Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 2:9 - کِتابِ مُقادّس

9 تُم میرے لوگوں کی عَورتوں کو اُن کے مرغُوب گھروں سے نِکال دیتے ہو اور تُم نے میرے جلال کو اُن کے بچّوں پر سے ہمیشہ کے لِئے دُور کر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 تُم میرے لوگوں کی عورتوں کو اُن کے خُوشنما گھروں میں سے نکال دیتے ہو۔ تُم اُن کے بچّوں سے ہمیشہ کے لیٔے میری برکتیں چھین لیتے ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 मेरी क़ौम की औरतों को तुम उनके ख़ुशनुमा घरों से भगाकर उनके बच्चों को हमेशा के लिए मेरी शानदार बरकतों से महरूम कर देते हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 میری قوم کی عورتوں کو تم اُن کے خوش نما گھروں سے بھگا کر اُن کے بچوں کو ہمیشہ کے لئے میری شاندار برکتوں سے محروم کر دیتے ہو۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 2:9
14 حوالہ جات  

کیونکہ جِس طرح سمُندر پانی سے بھرا ہے اُسی طرح زمِین خُداوند کے جلال کے عِرفان سے معمُور ہو گی۔


اور مَیں قَوموں کے درمِیان اپنی بزُرگی ظاہِر کرُوں گا اور تمام قَومیں میری سزا کو جو مَیں نے دی اور میرے ہاتھ کو جو مَیں نے اُن پر رکھّا دیکھیں گی۔


اِس لِئے کہ خُدا ہی ہے جِس نے فرمایا کہ تارِیکی میں سے نُور چمکے اور وُہی ہمارے دِلوں میں چمکا تاکہ خُدا کے جلال کی پہچان کا نُور یِسُوع مسِیح کے چِہرے سے جلوہ گر ہو۔


مگر جب ہم سب کے بے نِقاب چِہروں سے خُداوند کا جلال اِس طرح مُنعکِس ہوتا ہے جِس طرح آئینہ میں تو اُس خُداوند کے وسِیلہ سے جو رُوح ہے ہم اُسی جلالی صُورت میں دَرجہ بَدرجہ بدلتے جاتے ہیں۔


وہ بیواؤں کے گھروں کو دبا بَیٹھتے ہیں اور دِکھاوے کے لِئے نماز کو طُول دیتے ہیں۔ اِنہیں زِیادہ سزا ہو گی۔


اور وہ بیواؤں کے گھروں کو دبا بَیٹھتے ہیں اور دِکھاوے کے لِئے نماز کو طُول دیتے ہیں۔ اِن ہی کو زِیادہ سزا مِلے گی۔


اَے رِیاکار فقِیہو اور فرِیسیِو تُم پر افسوس! کہ آسمان کی بادشاہی لوگوں پر بند کرتے ہو کیونکہ نہ تو آپ داخِل ہوتے ہو اور نہ داخِل ہونے والوں کو داخِل ہونے دیتے ہو۔


کیونکہ خُداوند فرماتا ہے مَیں اُس کے لِئے چاروں طرف آتِشی دِیوار ہُوں گا اور اُس کے اندر اُس کی شَوکت۔


وہ لالچ سے کھیتوں کو ضبط کرتے اور گھروں کو چِھین لیتے ہیں اور یُوں آدمی اور اُس کے گھر پر ہاں مَرد اور اُس کی مِیراث پر ظُلم کرتے ہیں۔


اور تُم نے یہُوداؔہ اور یروشلیِم کی اَولاد کو یُونانیوں کے ہاتھ بیچا ہے تاکہ اُن کو اُن کی حدُود سے دُور کرو۔


میرا خَیمہ غارت کِیا گیا اور میری سب طنابیں توڑ دی گئِیں۔ میرے بچّے میرے پاس سے چلے گئے اور وہ ہیں نہیں۔ اب کوئی نہ رہا جو میرا خَیمہ کھڑا کرے اور میرے پردے لگائے۔


اُس کا جلِیل نام ہمیشہ کے لِئے مُبارک ہو اور ساری زمِین اُس کے جلال سے معمُور ہو۔ آمِین ثُمَّ آمِین!


سو اب ذرا میرا مالِک بادشاہ اپنے بندہ کی باتیں سُنے اگر خُداوند نے تُجھ کو میرے خِلاف اُبھارا ہو تو وہ کوئی ہدیہ منظُور کرے اور اگر یہ آدمِیوں کا کام ہو تو وہ خُداوند کے آگے ملعُون ہوں کیونکہ اُنہوں نے آج کے دِن مُجھ کو خارِج کِیا ہے کہ مَیں خُداوند کی دی ہُوئی مِیراث میں شامِل نہ رہُوں اور مُجھ سے کہتے ہیں جا اَور دیوتاؤں کی عِبادت کر۔


وہ مِسکِینوں کے سر پر کی گرَد کا بھی لالچ رکھتے ہیں اور حلِیموں کو اُن کی راہ سے گُمراہ کرتے ہیں اور باپ بیٹا ایک ہی عَورت کے پاس جانے سے میرے مُقدّس نام کی تکفِیر کرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات