Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مرقس 3:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اور یروشلِیم اور اِدومَیہ سے اور یَردؔن کے پار اور صُور اور صَیدا کے آس پاس سے ایک بڑی بِھیڑ یہ سُن کر کہ وہ کَیسے بڑے کام کرتا ہے اُس کے پاس آئی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَور یہُودیؔہ، یروشلیمؔ، اِدوُمیہؔ، دریائے یردنؔ کے پار اَور صُورؔ اَور صیؔدا کے علاقوں کے لوگ بھی آ پہُنچے، کیونکہ اُنہیں پتہ چلاتھا کہ یِسوعؔ بہت بڑے بڑے کام کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 यरूशलम, इदूमया, दरियाए-यरदन के पार और सूर और सैदा के इलाक़े से भी। वजह यह थी कि ईसा के काम की ख़बर उन इलाक़ों तक भी पहुँच चुकी थी और नतीजे में बहुत-से लोग वहाँ से भी आए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 یروشلم، ادومیہ، دریائے یردن کے پار اور صور اور صیدا کے علاقے سے بھی۔ وجہ یہ تھی کہ عیسیٰ کے کام کی خبر اُن علاقوں تک بھی پہنچ چکی تھی اور نتیجے میں بہت سے لوگ وہاں سے بھی آئے۔

باب دیکھیں کاپی




مرقس 3:8
18 حوالہ جات  

جِس طرح تُو نے بنی اِسرائیل کی مِیراث پر اِس لِئے کہ وہ وِیران تھی شادمانی کی اُسی طرح مَیں بھی تُجھ سے کرُوں گا۔ اَے کوہِ شعِیر تُو اور تمام ادُوؔم بِالکُل وِیران ہو گے اور لوگ جانیں گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔


اَے خُرازِین تُجھ پر افسوس! اَے بَیت صَیدا تُجھ پر افسوس! کیونکہ جو مُعجِزے تُم میں ظاہِر ہُوئے اگر صُور اور صَیدا میں ہوتے تو وہ ٹاٹ اوڑھ کر اور خاک میں بَیٹھ کر کب کے تَوبہ کر لیتے۔


ہاں اِسی لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ یقِیناً مَیں نے اقوام کے باقی لوگوں کا اور تمام ادُوؔم کا مُخالِف ہو کر جِنہوں نے اپنے پُورے دِل کی خُوشی سے اور قلبی عداوت سے اپنے آپ کو میری سرزمِین کے مالِک ٹھہرایا تاکہ اُن کے لِئے غنِیمت ہو اپنی غَیرت کے جوش میں فرمایا ہے۔


کیونکہ میری تلوار آسمان میں مست ہو گئی ہے۔ دیکھو وہ ادُوؔم پر اور اُن لوگوں پر جِن کو مَیں نے ملعُون کِیا ہے سزا دینے کو نازِل ہو گی۔


پِھر وہاں سے اُٹھ کر صُور اور صَیدا کی سرحدّوں میں گیا اور ایک گھر میں داخِل ہُؤا اور نہ چاہتا تھا کہ کوئی جانے مگر پوشِیدہ نہ رہ سکا۔


مَیں رہب اور بابل کا یُوں ذِکر کرُوں گا کہ وہ میرے جاننے والوں میں ہیں۔ فلِستِین اور صُور اور کُوش کو دیکھو۔ یہ وہاں پَیدا ہُؤا تھا۔


اور صُور کی بیٹی ہدیہ لے کر حاضر ہو گی۔ قَوم کے دَولت مند تیری رضا جوئی کریں گے۔


اور وہ پِھر صُور کی سرحدّوں سے نِکل کر صَیدا کی راہ سے دِکَپُلِس کی سرحدّوں سے ہوتا ہُؤا گلِیل کی جِھیل پر پُہنچا۔


اور بنی یہُوداؔہ کے قبِیلہ کا حِصّہ اُن کے گھرانوں کے مُطابِق قُرعہ ڈال کر ادُوم کی سرحد تک اور جنُوب میں دشتِ صِین تک جو جنُوب کے اِنتہائی حِصّہ میں واقِع ہے ٹھہرا۔


اور ادوؔم کی سرحد کی طرف جنُوب میں بنی یہُوداؔہ کے اِنتہائی شہر یہ ہیں۔ قبضی ایل اور عیدر اور یجُور۔


اور گلِیل اور دکُپُلس اور یروشلِیم اور یہُودیہ اور یَردن کے پار سے بڑی بِھیڑ اُس کے پِیچھے ہو لی۔


اور وہ اُن کے ساتھ اُتر کر ہموار جگہ پر کھڑا ہُؤا اور اُس کے شاگِردوں کی بڑی جماعت اور لوگوں کی بڑی بِھیڑ وہاں تھی جو سارے یہُودیہ اور یروشلِیم اور صُور اور صَیدا کے بحری کنارے سے اُس کی سُننے اور اپنی بِیمارِیوں سے شِفا پانے کے لِئے اُس کے پاس آئی تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات