Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 15:22 - کِتابِ مُقادّس

22 اور دیکھو ایک کنعانی عَورت اُن سرحدّوں سے نِکلی اور پُکار کر کہنے لگی اَے خُداوند اِبنِ داؤُد مُجھ پر رحم کر۔ ایک بدرُوح میری بیٹی کو بُہت ستاتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اَور اُس علاقہ کی ایک کنعانی خاتُون حُضُور کے پاس آئی اَور پُکار کر کہنے لگی، ”اَے خُداوؔند، اِبن داویؔد، مُجھ پر رحم کر۔ میری بیٹی میں بدرُوح ہے جو اُسے بہت ستاتی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 इस इलाक़े की एक कनानी ख़ातून उसके पास आकर चिल्लाने लगी, “ख़ुदावंद, इब्ने-दाऊद, मुझ पर रहम करें। एक बदरूह मेरी बेटी को बहुत सताती है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 اِس علاقے کی ایک کنعانی خاتون اُس کے پاس آ کر چلّانے لگی، ”خداوند، ابنِ داؤد، مجھ پر رحم کریں۔ ایک بدروح میری بیٹی کو بہت ستاتی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




متی 15:22
19 حوالہ جات  

جب یِسُوعؔ وہاں سے آگے بڑھا تو دو اندھے اُس کے پِیچھے یہ پُکارتے ہُوئے چلے کہ اَے اِبنِ داؤُد ہم پر رحم کر۔


اَے خُداوند میرے بیٹے پر رحم کر کیونکہ اُس کو مِرگی آتی ہے اور وہ بُہت دُکھ اُٹھاتا ہے۔ اِس لِئے کہ اکثر آگ اور پانی میں گِر پڑتا ہے۔


جب مَیں پکارُوں تو مُجھے جواب دے۔ اَے میری صداقت کے خُدا! تنگی میں تُو نے مُجھے کُشادگی بخشی۔ مُجھ پر رحم کر اور میری دُعا سُن لے۔


لیکن محصُول لینے والے نے دُور کھڑے ہو کر اِتنا بھی نہ چاہا کہ آسمان کی طرف آنکھ اُٹھائے بلکہ چھاتی پِیٹ پِیٹ کر کہا اَے خُدا! مُجھ گُنہگار پر رحم کر۔


اُنہوں نے دُور کھڑے ہو کر بُلند آواز سے کہا اَے یِسُوعؔ! اَے صاحِب! ہم پر رحم کر۔


اور اُس کی شُہرت تمام سُورؔیہ میں پھیل گئی اور لوگ سب بِیماروں کو جو طرح طرح کی بِیمارِیوں اور تکلِیفوں میں گرِفتار تھے اور اُن کو جِن میں بدرُوحیں تِھیں اور مِرگی والوں اور مفلُوجوں کو اُس کے پاس لائے اور اُس نے اُن کو اچّھا کِیا۔


یِسُوعؔ مسِیح اِبنِ داؤُدؔ اِبنِ ابرہامؔ کا نسب نامہ۔


نہ بُہت سی اُمّتوں کی طرف جِن کی زُبان بے گانہ اور جِن کی بولی سخت ہے۔ جِن کی بات تُو سمجھ نہیں سکتا۔ یقِیناً اگر مَیں تُجھے اُن کے پاس بھیجتا تو وہ تیری سُنتِیں۔


اور صُور کی بیٹی ہدیہ لے کر حاضر ہو گی۔ قَوم کے دَولت مند تیری رضا جوئی کریں گے۔


اَے خُداوند! مُجھ پر رحم کر کیونکہ مَیں پژمُردہ ہو گیا ہُوں۔ اَے خُداوند مُجھے شِفا دے کیونکہ میری ہڈِّیوں میں بے قراری ہے۔


مگر اُس نے اُسے کُچھ جواب نہ دِیا اور اُس کے شاگِردوں نے پاس آ کر اُس سے یہ عرض کی کہ اُسے رُخصت کر دے کیونکہ وہ ہمارے پِیچھے چِلاّتی ہے۔


اور جو ناپاک رُوحوں سے دُکھ پاتے تھے وہ اچھّے کِئے گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات