Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 2:12 - کِتابِ مُقادّس

12 اَے یعقُوب مَیں یقِیناً تیرے سب لوگوں کو فراہم کرُوں گا۔ مَیں یقِیناً اِسرائیل کے بقِیّہ کو جمع کرُوں گا۔ مَیں اُن کو بُصراؔہ کی بھیڑوں اور چراگاہ کے گلّہ کی مانِند اِکٹّھا کرُوں گا اور آدمِیوں کا بڑا شور ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 ”اَے یعقوب، میں تُم سَب کو جمع کروں گا؛ میں اِسرائیل کے بقیّہ کو یقیناً جمع کروں گا۔ میں اُنہیں بھیڑ خانہ کی بھیڑوں کی طرح جمع کروں گا، چراگاہ کے گلّے کی مانند جمع کروں گا؛ جگہ لوگوں سے بھر جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 ऐ याक़ूब की औलाद, एक दिन मैं तुम सबको यक़ीनन जमा करूँगा। तब मैं इसराईल का बचा हुआ हिस्सा यों इकट्ठा करूँगा जिस तरह भेड़-बकरियों को बाड़े में या रेवड़ को चरागाह में। मुल्क में चारों तरफ़ हुजूमों का शोर मचेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 اے یعقوب کی اولاد، ایک دن مَیں تم سب کو یقیناً جمع کروں گا۔ تب مَیں اسرائیل کا بچا ہوا حصہ یوں اکٹھا کروں گا جس طرح بھیڑبکریوں کو باڑے میں یا ریوڑ کو چراگاہ میں۔ ملک میں چاروں طرف ہجوموں کا شور مچے گا۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 2:12
28 حوالہ جات  

خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ بنی اِسرائیل مُجھ سے یہ درخواست بھی کر سکیں گے اور مَیں اُن کے لِئے اَیسا کرُوں گا کہ اُن کے لوگوں کو بھیڑ بکرِیوں کی طرح فراوان کرُوں۔


تُجھ سا خُدا کَون ہے جو بدکرداری مُعاف کرے اور اپنی مِیراث کے بقِیّہ کی خطاؤں سے درگُذرے؟ وہ اپنا قہر ہمیشہ تک نہیں رکھ چھوڑتا کیونکہ وہ شفقت کرنا پسند کرتا ہے۔


اپنے عصا سے اپنے لوگوں یعنی اپنی مِیراث کی گلّہ بانی کر۔ جو کرمِل کے جنگل میں تنہا رہتے ہیں اُن کو بسن اور جِلعاد میں پہلے کی طرح چَرنے دے۔


اور یعقُوب کا بقِیّہ بُہت سی اُمّتوں کے لِئے اَیسا ہو گا جَیسے خُداوند کی طرف سے اوس اور گھاس پر بارِش جو نہ اِنسان کا اِنتظار کرتی ہے اور نہ بنی آدمؔ کے لِئے ٹھہرتی ہے۔


پس مَیں تیمان پر آگ بھیجُوں گا اور وہ بُصراؔہ کے قصروں کو کھا جائے گی۔


اور بنی یہُوداؔہ اور بنی اِسرائیل باہم فراہم ہوں گے اور اپنے لِئے ایک ہی سردار مُقرّر کریں گے اور اِس مُلک سے خرُوج کریں گے کیونکہ یزرعیل کا دِن عظِیم ہو گا۔


اور تُو اُن سے کہنا کہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں بنی اِسرائیل کو قَوموں کے درمِیان سے جہاں جہاں وہ گئے ہیں نِکال لاؤُں گا اور ہر طرف سے اُن کو فراہم کرُوں گا اور اُن کو اُن کے مُلک میں لاؤُں گا۔


اور تُم اَے میری بھیڑو میری چراگاہ کی بھیڑو اِنسان ہو اور مَیں تُمہارا خُدا ہُوں خُداوند خُدا فرماتا ہے۔


اِس لِئے مَیں اپنے گلّہ کو بچاؤُں گا۔ وہ پِھر کبھی شِکار نہ ہوں گے اور مَیں بھیڑ بکرِیوں کے درمیان اِنصاف کرُوں گا۔


کیونکہ خُداوند خُدا فرماتا ہے دیکھ مَیں خُود اپنی بھیڑوں کی تلاش کرُوں گا اور اُن کو ڈُھونڈ نِکالُوں گا۔


پر مَیں اُن کو جو میرے گلّہ سے بچ رہے ہیں تمام مُمالِک سے جہاں جہاں مَیں نے اُن کو ہانک دِیا تھا جمع کر لُوں گا اور اُن کو پِھر اُن کے گلّہ خانوں میں لاؤُں گا اور وہ پھلیں گے اور بڑھیں گے۔


خُداوند کی تلوار خُون آلُودہ ہے۔ وہ چربی اور برّوں اور بکروں کے لہُو سے اور مینڈھوں کے گُردوں کی چربی سے چِکنا گئی کیونکہ خُداوند کے لِئے بُصراؔہ میں ایک قُربانی اور ادُوؔم کے مُلک میں بڑی خُون ریزی ہے۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ خُداوند دریایِ فراؔت کی گُذرگاہ سے رودِ مِصرؔ تک جھاڑ ڈالے گا اور تُم اَے بنی اِسرائیل ایک ایک کر کے جمع کِئے جاؤ گے۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ خُداوند دُوسری مرتبہ اپنا ہاتھ بڑھائے گا کہ اپنے لوگوں کا بقِیّہ جو بچ رہا ہو اسُور اور مِصرؔ اور فترُوس اور کُوش اور عَیلام اور سِنعار اور حمات اور سمُندر کی اطراف سے واپس لائے۔


اُن ایّام میں یہُوداؔہ کا گھرانا اِسرائیل کے گھرانے کے ساتھ چلے گا۔ وہ مِل کر شِمال کے مُلک میں سے اُس مُلک میں جِسے مَیں نے تُمہارے باپ دادا کو مِیراث میں دِیا آئیں گے۔


بالَعؔ مَر گیا اور یُوبابؔ بِن زارحؔ جو بُصراؔہی تھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


تب برّے گویا اپنی چراگاہوں میں چریں گے اور دَولت مندوں کے وِیران کھیت پردیسیوں کے گلّے کھائیں گے۔


توڑنے والا اُن کے آگے آگے گیا ہے۔ وہ توڑتے ہُوئے پھاٹک تک چلے گئے اور اُس میں سے گُذر گئے اور اُن کا بادشاہ اُن کے آگے آگے گیا یعنی خُداوند اُن کا پیشوا۔


اَے گلّہ کی دِیدگاہ! اَے بِنتِ صِیُّون کی پہاڑی! یہ تیرے ہی لِئے ہے۔ قدِیم سلطنت یعنی دُخترِ یروشلیِم کی بادشاہی تُجھے مِلے گی۔


اور یعقُوب کا بقِیّہ بُہت سی قَوموں اور اُمّتوں میں اَیسا ہو گا جَیسے شیرِ بَبر جنگل کے جانوروں میں اور جوان شیر بھیڑوں کے گلّہ میں۔ جب وہ اُن کے درمِیان سے گُذرتا ہے تو پایمال کرتا اور پھاڑتا ہے اور کوئی چُھڑا نہیں سکتا۔


اور بالع مَر گیا اور یُوباب بِن زارح جو بُصراؔہی تھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


اور مَیں اُن کو سب اُمّتوں کے درمِیان سے واپس لاؤُں گا اور سب مُلکوں میں سے فراہم کرُوں گا اور اُن ہی کے مُلک میں پُہنچاؤُں گا اور اِسرائیل کے پہاڑوں پر نہروں کے کنارے اور زمِین کے تمام آباد مکانوں میں چراؤُں گا۔


اُس وقت مَیں تُم کو جمع کر کے مُلک میں لاؤُں گا کیونکہ جب تُمہاری حِین حیات ہی میں تُمہاری اسِیری کو مَوقُوف کرُوں گا تو تُم کو زمِین کی سب قَوموں کے درمِیان نامور اور سِتُودہ کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات