Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 1:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اور یسّیؔ سے داؤُدؔ بادشاہ پَیدا ہُؤا۔ اور داؤُدؔ سے سُلیماؔن اُس عَورت سے پَیدا ہُؤا جو پہلے اُورِیّاہؔ کی بِیوی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اَور حضرت یِشائی سے حضرت داویؔد بادشاہ پیدا ہویٔے۔ حضرت داویؔد سے حضرت شُلومونؔ پیدا ہویٔے، جو آپ کی ماں پہلے اورِیّاہؔ کی بیوی تھی،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 यस्सी दाऊद बादशाह का बाप था। दाऊद सुलेमान का बाप था (सुलेमान की माँ पहले ऊरिय्याह की बीवी थी)।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 یسّی داؤد بادشاہ کا باپ تھا۔ داؤد سلیمان کا باپ تھا (سلیمان کی ماں پہلے اُوریاہ کی بیوی تھی)۔

باب دیکھیں کاپی




متی 1:6
25 حوالہ جات  

اِس لِئے کہ داؤُد نے وہ کام کِیا جو خُداوند کی نظر میں ٹِھیک تھا اور اپنی ساری عُمر خُداوند کے کِسی حُکم سے باہر نہ ہُؤا سِوا حِتّی اُورِؔیّاہ کے مُعاملہ کے۔


اور داؤُد بَیت لحم یہُودؔاہ کے اُس افراتی مَرد کا بیٹا تھا جِس کا نام یسّی تھا۔ اُس کے آٹھ بیٹے تھے اور وہ آپ ساؤُل کے زمانہ کے لوگوں کے درمِیان بُڈّھا اور عُمر رسِیدہ تھا۔


اور اُس کے اُن بچّوں کے نام جو یروشلیِم میں پَیدا ہُوئے یہ ہیں۔ سمّوؔع اور سوباؔب اور ناتن اور سُلیماؔن۔


اور یہ یروشلیِم میں اُس سے پَیدا ہُوئے۔ سِمعا اور سُوباؔب اور ناتن اور سُلیماؔن۔ یہ چاروں عمّی ایل کی بیٹی بت سُوع کے بطن سے تھے۔


داؤُد کی آخِری باتیں یہ ہیں:- داؤُد بِن یسّی کہتا ہے۔ یعنی یہ اُس شخص کا کلام ہے جو سرفراز کِیا گیا اور یعقُوب کے خُدا کا ممُسوح اور اِسرائیلؔ کا شِیرِین نغمہ ساز ہے۔


اور خُداوند نے سموئیل سے کہا تُو کب تک ساؤُل کے لِئے غم کھاتا رہے گا جِس حال کہ مَیں نے اُسے بنی اِسرائیل کا بادشاہ ہونے سے ردّ کر دِیا ہے؟ تُو اپنے سِینگ میں تیل بھر اور جا۔ مَیں تُجھے بَیت لحمی یسّی کے پاس بھیجتا ہُوں کیونکہ مَیں نے اُس کے بیٹوں میں سے ایک کو اپنی طرف سے بادشاہ چُنا ہے۔


اِس لِئے کہ جو کام شرِیعت جِسم کے سبب سے کمزور ہو کر نہ کر سکی وہ خُدا نے کِیا یعنی اُس نے اپنے بیٹے کو گُناہ آلُودہ جِسم کی صُورت میں اور گُناہ کی قُربانی کے لِئے بھیج کر جِسم میں گُناہ کی سزا کا حُکم دِیا۔


اور یسّی کے تنے سے ایک کونپل نِکلے گی اور اُس کی جڑوں سے ایک بارآور شاخ پَیدا ہو گی۔


داؤُد بِن یسّی کی دُعائیں تمام ہُوئِیں۔


اور میرے سب بیٹوں میں سے (کیونکہ خُداوند نے مُجھے بُہت سے بیٹے دِئے ہیں) اُس نے میرے بیٹے سُلیماؔن کو پسند کِیا تاکہ وہ اِسرائیلؔ پر خُداوند کی سلطنت کے تخت پر بَیٹھے۔


اُورِؔیاہ حتّی۔ زبد بِن اخلی۔


عوضم چھٹا داؤُد ساتواں۔


اور حِتّی اورِیّاہ۔ یہ سب سَینتِیس تھے۔


تب داؤُد نے لوگ بھیج کر اُس عَورت کا حال دریافت کِیا اور کِسی نے کہا کیا وہ الِعام کی بیٹی بت سبع نہیں جو حِتّی اورِیّاہ کی بِیوی ہے؟


جو تُم سب نے میرے خِلاف سازِش کی ہے اور جب میرا بیٹا یسّی کے بیٹے سے عہد و پَیمان کرتا ہے تو تُم میں سے کوئی مُجھ پر ظاہِر نہیں کرتا اور تُم میں کوئی نہیں جو میرے لِئے غمگِین ہو اور مُجھے بتائے کہ میرے بیٹے نے میرے نَوکر کو میرے خِلاف گھات لگانے کو اُبھارا ہے جَیسا آج کے دِن ہے؟


تب ساؤُل نے اُس سے کہا اَے جوان تُو کِس کا بیٹا ہے؟ داؤُد نے جواب دِیا مَیں تیرے خادِم بَیت لحمی یسّی کا بیٹا ہُوں۔


اور عوبید سے یسّی پَیدا ہُؤا اور یسّی سے داؤُد پَیدا ہُؤا۔


اور سلموؔن سے بوعزؔ راحبؔ سے پَیدا ہُؤا اور بوعَزؔ سے عوبیدؔ رُوؔت سے پَیدا ہُؤا اور عوبیدؔ سے یسّیؔ پَیدا ہُؤا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات