Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 1:3 - کِتابِ مُقادّس

3 کیونکہ دیکھ خُداوند اپنے مسکن سے باہر آتا ہے اور نازِل ہو کر زمِین کے اُونچے مقاموں کو پایمال کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 دیکھو! یَاہوِہ اَپنی قِیام گاہ سے باہر نکل رہے ہیں؛ وہ نیچے اُترا ہے تاکہ زمین کے اُونچے مقاموں کو پامال کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 क्योंकि देखो, रब अपनी सुकूनतगाह से निकल रहा है ताकि उतरकर ज़मीन की बुलंदियों पर चले।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 کیونکہ دیکھو، رب اپنی سکونت گاہ سے نکل رہا ہے تاکہ اُتر کر زمین کی بلندیوں پر چلے۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 1:3
15 حوالہ جات  

کیونکہ دیکھ اُسی نے پہاڑوں کو بنایا اور ہوا کو پَیدا کِیا۔ وہ اِنسان پر اُس کے خیالات کو ظاہِر کرتا ہے اور صُبح کو تارِیک بنا دیتا ہے اور زمِین کے اُونچے مقامات پر چلتا ہے۔ اُس کا نام خُداوند ربُّ الافواج ہے۔


کیونکہ دیکھو خُداوند اپنے مقام سے چلا آتا ہے تاکہ زمِین کے باشِندوں کو اُن کی بدکرداری کی سزا دے اور زمِین اُس خُون کو ظاہِر کرے گی جو اُس میں ہے اور اپنے مقتُولوں کو ہرگِز نہ چِھپائے گی۔


اُس نے اُسے زمِین کی اُونچی اُونچی جگہوں پر سوار کرایا اور اُس نے کھیت کی پَیداوار کھائی۔ اُس نے اُسے چٹان میں سے شہد اور سنگِ خارا میں سے تیل چُسایا۔


خُداوند خُدا میری توانائی ہے۔ وہ میرے پاؤں ہرنی کے سے بنا دیتا ہے اور مُجھے میری اُونچی جگہوں میں چلاتا ہے۔ (مِیر مُغنّی کے لِئے میرے تاردار سازوں کے ساتھ)


ہمارا خُدا تو آسمان پر ہے۔ اُس نے جو کُچھ چاہا وُہی کِیا۔


اور رُوح نے مُجھے اُٹھا لِیا اور مَیں نے اپنے پِیچھے ایک بڑی کڑک کی آواز سُنی جو کہتی تھی کہ خُداوند کا جلال اُس کے مسکن سے مُبارک ہو۔


کیونکہ اِس پہاڑ پر خُداوند کا ہاتھ برقرار رہے گا اور موآب اپنی ہی جگہ میں اَیسا کُچلا جائے گا جَیسے مزبلہ کے پانی میں گھاس کُچلی جاتی ہے۔


ہر مغرُور کو دیکھ اور اُسے نِیچا کر اور شرِیروں کو جہاں کھڑے ہوں پامال کر دے۔


مُبارک ہے تُو اَے اِسرائیل! تُو خُداوند کی بچائی ہُوئی قَوم ہے سو کَون تیری مانِند ہے؟ وُہی تیری مدد کی سِپر اور تیرے جاہ و جلال کی تلوار ہے۔ تیرے دُشمن تیرے مُطِیع ہوں گے اور تُو اُن کے اُونچے مقاموں کو پامال کرے گا۔


اور اُس روز وہ کوہِ زَیتُون پر جو یروشلیِم کے مشرِق میں واقِع ہے کھڑا ہو گا اور کوہِ زَیتُون بِیچ سے پھٹ جائے گا اور اُس کے مشرِق سے مغرِب تک ایک بڑی وادی ہو جائے گی کیونکہ آدھا پہاڑ شِمال کو سرک جائے گا اور آدھا جنُوب کو۔


کیونکہ خُداوند ربُّ الافواج وہ ہے کہ اگر زمِین کو چُھو دے تو وہ گُداز ہو جائے اور اُس کی سب معمُوری ماتم کرے۔ وہ بِالکُل دریایِ نِیل کی طرح اُٹھے اور رودِ مِصرؔ کی طرح پِھر سُکڑ جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات