Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 1:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اور یعقُوبؔ سے یُوسفؔ پَیدا ہُؤا۔ یہ اُس مریمؔ کا شَوہر تھا جِس سے یِسُوعؔ پَیدا ہُؤا جو مسِیح کہلاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اَور حضرت یعقوب سے یُوسیفؔ پیدا ہویٔے جو حضرت مریمؔ کے شوہر تھے اَور حضرت مریمؔ سے یِسوعؔ پیدا ہویٔے جو المسیح کَہلاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 याक़ूब मरियम के शौहर यूसुफ़ का बाप था। इस मरियम से ईसा पैदा हुआ, जो मसीह कहलाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 یعقوب مریم کے شوہر یوسف کا باپ تھا۔ اِس مریم سے عیسیٰ پیدا ہوا، جو مسیح کہلاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




متی 1:16
17 حوالہ جات  

پس جب وہ اِکٹّھے ہُوئے تو پِیلاطُسؔ نے اُن سے کہا تُم کِسے چاہتے ہو کہ مَیں تُمہاری خاطِر چھوڑ دُوں؟ براؔبّا کو یا یِسُوعؔ کو جو مسِیح کہلاتا ہے؟


عَورت نے اُس سے کہا مَیں جانتی ہُوں کہ مسِیح جو خرِستُس کہلاتا ہے آنے والا ہے۔ جب وہ آئے گا تو ہمیں سب باتیں بتا دے گا۔


جب یِسُوعؔ خُود تعلِیم دینے لگا قرِیباً تِیس برس کا تھا اور (جَیسا کہ سمجھا جاتا تھا) یُوسفؔ کا بیٹا تھا اور وہ عیلی کا۔


پِیلاطُسؔ نے اُن سے کہا پِھر یِسُوعؔ کو جو مسِیح کہلاتا ہے کیا کرُوں؟ سب نے کہا وہ مصلُوب ہو۔


اور سب نے اُس پر گواہی دی اور اُن پُر فضل باتوں پر جو اُس کے مُنہ سے نِکلتی تِھیں تعجُّب کر کے کہنے لگے کیا یہ یُوسفؔ کا بیٹا نہیں؟


وہ اُسے دیکھ کر حَیران ہُوئے اور اُس کی ماں نے اُس سے کہا بیٹا! تُو نے کیوں ہم سے اَیسا کِیا؟ دیکھ تیرا باپ اور مَیں کُڑھتے ہُوئے تُجھے ڈُھونڈتے تھے۔


اور اُس کا پہلوٹا بیٹا پَیدا ہُؤا اور اُس نے اُس کو کپڑے میں لپیٹ کر چرنی میں رکھّا کیونکہ اُن کے واسطے سرائے میں جگہ نہ تھی۔


جِس کی منگنی داؤُد کے گھرانے کے ایک مَرد یُوسفؔ نام سے ہُوئی تھی اور اُس کُنواری کا نام مریمؔ تھا


کیا یہ وُہی بڑھئی نہیں جو مریمؔ کا بیٹا اور یعقُوبؔ اور یوسیس اور یہُوداؔہ اور شمعُوؔن کا بھائی ہے؟ اور کیا اُس کی بہنیں یہاں ہمارے ہاں نہیں؟ پس اُنہوں نے اُس کے سبب سے ٹھوکر کھائی۔


جب وہ روانہ ہو گئے تو دیکھو خُداوند کے فرِشتہ نے یُوسفؔ کو خواب میں دِکھائی دے کر کہا اُٹھ۔ بچّے اور اُس کی ماں کو ساتھ لے کر مِصرؔ کو بھاگ جا اور جب تک کہ مَیں تُجھ سے نہ کہُوں وہیں رہنا کیونکہ ہیرودؔیس اِس بچّے کو تلاش کرنے کو ہے تاکہ اِسے ہلاک کرے۔


اور الِیہُودؔ سے الیعزرؔ پَیدا ہُؤا اور الیعزرؔ سے متّانؔ پَیدا ہُؤا اور متّانؔ سے یعقُوبؔ پَیدا ہُؤا۔


شِمعُوؔن پطرسؔ نے جواب میں کہا تُو زِندہ خُدا کا بیٹا مسِیح ہے۔


اُس وقت اُس نے شاگِردوں کو حُکم دِیا کہ کِسی کو نہ بتانا کہ مَیں مسِیح ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات