Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 2:1 - کِتابِ مُقادّس

1 جب یِسُوعؔ ہیرودؔیس بادشاہ کے زمانہ میں یہُودیہ کے بَیت لحم میں پَیدا ہُؤا تو دیکھو کئی مجُوسی پُورب سے یروشلِیم میں یہ کہتے ہُوئے آئے کہ

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یِسوعؔ ہیرودیسؔ بادشاہ کے زمانہ میں یہُودیؔہ کے شہر بیت لحمؔ میں پیدا ہویٔے، تو مشرق سے کیٔی مجُوسِی یروشلیمؔ پہُنچ کر

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ईसा हेरोदेस बादशाह के ज़माने में सूबा यहूदिया के शहर बैत-लहम में पैदा हुआ। उन दिनों में कुछ मजूसी आलिम मशरिक़ से आकर यरूशलम पहुँच गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 عیسیٰ ہیرودیس بادشاہ کے زمانے میں صوبہ یہودیہ کے شہر بیت لحم میں پیدا ہوا۔ اُن دنوں میں کچھ مجوسی عالِم مشرق سے آ کر یروشلم پہنچ گئے۔

باب دیکھیں کاپی




متی 2:1
25 حوالہ جات  

لیکن اَے بَیت لحم اِفراتاہ اگرچہ تُو یہُوداؔہ کے ہزاروں میں شامِل ہونے کے لِئے چھوٹا ہے تَو بھی تُجھ میں سے ایک شخص نِکلے گا اور میرے حضُور اِسرائیلؔ کا حاکِم ہو گا اور اُس کا مصدر زمانۂِ سابِق ہاں قدِیمُ الایّام سے ہے۔


کیا کِتابِ مُقدّس میں یہ نہیں آیا کہ مسِیح داؤُد کی نسل اور بَیت لحم کے گاؤں سے آئے گا جہاں کا داؤُد تھا؟


کہ آج داؤُد کے شہر میں تُمہارے لِئے ایک مُنّجی پَیدا ہُؤا ہے یعنی مسِیح خُداوند۔


اور اُس وقت یُوں ہو گا کہ لوگ یسّی کی اُس جڑ کے طالِب ہوں گے جو لوگوں کے لِئے ایک نِشان ہے اور اُس کی آرام گاہ جلالی ہو گی۔


یہُوداؔہ سے سلطنت نہیں چھُوٹے گی اور نہ اُس کی نسل سے حُکُومت کا عصا موقُوف ہو گا۔ جب تک شِیلوؔہ نہ آئے اور قَومیں اُس کی مُطِیع ہوں گی


اُنہوں نے اُس سے کہا یہُودیہ کے بَیت لحم میں کیونکہ نبی کی معرفت یُوں لِکھا گیا ہے کہ


اور اُس کو نہ جانا جب تک اُس کے بیٹا نہ ہُؤا اور اُس کا نام یِسُوع رکھّا۔


جب فرِشتے اُن کے پاس سے آسمان پر چلے گئے تو اَیسا ہُؤا کہ چرواہوں نے آپس میں کہا کہ آؤ بَیت لحم تک چلیں اور یہ بات جو ہُوئی ہے اور جِس کی خُداوند نے ہم کو خبر دی ہے دیکھیں۔


یہُودیہ کے بادشاہ ہیرودؔیس کے زمانہ میں اَبِیّاؔہ کے فرِیق میں سے زکریاؔہ نام ایک کاہِن تھا اور اُس کی بِیوی ہاروؔن کی اَولاد میں سے تھی اور اُس کا نام اِلیشِبَع تھا۔


اور سُلیماؔن کی حِکمت سب اہلِ مشرِق کی حِکمت اور مِصرؔ کی ساری حِکمت پر فَوقِیّت رکھتی تھی۔


اور اپنی حرموں کے بیٹوں کو ابرہامؔ نے بُہت کُچھ اِنعام دے کر اپنے جِیتے جی اُن کو اپنے بیٹے اِضحاقؔ کے پاس سے مشرِق کی طرف یعنی مشرِق کے مُلک میں بھیج دِیا۔


جب ہیرودؔیس مَر گیا تو دیکھو خُداوند کے فرِشتہ نے مِصرؔ میں یُوسفؔ کو خواب میں دِکھائی دے کر کہا کہ


یہ سُن کر ہیرودؔیس بادشاہ اور اُس کے ساتھ یروشلِیم کے سب لوگ گھبرا گئے۔


اور اِن کی آبادی میسا سے مشرِق کے ایک پہاڑ سفارؔ کی طرف تھی۔


اُس کے پاس سات ہزار بھیڑیں اور تِین ہزار اُونٹ اور پانچ سَو جوڑی بَیل اور پانچ سَو گدھیاں اور بُہت سے نَوکر چاکر تھے اَیسا کہ اہلِ مشرِق میں وہ سب سے بڑا آدمی تھا۔


اور صُبح کو یُوں ہُؤا کہ اُس کا جی گھبرایا۔ تب اُس نے مِصرؔ کے سب جادُوگروں اور سب دانِش مندوں کو بُلوا بھیجا اور اپنا خواب اُن کو بتایا پر اُن میں سے کوئی فرِعونؔ کے آگے اُن کی تعبِیر نہ کر سکا۔


اور بَیت لحم یہُوداؔہ میں یہُوداؔہ کے گھرانے کا ایک جوان تھا جو لاوی تھا۔ یہ وہِیں ٹِکا ہُؤا تھا۔


اِس پر ہیرودؔیس نے مجُوسِیوں کو چُپکے سے بُلا کر اُن سے تحقِیق کی کہ وہ ستارہ کِس وقت دِکھائی دِیا تھا۔


جب ہیرودؔیس نے دیکھا کہ مجُوسِیوں نے میرے ساتھ ہنسی کی تو نِہایت غُصّے ہُؤا اور آدمی بھیج کر بَیت لحم اور اُس کی سب سرحدّوں کے اندر کے اُن سب لڑکوں کو قتل کروا دِیا جو دو دو برس کے یا اِس سے چھوٹے تھے۔ اُس وقت کے حِساب سے جو اُس نے مجُوسِیوں سے تحقِیق کی تھی۔


بَیت لحم کا باپ سلما اور بَیت جادِر کا باپ خارِف۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات