3:3
11 حوالہ جات  

کیا اُن سب بدکرداروں کو کُچھ عِلم نہیں جو میرے لوگوں کو اَیسے کھا جاتے ہیں جَیسے روٹی اور خُداوند کا نام نہیں لیتے؟


جو کہتے ہیں کہ گھر بنانا نزدِیک نہیں ہے۔ یہ شہر تو دیگ ہے اور ہم گوشت ہیں۔


اُس کے اُمرا اُس میں گرجنے والے بَبر ہیں۔ اُس کے قاضی بھیڑئے ہیں جو شام کو نِکلتے ہیں اور صُبح تک کُچھ نہیں چھوڑتے۔


جب شریر یعنی میرے مُخالِف اور میرے دُشمن میرا گوشت کھانے کو مُجھ پر چڑھ آئے تُو وہ ٹھوکر کھا کر گِر پڑے۔


خُداوند اپنے لوگوں کے بزُرگوں اور اُن کے سرداروں کی عدالت کرنے کو آئے گا۔ تُم ہی ہو جو تاکِستان چٹ کر گئے ہو اور مِسکِینوں کی لُوٹ تُمہارے گھروں میں ہے۔


ٹُکڑے اُس میں اِکٹّھے کر۔ ہر ایک اچّھا ٹُکڑا یعنی ران اور شانہ اور اچھّی اچھّی ہڈِّیاں اُس میں بھر دے۔


ابھی کل کی بات ہے کہ میرے لوگ دُشمن کی طرح اُٹھے۔ تُم صُلح پسند و بے فِکر راہ گِیروں کی چادر اُتار لیتے ہو۔


ایک پُشت اَیسی ہے جِس کے دانت تلواریں ہیں اور ڈاڑھیں چُھریاں تاکہ زمِین کے مِسکِینوں اور بنی آدمؔ کے کنگالوں کو کھا جائیں۔


خُداوند ربُّ الافواج فرماتا ہے کہ اِس کے کیا معنی ہیں کہ تُم میرے لوگوں کو دباتے اور مِسکِینوں کے سرکُچلتے ہو؟


تُم جو چاہتے ہو کہ مُحتاجوں کو نِگل جاؤ اور مِسکِینوں کو مُلک سے نیست کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات