Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 1:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اِس لِئے مَیں ماتم و نَوحہ کرُوں گا۔ مَیں ننگا اور برہنہ ہو کر پِھرُوں گا۔ مَیں گِیدڑوں کی طرح چِلاّؤُں گا اور شُتر مُرغوں کی مانِند غم کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اِس لیٔے مَیں نوحہ اَور ماتم کروں گا؛ مَیں ننگے پاؤں اَور ننگے بَدن پھروں گا۔ میں گیدڑ کی طرح چِلّاؤں گا اَور اُلّو کی مانند غم کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 इसलिए मैं आहो-ज़ारी करूँगा, नंगे पाँव और बरहना फिरूँगा, गीदड़ों की तरह वावैला करूँगा, उक़ाबी उल्लू की तरह आहें भरूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اِس لئے مَیں آہ و زاری کروں گا، ننگے پاؤں اور برہنہ پھروں گا، گیدڑوں کی طرح واویلا کروں گا، عقابی اُلّو کی طرح آہیں بھروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 1:8
19 حوالہ جات  

اِسی لِئے مَیں نے کہا میری طرف مت دیکھو کیونکہ مَیں زار زار روؤں گا۔ میری تسلّی کی فِکر مت کرو کیونکہ میری دُخترِ قَوم برباد ہو گئی۔


یقِیناً صِیُّون سے نَوحہ کی آواز سُنائی دیتی ہے۔ ہم کَیسے غارت ہُوئے! ہم سخت رُسوا ہُوئے کیونکہ ہم وطن سے آوارہ ہُوئے اور ہمارے گھر گِرا دِئے گئے۔


مَیں پہاڑوں کے لِئے گِریہ و زاری اور بیابان کی چراگاہوں کے لِئے نَوحہ کرُوں گا کیونکہ وہ یہاں تک جل گئِیں کہ کوئی اُن میں قدم نہیں رکھتا۔ چَوپایوں کی آواز سُنائی نہیں دیتی۔ ہوا کے پرِندے اور مویشی بھاگ گئے۔ وہ چلے گئے۔


کاش کہ میرا سر پانی ہوتا اور میری آنکھیں آنسُوؤں کا چشمہ تاکہ مَیں اپنی بِنتِ قَوم کے مقتُولوں پر شب و روز ماتم کرتا!


ہائے میرا دِل! میرے پردۂِ دِل میں درد ہے۔ میرا دِل بے تاب ہے۔ مَیں چُپ نہیں رہ سکتا کیونکہ اَے میری جان! تُو نے نرسِنگے کی آواز اور لڑائی کی للکار سُن لی ہے۔


سو میری کمر میں سخت درد ہے اور مَیں گویا دَردِ زِہ میں تڑپتا ہُوں۔ مَیں اَیسا ہِراسان ہُوں کہ سُن نہیں سکتا۔ مَیں اَیسا پریشان ہُوں کہ دیکھ نہیں سکتا۔


پس مَیں یعزؔیر کے آہ و نالہ سے سِبماؔہ کی تاک کے لِئے زاری کرُوں گا۔ اَے حسبوؔن اَے الیعاؔلہ مَیں تُجھے اپنے آنسُوؤں سے تر کر دُوں گا کیونکہ تیرے ایّامِ گرمی کے میووں اور غلّہ کی فصل کو غَوغایِ جنگ نے آ لِیا۔


پر بَن کے جنگلی درِندے وہاں بَیٹھیں گے اور اُن کے گھروں میں اُلّو بھرے ہوں گے۔ وہاں شُتر مُرغ بسیں گے اور چھگمانس وہاں ناچیں گے۔


مَیں جنگلی حواصِل کی مانِند ہُوں۔ مَیں وِیرانے کا اُلّو بن گیا۔


میں گِیدڑوں کا بھائی اور شُتر مُرغوں کا ساتھی ہُوں۔


اور اُس نے بھی اپنے کپڑے اُتارے اور وہ بھی سموئیل کے آگے نبُوّت کرنے لگا اور اُس سارے دِن اور ساری رات ننگا پڑا رہا۔ اِس لِئے یہ کہاوت چلی کیا ساؤُل بھی نبِیوں میں ہے؟


اور گِیدڑ اُن کے عالِیشان مکانوں میں اور بھیڑئے اُن کے رنگ محلّوں میں چِلائیں گے۔ اُس کا وقت نزدِیک آ پُہنچا ہے اور اُس کے دِنوں کو اب طُول نہیں ہو گا۔


اَے عَورتو تُم جو آرام میں ہو تھرتھراؤ! اَے بے پرواؤ! مُضطرِب ہو۔ کپڑے اُتار کر برہنہ ہو جاؤ۔ کمر پر ٹاٹ باندھو۔


کہ اَے آدمؔ زاد مِصرؔ کی جمعِیّت پر واوَیلا کر اور اُس کو اور نامدار قَوموں کی بیٹِیوں کو پاتال میں اُترنے والوں کے ساتھ زمِین کے اسفل میں گِرا دے۔


اُس وقت کوئی تُم پر یہ مثل لائے گا اور پُر درد نَوحہ سے ماتم کرے گا اور کہے گا ہم بِالکُل غارت ہُوئے۔ اُس نے میرے لوگوں کا بخرہ بدل ڈالا۔ اُس نے کَیسے اُس کو مُجھ سے جُدا کر دِیا! اُس نے ہمارے کھیت باغِیوں کو بانٹ دِئے۔


اور حِزقیاہ بادشاہ کے چَودھویں برس شاہِ اسُور سنحیرؔب نے یہُوداؔہ کے سب فصِیل دار شہروں پر چڑھائی کی اور اُن کو لے لِیا۔


جب مردؔکَی کو وہ سب جو کِیا گیا تھا معلُوم ہُؤا تو مردؔکَی نے اپنے کپڑے پھاڑے اور ٹاٹ پہنے اور سر پر راکھ ڈال کر شہر کے بِیچ میں چلا گیا اور بُلند اور پُر درد آواز سے چِلاّنے لگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات