Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




میکاہ 1:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اپنے پیارے بچّوں کے لِئے سر مُنڈا کر چندلی ہو جا۔ گِدھ کی مانِند اپنے چندلاپن کو زِیادہ کر کیونکہ وہ تیرے پاس سے اسِیر ہو کر چلے گئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اَپنے خُوشی بخشنے والے بچّوں کے ماتم میں سَر مُنڈوا؛ گِدھ کی طرح پرنُچے ہو جا، کیونکہ وہ تیرے پاس سے جَلاوطنی میں چلے جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 ऐ सिय्यून बेटी, अपने बाल कटवाकर गिद्ध जैसी गंजी हो जा। अपने लाडले बच्चों पर मातम कर, क्योंकि वह क़ैदी बनकर तुझसे दूर हो जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 اے صیون بیٹی، اپنے بال کٹوا کر گِدھ جیسی گنجی ہو جا۔ اپنے لاڈلے بچوں پر ماتم کر، کیونکہ وہ قیدی بن کر تجھ سے دُور ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




میکاہ 1:16
18 حوالہ جات  

اور اُس وقت خُداوند ربُّ الافواج نے رونے اور ماتم کرنے اور سر مُنڈانے اور ٹاٹ سے کمر باندھنے کا حُکم دِیا تھا۔


اپنے بال کاٹ کر پھینک دے اور پہاڑوں پر جا کر نَوحہ کر کیونکہ خُداوند نے اُن لوگوں کو جِن پر اُس کا قہر ہے رَدّ اور ترک کر دِیا ہے۔


تب ایُّوب نے اُٹھ کر اپنا پَیراہن چاک کِیا اور سر مُنڈایا اور زمِین پر گِر کر سِجدہ کِیا۔


تُمہاری عِیدوں کو ماتم سے اور تُمہارے نغموں کو نَوحوں سے بدل دُوں گا اور ہر ایک کی کمر پر ٹاٹ بندھواؤُں گا اور ہر ایک کے سر پر چندلاپن بھیجُوں گا اور اَیسا ماتم برپا کرُوں گا جَیسا اِکلوتے بیٹے پر ہوتا ہے اور اُس کا انجام روزِ تلخ سا ہو گا۔


اور اِس مُلک کے چھوٹے بڑے سب مَر جائیں گے۔ نہ وہ دفن کِئے جائیں گے نہ لوگ اُن پر ماتم کریں گے اور نہ کوئی اُن کے لِئے زخمی ہو گا نہ سر مُنڈائے گا۔


اَے میری بِنتِ قَوم! ٹاٹ اُوڑھ اور راکھ میں لیٹ۔ اپنے اِکلوتوں پر ماتم اور دِل خراش نَوحہ کر کیونکہ غارت گر ہم پر اچانک آئے گا۔


بَیت اور دِیبون اُونچے مقاموں پر رونے کے لِئے چڑھ گئے ہیں۔ نبُو اور مِیدبا پر اہلِ موآؔب واوَیلا کرتے ہیں۔ اُن سب کے سر مُنڈائے گئے اور ہر ایک کی داڑھی کاٹی گئی۔


اور ہُوؔسِیع کے نویں برس شاہِ اسُور نے سامرِؔیہ کو لے لِیا اور اِسرائیلؔ کو اسِیر کر کے اسُور میں لے گیا اور اُن کو خلح میں اور جَوزاؔن کی ندی خابُور پر اور مادیوں کے شہروں میں بسایا۔


تیرے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہوں گی پر وہ سب تیرے نہ رہیں گے کیونکہ وہ اسِیر ہو کر چلے جائیں گے۔


غزّہ پر چندلاپن آیا ہے۔ اسقلوؔن اپنی وادی کے بقِیّہ سمیت نیست کِیا گیا۔ تُو کب تک اپنے آپ کو کاٹتا جائے گا؟


کیونکہ عامُوؔس یُوں کہتا ہے کہ یُربعاؔم تلوار سے مارا جائے گا اور اِسرائیل یقِیناً اپنے وطن سے اسِیر ہو کر جائے گا۔


اِس لِئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تیری بِیوی شہر میں کسبی بنے گی اور تیرے بیٹے اور تیری بیٹیاں تلوار سے مارے جائیں گے اور تیری زمِین جرِیب سے تقسِیم کی جائے گی اور تُو ایک ناپاک مُلک میں مَرے گا اور اِسرائیل یقِیناً اپنے وطن سے اسِیر ہو کر جائے گا۔


اِس لِئے ٹاٹ اوڑھ کر چھاتی پِیٹو اور واوَیلا کرو کیونکہ خُداوند کا قہرِ شدِید ہم پر سے ٹل نہیں گیا۔


اُٹھ رات کو پہروں کے شرُوع میں فریاد کر۔ خُداوند کے حضُور اپنا دِل پانی کی مانِند اُنڈیل دے۔ اپنے بچّوں کی زِندگی کے لِئے جو سب کُوچوں میں بُھوک سے بے ہوش پڑے ہیں اُس کے حضُور میں دستِ دُعا بُلند کر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات