Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مرقس 13:19 - کِتابِ مُقادّس

19 کیونکہ وہ دِن اَیسی مُصِیبت کے ہوں گے کہ خِلقت کے شرُوع سے جِسے خُدا نے خلق کِیا نہ اب تک ہُوئی ہے نہ کبھی ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 کیونکہ یہ اَیسی بڑی مُصیبت کے دِن ہوں گے، نہ تو تخلیق کے شروع سے جَب خُدا نے دُنیا کو بنایا، اَب تک نہ تو اَیسی مُصیبت آئی ہے نہ پھر کبھی آئے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 क्योंकि उन दिनों में ऐसी मुसीबत होगी कि दुनिया की तख़लीक़ से आज तक देखने में न आई होगी। इस क़िस्म की मुसीबत बाद में भी कभी नहीं आएगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 کیونکہ اُن دنوں میں ایسی مصیبت ہو گی کہ دنیا کی تخلیق سے آج تک دیکھنے میں نہ آئی ہو گی۔ اِس قسم کی مصیبت بعد میں بھی کبھی نہیں آئے گی۔

باب دیکھیں کاپی




مرقس 13:19
17 حوالہ جات  

اور اُس وقت مِیکاؔئیل مُقرّب فرِشتہ جو تیری قَوم کے فرزندوں کی حِمایت کے لِئے کھڑا ہے اُٹھے گا اور وہ اَیسی تکلِیف کا وقت ہو گا کہ اِبتدایِ اقوام سے اُس وقت تک کبھی نہ ہُؤا ہو گا اور اُس وقت تیرے لوگوں میں سے ہر ایک جِس کا نام کِتاب میں لِکھا ہو گا رہائی پائے گا۔


اندھیرے اور تارِیکی کا روز۔ ابرِ سِیاہ اور ظُلمات کا روز ہے۔ ایک بڑی اور زبردست اُمّت جِس کی مانِند نہ کبھی ہُوئی اور نہ سالہایِ دراز تک اُس کے بعد ہو گی پہاڑوں پر صُبح صادِق کی طرح پَھیل جائے گی۔


کیونکہ اُس وقت اَیسی بڑی مُصِیبت ہو گی کہ دُنیا کے شُرُوع سے نہ اب تک ہُوئی نہ کبھی ہو گی۔


اور باسٹھ ہفتوں کے بعد وہ ممسُوح قتل کِیا جائے گا اور اُس کا کُچھ نہ رہے گا اور ایک بادشاہ آئے گا جِس کے لوگ شہر اور مَقدِس کو مِسمار کریں گے اور اُس کا انجام گویا طُوفان کے ساتھ ہو گا اور آخِر تک لڑائی رہے گی۔ بربادی مُقرّر ہو چُکی ہے۔


لیکن خِلقت کے شُرُوع سے اُس نے اُنہیں مَرد اور عَورت بنایا۔


اور اُس نے جو کُچھ ہمارے اور ہمارے قاضِیوں کے خِلاف جو ہماری عدالت کرتے تھے فرمایا تھا ہم پر بلایِ عظِیم لا کر ثابِت کر دِکھایا کیونکہ جو کُچھ یروشلیِم سے کِیا گیا وہ تمام جہان میں اَور کہِیں نہیں ہُؤا۔


اَے دُخترِ یروشلیِم مَیں تُجھے کیا نصِیحت کرُوں اور کِس سے تشبِیہ دُوں اَے کُنواری دُخترِ صِیُّون تُجھے کِس کی مانِند جان کر تسلّی دُوں؟ کیونکہ تیرا زخم سمُندر سا بڑا ہے۔ تُجھے کَون شِفا دے گا؟


تو خُداوند تُجھ پر عجِیب آفتیں نازِل کرے گا اور تیری اَولاد کی آفتوں کو بڑھا کر بڑی اور دیرپا آفتیں اور سخت اور دیرپا بیمارِیاں کر دے گا۔


اور جب سے خُدا نے اِنسان کو زمِین پر پَیدا کِیا تب سے شرُوع کر کے تُو اُن گُذرے ایّام کا حال جو تُجھ سے پہلے ہو چُکے پُوچھ اور آسمان کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک دریافت کر کہ اِتنی بڑی واردات کی طرح کبھی کوئی بات ہُوئی یا سُننے میں بھی آئی؟


کیونکہ میری دُخترِ قَوم کی بدکرداری سدُوؔم کے گُناہ سے بڑھ کر ہے جو ایک لمحہ میں برباد ہُؤا اور کِسی کے ہاتھ اُس پر دراز نہ ہُوئے۔


اَے سب آنے جانے والو! کیا تُمہارے نزدِیک یہ کُچھ نہیں؟ نظر کرو اور دیکھو! کیا کوئی غم میرے غم کی مانِند ہے جو مُجھ پر آیا ہے جِسے خُداوند نے اپنے قہرِ شدِید کے وقت نازِل کِیا؟


اور دُعا کرو کہ یہ جاڑوں میں نہ ہو۔


اور اگر خُداوند اُن دِنوں کو نہ گھٹاتا تو کوئی بشر نہ بچتا مگر اُن برگُزِیدوں کی خاطِر جِن کو اُس نے چُنا ہے اُن دِنوں کو گھٹایا۔


مَیں نے اُس سے کہا کہ اَے میرے خُداوند! تُو ہی جانتا ہے۔ اُس نے مُجھ سے کہا یہ وُہی ہیں جو اُس بڑی مُصِیبت میں سے نِکل کر آئے ہیں۔ اِنہوں نے اپنے جامے برّہ کے خُون سے دھو کر سفید کِئے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات