Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 28:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اور جلد جا کر اُس کے شاگِردوں سے کہو کہ وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے اور دیکھو وہ تُم سے پہلے گلِیل کو جاتا ہے۔ وہاں تُم اُسے دیکھو گے۔ دیکھو مَیں نے تُم سے کہہ دِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور جلدی جا کر حُضُور کے شاگردوں کو خبر دو: ’حُضُور مُردوں میں سے جی اُٹھے ہیں اَور تُم سے پہلے صُوبہ گلِیل کو پہُنچ رہے ہیں۔ تُم اُنہیں وہیں دیکھوگے۔‘ دیکھو مَیں نے تُمہیں بتا دیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 और अब जल्दी से जाकर उसके शागिर्दों को बता दो कि वह जी उठा है और तुम्हारे आगे आगे गलील पहुँच जाएगा। वहीं तुम उसे देखोगे। अब मैंने तुमको इससे आगाह किया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اور اب جلدی سے جا کر اُس کے شاگردوں کو بتا دو کہ وہ جی اُٹھا ہے اور تمہارے آگے آگے گلیل پہنچ جائے گا۔ وہیں تم اُسے دیکھو گے۔ اب مَیں نے تم کو اِس سے آگاہ کیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




متی 28:7
20 حوالہ جات  

لیکن مَیں اپنے جی اُٹھنے کے بعد تُم سے پہلے گلِیل کو جاؤں گا۔


اِس پر یِسُوعؔ نے اُن سے کہا ڈرو نہیں۔ جاؤ میرے بھائِیوں سے کہو کہ گلِیل کو چلے جائیں۔ وہاں مُجھے دیکھیں گے۔


لیکن مَیں نے یہ باتیں اِس لِئے تُم سے کہِیں کہ جب اُن کا وقت آئے تو تُم کو یاد آ جائے کہ مَیں نے تُم سے کہہ دِیا تھا اور مَیں نے شرُوع میں تُم سے یہ باتیں اِس لِئے نہ کہِیں کہ مَیں تُمہارے ساتھ تھا۔


اور دفن ہُؤا اور تِیسرے دِن کِتابِ مُقدّس کے مُطابِق جی اُٹھا۔


اور اب مَیں نے تُم سے اِس کے ہونے سے پہلے کہہ دِیا ہے تاکہ جب ہو جائے تو تُم یقِین کرو۔


وہ کہہ رہے تھے کہ خُداوند بیشک جی اُٹھا اور شمعُوؔن کو دِکھائی دِیا ہے۔


اُنہوں نے بھی جا کر باقی لوگوں کو خبر دی مگر اُنہوں نے اُن کا بھی یقِین نہ کِیا۔


اُس نے جا کر اُس کے ساتِھیوں کو جو ماتم کرتے اور روتے تھے خبر دی۔


مگر مَیں اپنے جی اُٹھنے کے بعد تُم سے پہلے گلِیل کو جاؤں گا۔


دیکھو مَیں نے پہلے ہی تُم سے کہہ دِیا ہے۔


تُم مُنادی کرو اور اُن کو نزدِیک لاؤ۔ ہاں وہ باہم مشورَت کریں۔ کِس نے قدِیم ہی سے یہ ظاہِر کِیا؟ کِس نے قدِیم ایّام میں اِس کی خبر پہلے ہی سے دی ہے؟ کیا مَیں خُداوند ہی نے یہ نہیں کِیا؟ سو میرے سِوا کوئی خُدا نہیں ہے۔ صادِقُ القَول اور نجات دینے والا خُدا میرے سِوا کوئی نہیں۔


تُم نہ ڈرو اور ہِراسان نہ ہو۔ کیا مَیں نے قدِیم ہی سے تُجھے یہ نہیں بتایا اور ظاہِر نہیں کِیا؟ تُم میرے گواہ ہو۔ کیا میرے سِوا کوئی اَور خُدا ہے؟ نہیں کوئی چٹان نہیں مَیں تو کوئی نہیں جانتا۔


پِھر پانچ سَو سے زِیادہ بھائِیوں کو ایک ساتھ دِکھائی دِیا۔ جِن میں سے اکثر اب تک مَوجُود ہیں اور بعض سو گئے۔


اور وہ خَوف اور بڑی خُوشی کے ساتھ قبر سے جلد روانہ ہو کر اُس کے شاگِردوں کو خبر دینے دوڑِیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات