Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




متی 1:11 - کِتابِ مُقادّس

11 اور گرِفتار ہو کر باؔبل جانے کے زمانہ میں یُوسیاہؔ سے یکوُنیاؔہ اور اُس کے بھائی پَیدا ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 یہُودیوں کے جَلاوطن ہوکر بابیل جاتے وقت یُوشیاہؔ سے یخونیاؔہ اَور اُس کے بھایٔی پیدا ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 यूसियाह यहूयाकीन और उसके भाइयों का बाप था (यह बाबल की जिलावतनी के दौरान पैदा हुए)।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 یوسیاہ یہویاکین اور اُس کے بھائیوں کا باپ تھا (یہ بابل کی جلاوطنی کے دوران پیدا ہوئے)۔

باب دیکھیں کاپی




متی 1:11
17 حوالہ جات  

یعنی جِن کو شاہِ بابل نبُوکدؔنضر نہیں لے گیا جب وہ یہُوداؔہ کے بادشاہ یکونیاؔہ بِن یہویقِیم کو یروشلیِم سے اور یہُوداؔہ اور یروشلیِم کے سب شُرفا کو اسِیر کر کے بابل کو لے گیا۔


اور خُداوند نے شاہِ یہُوداؔہ یہُویقِیم کو اور خُدا کے گھر کے بعض ظرُوف کو اُس کے حوالہ کر دِیا اور وہ اُن کو سِنعار کی سرزمِین میں اپنے بُت خانہ میں لے گیا چُنانچہ اُس نے ظرُوف کو اپنے بُت کے خزانہ میں داخِل کِیا۔


اِس کے بعد جلوداروں کا سردار نبُوزراداؔن باقی لوگوں کو جو شہر میں رہ گئے تھے اور اُن کو جو اُس کی طرف ہو کر اُس کے پاس بھاگ آئے تھے یعنی قَوم کے سب باقی لوگوں کو اسِیر کر کے بابل کو لے گیا۔


اور جو تلوار سے بچے وہ اُن کو بابل کو لے گیا اور وہاں وہ اُس کے اور اُس کے بیٹوں کے غُلام رہے جب تک فارؔس کی سلطنت شرُوع نہ ہُوئی۔


اور نئے سال کے شرُوع ہوتے ہی نبُوکدؔنضر بادشاہ نے اُسے خُداوند کے گھر کے نفِیس برتنوں کے ساتھ بابل کو بُلوا لِیا اور اُس کے بھائی صِدقیاہ کو یہُوداؔہ اور یروشلیِم کا بادشاہ بنایا۔


اور باقی لوگوں کو جو شہر میں رہ گئے تھے اور اُن کو جِنہوں نے اپنوں کو چھوڑ کر شاہِ بابل کی پناہ لی تھی اور عوام میں سے جِتنے باقی رہ گئے تھے اُن سب کو نبوزرادان جلوداروں کا سردار اسِیر کر کے لے گیا۔


اور یہُوآؔخز جب سلطنت کرنے لگا تو تیئِیس برس کا تھا۔ اُس نے یروشلیِم میں تِین مہِینے سلطنت کی۔ اُس کی ماں کا نام حمُوطل تھا جو لِبناہی یرمیاؔہ کی بیٹی تھی۔


اور وہ سارے یروشلیِم کو اور سب سرداروں اور سب سُورماؤں کو جو دس ہزار آدمی تھے اور سب دستکاروں اور لُہاروں کو اسِیر کر کے لے گیا۔ سو وہاں مُلک کے لوگوں میں سے سِوا کنگالوں کے اَور کوئی باقی نہ رہا۔


بابل کی بابت بارِ نبُوّت جو یسعیاہ بِن آمُوص نے رویا میں پایا۔


اور گرِفتار ہو کر بابلؔ جانے کے بعد یکوُنیاؔہ سے سیالتی ایلؔ پَیدا ہُؤا اور سیالتی ایلؔ سے زَرُبّاِبُلؔ پَیدا ہُؤا۔


پس سب پُشتیں ابرہامؔ سے داؤُدؔ تک چَودہ پُشتیں ہُوئِیں اور داؤُدؔ سے لے کر گرِفتار ہو کر بابُلؔ جانے تک چَودہ پُشتیں اور گرِفتار ہو کر بابُل جانے سے لے کر مسِیح تک چَودہ پُشتیں ہُوئِیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات