Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 4:18 - کِتابِ مُقادّس

18 اور اُس نے گلِیل کی جِھیل کے کنارے پِھرتے ہُوئے دو بھائِیوں یعنی شِمعُوؔن کو جو پطرسؔ کہلاتا ہے اور اُس کے بھائی اندرؔیاس کو جِھیل میں جال ڈالتے دیکھا کیونکہ وہ ماہی گِیر تھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 ایک دِن صُوبہ گلِیل کی جھیل کے کنارے چلتے ہُوئے یِسوعؔ نے دو بھائیوں کو، یعنی شمعُونؔ کو جو پطرس کہلاتےہیں اَور اُن کے بھایٔی اَندریاسؔ کو دیکھا۔ یہ دونوں اُس وقت جھیل میں جال ڈال رہے تھے کیونکہ اُن کا پیشہ ہی مچھلی پکڑناتھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 एक दिन जब ईसा गलील की झील के किनारे किनारे चल रहा था तो उसने दो भाइयों को देखा—शमौन जो पतरस भी कहलाता था और अंदरियास को। वह पानी में जाल डाल रहे थे, क्योंकि वह माहीगीर थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 ایک دن جب عیسیٰ گلیل کی جھیل کے کنارے کنارے چل رہا تھا تو اُس نے دو بھائیوں کو دیکھا — شمعون جو پطرس بھی کہلاتا تھا اور اندریاس کو۔ وہ پانی میں جال ڈال رہے تھے، کیونکہ وہ ماہی گیر تھے۔

باب دیکھیں کاپی




متی 4:18
23 حوالہ جات  

اور بارہ رسُولوں کے نام یہ ہیں۔ پہلا شمعُوؔن جو پطرسؔ کہلاتا ہے اور اُس کا بھائی اندرؔیاس۔ زبدؔی کا بیٹا یعقُوبؔ اور اُس کا بھائی یُوؔحنّا۔


یعنی شمعُوؔن جِس کا نام اُس نے پطرؔس بھی رکھّا اور اُس کا بھائی اندرؔیاس اَور یعقُوبؔ اور یُوحنّا اور فِلِپُّس اور برتُلماؔئی۔


اور مَیں بھی تُجھ سے کہتا ہُوں کہ تُو پطرسؔ ہے اور مَیں اِس پتّھر پر اپنی کلِیسیا بناؤں گا اور عالمِ ارواح کے دروازے اُس پر غالِب نہ آئیں گے۔


پِھر یِسُوعؔ وہاں سے چل کر گلِیل کی جِھیل کے نزدِیک آیا اور پہاڑ پر چڑھ کر وہِیں بَیٹھ گیا۔


اِن باتوں کے بعد یِسُوعؔ گلِیل کی جِھیل یعنی تِبرؔیاس کی جِھیل کے پار گیا۔


اِن باتوں کے بعد یِسُوعؔ نے پِھر اپنے آپ کو تِبرؔیاس کی جِھیل کے کنارے شاگِردوں پر ظاہِر کِیا اور اِس طرح ظاہِر کِیا۔


اُس کے شاگِردوں میں سے ایک نے یعنی شمعُوؔن پطرس کے بھائی اندرؔیاس نے اُس سے کہا۔


اور وہ پِھر صُور کی سرحدّوں سے نِکل کر صَیدا کی راہ سے دِکَپُلِس کی سرحدّوں سے ہوتا ہُؤا گلِیل کی جِھیل پر پُہنچا۔


اور مَیدان کو اور کِنّرتؔ سے لے کر مَیدان کے دریا یعنی دریایِ شورؔ تک جو مشرِق میں پِسگہ کے ڈھال تک پَھیلا ہُؤا ہے اور یَردن ؔاور اُس کی ساری نواحی کو بھی مَیں نے اِن ہی کو دے دِیا۔


اور یہ سرحد سفام سے رِبلہ تک جو عَین کے مشرِق میں ہے جائے اور وہاں سے نِیچے کو اُترتی ہُوئی کِنّرت کی جِھیل کے مشرِقی کنارے تک پُہنچے۔


سو اب آ مَیں تُجھے فرِعونؔ کے پاس بھیجتا ہُوں کہ تُو میری قَوم بنی اِسرائیل کو مِصرؔ سے نِکال لائے۔


اور مُوسیٰؔ اپنے خُسر یِتروؔ کی جو مِدیانؔ کا کاہِن تھا بھیڑ بکریاں چراتا تھا اور وہ بھیڑ بکریوں کو ہنکاتا ہُؤا اُن کو بیابان کی پرلی طرف سے خُدا کے پہاڑ حورِبؔ کے نزدِیک لے آیا۔


اور یُوں ہو گا کہ ماہی گِیر اُس کے کنارے کھڑے رہیں گے۔ عَین جدؔی سے عَین عجَلِیم تک جال بِچھانے کی جگہ ہو گی۔ اُس کی مچھلِیاں اپنی اپنی جِنس کے مُطابِق بڑے سمُندر کی مچھلِیوں کی مانِند کثرت سے ہوں گی۔


اور اُن سے کہا میرے پِیچھے چلے آؤ تو مَیں تُم کو آدم گِیر بناؤُں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات