Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 27:39 - کِتابِ مُقادّس

39 اور راہ چلنے والے سر ہِلا ہِلا کر اُس کو لَعن طَعن کرتے اور کہتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

39 وہاں سے گزرنے والے سَب لوگ سَر ہلا ہلا کر حُضُور کو لَعن طَعن کرتے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

39 जो वहाँ से गुज़रे उन्होंने कुफ़र बककर उस की तज़लील की और सर हिला हिलाकर अपनी हिक़ारत का इज़हार किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

39 جو وہاں سے گزرے اُنہوں نے کفر بک کر اُس کی تذلیل کی اور سر ہلا ہلا کر اپنی حقارت کا اظہار کیا۔

باب دیکھیں کاپی




متی 27:39
18 حوالہ جات  

مَیں اُن کی ملامت کا نِشانہ بن گیا ہُوں۔ جب وہ مُجھے دیکھتے ہیں تو سر ہلاتے ہیں۔


اَے سب آنے جانے والو! کیا تُمہارے نزدِیک یہ کُچھ نہیں؟ نظر کرو اور دیکھو! کیا کوئی غم میرے غم کی مانِند ہے جو مُجھ پر آیا ہے جِسے خُداوند نے اپنے قہرِ شدِید کے وقت نازِل کِیا؟


کیونکہ شرِیروں اور دغابازوں نے میرے خِلاف مُنہ کھولا ہے۔ اُنہوں نے جُھوٹی زُبان سے مُجھ سے باتیں کی ہیں۔


ملامت نے میرا دِل توڑ دِیا۔ مَیں بُہت اُداس ہُوں اور مَیں اِسی اِنتظار میں رہا کہ کوئی ترس کھائے پر کوئی نہ تھا اور تسلّی دینے والوں کا مُنتظِر رہا پر کوئی نہ مِلا۔


مَیں اپنی سب ہڈّیاں گِن سکتا ہُوں۔ وہ مُجھے تاکتے اور گُھورتے ہیں۔


مَیں بھی تُمہاری طرح بات بنا سکتا ہُوں۔ اگر تُمہاری جان میری جان کی جگہ ہوتی تو مَیں تُمہارے خِلاف باتیں گھڑ سکتا اور تُم پر اپنا سر ہِلا سکتا۔


اِس لِئے خُداوند نے اُس کے حق میں یُوں فرمایا ہے کہ کُنواری دُختِر صِیُّون نے تُجھ کو حقِیر جانا اور تیرا مضحکہ اُڑایا ہے۔ یروشلِیم کی بیٹی نے تُجھ پر سر ہِلایا ہے۔


اُس وقت اُس کے ساتھ دو ڈاکُو مصلُوب ہُوئے۔ ایک دہنے اور ایک بائیں۔


اور اُنہوں نے طعنہ سے اَور بھی بُہت سی باتیں اُس کے خِلاف کہِیں۔


کیونکہ خُدا نے میرا چِلّہ ڈِھیلا کر دِیا اور مُجھ پر آفت بھیجی۔ اِس لِئے وہ میرے سامنے بے لگام ہو گئے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات