Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 2:13 - کِتابِ مُقادّس

13 توڑنے والا اُن کے آگے آگے گیا ہے۔ وہ توڑتے ہُوئے پھاٹک تک چلے گئے اور اُس میں سے گُذر گئے اور اُن کا بادشاہ اُن کے آگے آگے گیا یعنی خُداوند اُن کا پیشوا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 کویٔی راستہ کھولنے والا اُن کے آگے آگے جائے گا؛ وہ پھاٹک توڑ کر باہر نکل جایٔیں گے۔ اُن کا بادشاہ یعنی یَاہوِہ، اُن کے آگے آگے جائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 एक राहनुमा उनके आगे आगे चलेगा जो उनके लिए रास्ता खोलेगा। तब वह शहर के दरवाज़े को तोड़कर उसमें से निकलेंगे। उनका बादशाह उनके आगे आगे चलेगा, रब ख़ुद उनकी राहनुमाई करेगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 ایک راہنما اُن کے آگے آگے چلے گا جو اُن کے لئے راستہ کھولے گا۔ تب وہ شہر کے دروازے کو توڑ کر اُس میں سے نکلیں گے۔ اُن کا بادشاہ اُن کے آگے آگے چلے گا، رب خود اُن کی راہنمائی کرے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 2:13
36 حوالہ جات  

کیونکہ تُم نہ تو جلد نِکل جاؤ گے اور نہ بھاگنے والے کی طرح چلو گے کیونکہ خُداوند تُمہارا ہراول اور اِسرائیلؔ کا خُدا تُمہارا چنڈاول ہو گا۔


وہ برّہ سے لڑیں گے اور برّہ اُن پر غالِب آئے گا کیونکہ وہ خُداوندوں کا خُداوند اور بادشاہوں کا بادشاہ ہے اور جو بُلائے ہُوئے اور برگُزیدہ اور وفادار اُس کے ساتھ ہیں وہ بھی غالِب آئیں گے۔


کیونکہ جو برّہ تخت کے بیچ میں ہے وہ اُن کی گلّہ بانی کرے گا اور اُنہیں آبِ حیات کے چشموں کے پاس لے جائے گا اور خُدا اُن کی آنکھوں کے سب آنسُو پونچھ دے گا۔


جہاں یِسُوعؔ ہمیشہ کے لِئے مَلکِ صِدؔق کے طَور پر سردار کاہِن بن کر ہماری خاطِر پیش رَو کے طَور پر داخِل ہُؤا ہے۔


اور مَیں اُن کو خُداوند میں تقوِیّت بخشُوں گا اور وہ اُس کا نام لے کر اِدھر اُدھر چلیں گے خُداوند فرماتا ہے۔


اور بنی یہُوداؔہ اور بنی اِسرائیل باہم فراہم ہوں گے اور اپنے لِئے ایک ہی سردار مُقرّر کریں گے اور اِس مُلک سے خرُوج کریں گے کیونکہ یزرعیل کا دِن عظِیم ہو گا۔


اور اُن بادشاہوں کے ایّام میں آسمان کا خُدا ایک سلطنت برپا کرے گا جو تا ابد نیست نہ ہو گی اور اُس کی حُکُومت کِسی دُوسری قَوم کے حوالہ نہ کی جائے گی بلکہ وہ اِن تمام مُملکتوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے اور نیست کرے گی اور وُہی ابد تک قائِم رہے گی۔


دیکھو مَیں نے اُسے اُمّتوں کے لِئے گواہ مُقرّر کِیا بلکہ اُمّتوں کا پیشوا اور فرماں روا۔


کہ تُو اندھوں کی آنکھیں کھولے اور اسِیروں کو قَید سے نِکالے اور اُن کو جو اندھیرے میں بَیٹھے ہیں قَید خانہ سے چُھڑائے۔


مَیں اُن کو پاتال کے قابُو سے نجات دُوں گا مَیں اُن کو مَوت سے چُھڑاؤُں گا۔ اَے مَوت تیری وبا کہاں ہے؟ اَے پاتال تیری ہلاکت کہاں ہے؟ مَیں ہرگِز رحم نہ کرُوں گا۔


اِس کے بعد بنی اِسرائیل رجُوع لائیں گے اور خُداوند اپنے خُدا کو اور اپنے بادشاہ داؤُد کو ڈُھونڈیں گے اور آخِری دِنوں میں ڈرتے ہُوئے خُداوند اور اُس کی مِہربانی کے طالِب ہوں گے۔


تُم کو تسلّی دینے والا مَیں ہی ہُوں۔ تُو کَون ہے جو فانی اِنسان سے اور آدمؔ زاد سے جو گھاس کی مانِند ہو جائے گا ڈرتا ہے۔


اَے یعقُوب مَیں یقِیناً تیرے سب لوگوں کو فراہم کرُوں گا۔ مَیں یقِیناً اِسرائیل کے بقِیّہ کو جمع کرُوں گا۔ مَیں اُن کو بُصراؔہ کی بھیڑوں اور چراگاہ کے گلّہ کی مانِند اِکٹّھا کرُوں گا اور آدمِیوں کا بڑا شور ہو گا۔


اور مَیں نے کہا اَے یعقُوب کے سردارو اور بنی اِسرائیل کے حاکِموں سُنو! کیا مُناسِب نہیں کہ تُم عدالت سے واقِف ہو؟


اور خُدا کا فرِشتہ جو اِسرائیلی لشکر کے آگے آگے چلا کرتا تھا جا کر اُن کے پِیچھے ہو گیا اور بادل کا وہ سُتُون اُن کے سامنے سے ہٹ کر اُن کے پِیچھے جا ٹھہرا۔


پِھر یشُوع نے کاہِنوں سے کہا کہ تُم عہد کے صندُوق کو لے کر لوگوں کے آگے آگے پار اُترو۔ چُنانچہ وہ عہد کے صندُوق کو لے کر لوگوں کے آگے آگے چلے۔


تُم اپنی ماں سے حُجّت کرو کیونکہ نہ وہ میری بِیوی ہے اور نہ مَیں اُس کا شَوہر ہُوں کہ وہ اپنی بدکاری اپنے سامنے سے اور اپنی زِناکاری اپنے پِستانوں سے دُور کرے۔


اور لنگڑوں کو بقِیّہ اور جلاوطنوں کو زورآور قَوم بناؤُں گا اور خُداوند کوہِ صِیُّون پر اب سے ابدُالآباد تک اُن پر سلطنت کرے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات