Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 1:20 - کِتابِ مُقادّس

20 وہ اِن باتوں کو سوچ ہی رہا تھا کہ خُداوند کے فرشتہ نے اُسے خواب میں دِکھائی دے کر کہا اَے یُوسفؔ اِبنِ داؤُد! اپنی بِیوی مریمؔ کو اپنے ہاں لے آنے سے نہ ڈر کیونکہ جو اُس کے پیٹ میں ہے وہ رُوحُ القُدس کی قُدرت سے ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 ابھی وہ یہ باتیں سوچ ہی رہے تھے کہ خُداوؔند کے ایک فرشتہ نے خواب میں ظاہر ہوکر اُن سے فرمایا، ”اَے یُوسیفؔ، اِبن داویؔد! اَپنی بیوی مریمؔ کو اَپنے گھر لے آنے سے مت ڈر کیونکہ جو اُن کے پیٹ میں ہے وہ پاک رُوح کی قُدرت سے ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 वह इस बात पर अभी ग़ौरो-फ़िकर कर ही रहा था कि रब का फ़रिश्ता ख़ाब में उस पर ज़ाहिर हुआ और फ़रमाया, “यूसुफ़ बिन दाऊद, मरियम से शादी करके उसे अपने घर ले आने से मत डर, क्योंकि पैदा होनेवाला बच्चा रूहुल-क़ुद्स से है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 وہ اِس بات پر ابھی غور و فکر کر ہی رہا تھا کہ رب کا فرشتہ خواب میں اُس پر ظاہر ہوا اور فرمایا، ”یوسف بن داؤد، مریم سے شادی کر کے اُسے اپنے گھر لے آنے سے مت ڈر، کیونکہ پیدا ہونے والا بچہ روح القدس سے ہے۔

باب دیکھیں کاپی




متی 1:20
38 حوالہ جات  

فرِشتہ نے جواب میں اُس سے کہا مَیں جبراؔئیل ہُوں جو خُدا کے حضُور کھڑا رہتا ہُوں اور اِس لِئے بھیجا گیا ہُوں کہ تُجھ سے کلام کرُوں اور تُجھے اِن باتوں کی خُوشخبری دُوں


اب یِسُوعؔ مسِیح کی پَیدایش اِس طرح ہُوئی کہ جب اُس کی ماں مریمؔ کی منگنی یُوسفؔ کے ساتھ ہو گئی تو اُن کے اکٹّھے ہونے سے پہلے وہ رُوحُ القُدس کی قُدرت سے حامِلہ پائی گئی۔


جب ہیرودؔیس مَر گیا تو دیکھو خُداوند کے فرِشتہ نے مِصرؔ میں یُوسفؔ کو خواب میں دِکھائی دے کر کہا کہ


اور اِس کے بعد مَیں ہر فردِ بشر پر اپنی رُوح نازِل کرُوں گا اور تُمہارے بیٹے بیٹِیاں نبُوّت کریں گے۔ تُمہارے بُوڑھے خواب اور جوان رویا دیکھیں گے۔


پس یُوسفؔ بھی گلِیل کے شہر ناصرۃ سے داؤُد کے شہر بَیت لحم کو گیا جو یہُودیہ میں ہے۔ اِس لِئے کہ وہ داؤُد کے گھرانے اور اَولاد سے تھا۔


فرِشتہ نے عَورتوں سے کہا تُم نہ ڈرو کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُم یِسُوعؔ کو ڈھُونڈتی ہو جو مصلُوب ہُؤا تھا۔


جِس کا دِل قائِم ہے تُو اُسے سلامت رکھّے گا کیونکہ اُس کا توکُّل تُجھ پر ہے۔


اور خُداوند کے فرِشتہ نے اُس عَورت کو دِکھائی دے کر اُس سے کہا دیکھ تُو بانجھ ہے اور تیرے بچّہ نہیں ہوتا پر تُو حامِلہ ہو گی اور تیرے بیٹا ہو گا۔


اور خُدا کے فرِشتہ نے خواب میں مُجھ سے کہا اَے یعقُوبؔ! مَیں نے کہا مَیں حاضِر ہُوں۔


مگر جب سُنا کہ اَرخلاؔؤس اپنے باپ ہیرودؔیس کی جگہ یہُودیہ میں بادشاہی کرتا ہے تو وہاں جانے سے ڈرا اور خواب میں ہدایت پا کر گلِیل کے عِلاقہ کو روانہ ہو گیا۔


صُبح کو مُجھے اپنی شفقت کی خبر دے کیونکہ میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔ مُجھے وہ راہ بتا جِس پر مَیں چلُوں کیونکہ مَیں اپنا دِل تیری ہی طرف لگاتا ہُوں۔


مَیں تیرا بندہ ہُوں۔ مُجھ کو فہم عطا کر تاکہ تیری شہادتوں کو سمُجھ لُوں۔


جب میرے دِل میں فِکروں کی کثرت ہوتی ہے تو تیری تسلّی میری جان کو شاد کرتی ہے۔


جب وہ روانہ ہو گئے تو دیکھو خُداوند کے فرِشتہ نے یُوسفؔ کو خواب میں دِکھائی دے کر کہا اُٹھ۔ بچّے اور اُس کی ماں کو ساتھ لے کر مِصرؔ کو بھاگ جا اور جب تک کہ مَیں تُجھ سے نہ کہُوں وہیں رہنا کیونکہ ہیرودؔیس اِس بچّے کو تلاش کرنے کو ہے تاکہ اِسے ہلاک کرے۔


تو مَیں یعقُوبؔ کی نسل کو اور اپنے خادِم داؤُد کی نسل کو رَدّ کر دُوں گا تاکہ مَیں ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوبؔ کی نسل پر حُکُومت کرنے کے لِئے اُس کے فرزندوں میں سے کِسی کو نہ لُوں بلکہ مَیں تو اُن کو اَسِیری سے واپس لاؤُں گا اور اُن پر رحم کرُوں گا۔


اور جب تُو دہنی یا بائِیں طرف مُڑے تو تیرے کان تیرے پِیچھے سے یہ آواز سُنیں گے کہ راہ یِہی ہے اِس پر چل۔


صادِقوں کے خیالات درُست ہیں لیکن شرِیروں کی مشوَرت مکر ہے۔


اور ایلیّاہؔ نے اُس سے کہا مت ڈر۔ جا اور جَیسا کہتی ہے کر پر پہلے میرے لِئے ایک ٹِکیا اُس میں سے بنا کر میرے پاس لے آ۔ اُس کے بعد اپنے اور اپنے بیٹے کے لِئے بنا لینا۔


اور جِدلیاؔہ بِن اخِیقاؔم بِن سافن نے اُن سے اور اُن کے آدمِیوں سے قَسم کھا کر کہا کہ تُم کسدیوں کی خِدمت گُذاری سے نہ ڈرو۔ اپنے مُلک میں بسو اور شاہِ بابل کی خِدمت کرو تو تُمہارا بھلا ہو گا۔


اَے برگشتہ بیٹی تُو کب تک آوارہ پِھرے گی؟ کیونکہ خُداوند نے زمِین پر ایک نئی چِیز پَیدا کی ہے کہ عَورت مَرد کی حِمایت کرے گی۔


اَے صداقت شِناسو! میری سُنو۔ اَے لوگو جِن کے دِل میں میری شرِیعت ہے! اِنسان کی ملامت سے نہ ڈرو اور اُن کی طعنہ زنی سے ہِراسان نہ ہو۔


تب اُس نے کہا میری باتیں سُنو۔ اگر تُم میں کوئی نبی ہو تو مَیں جو خُداوند ہُوں اُسے رویا میں دِکھائی دُوں گا اور خواب میں اُس سے باتیں کرُوں گا۔


اُس نے کہا مَیں خُدا تیرے باپ کا خُدا ہُوں۔ مِصرؔ میں جانے سے نہ ڈر کیونکہ مَیں وہاں تُجھ سے ایک بڑی قَوم پَیدا کرُوں گا۔


اُس وقت داؤُد کے گھرانے کو یہ خبر دی گئی کہ ارام اِفرائِیم کے ساتھ مُتحِد ہے۔ پس اُس کے دِل نے اور اُس کے لوگوں کے دِلوں نے یُوں جُنبِش کھائی جَیسے جنگل کے درخت آندھی سے جُنبِش کھاتے ہیں۔


تب اُس نے کہا اَے داؤُد کے خاندان اب سُنو! کیا تُمہارا اِنسان کو بیزار کرنا کوئی ہلکی بات ہے کہ میرے خُدا کو بھی بیزار کرو گے؟


جِبعُوؔن میں خُداوند رات کے وقت سُلیماؔن کو خواب میں دِکھائی دِیا اور خُدا نے کہا مانگ مَیں تُجھے کیا دُوں۔


اور ہیرودؔیس کے پاس پِھر نہ جانے کی ہدایت خواب میں پا کر دُوسری راہ سے اپنے مُلک کو روانہ ہُوئے۔


اور جب وہ تختِ عدالت پر بَیٹھا تھا تو اُس کی بِیوی نے اُسے کہلا بھیجا کہ تُو اِس راست باز سے کُچھ کام نہ رکھ کیونکہ مَیں نے آج خواب میں اِس کے سبب سے بُہت دُکھ اُٹھایا ہے۔


مگر خُداوند کے ایک فرِشتہ نے رات کو قَید خانہ کے دروازے کھولے اور اُنہیں باہر لا کر کہا کہ


آؤ ہم خُوشی کریں اور نِہایت شادمان ہوں اور اُس کی تمجِید کریں۔ اِس لِئے کہ برّہ کی شادی آ پُہنچی اور اُس کی بِیوی نے اپنے آپ کو تیّار کر لِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات