Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ملاکی 4:4 - کِتابِ مُقادّس

4 تُم میرے بندہ مُوسیٰ کی شرِیعت یعنی اُن فرائِض و احکام کو جو مَیں نے حورؔب پر تمام بنی اِسرائیل کے لِئے فرمائے یاد رکھّو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 میرے بندے مَوشہ کی شَریعت، قوانین اَور طور طریقوں پر عَمل کرو جو مَیں نے اُسے کوہِ حورِبؔ پر تمام بنی اِسرائیل کے لیٔے دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 “मेरे ख़ादिम मूसा की शरीअत को याद रखो यानी वह तमाम अहकाम और हिदायात जो मैंने उसे होरिब यानी सीना पहाड़ पर इसराईली क़ौम के लिए दी थीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 ”میرے خادم موسیٰ کی شریعت کو یاد رکھو یعنی وہ تمام احکام اور ہدایات جو مَیں نے اُسے حورب یعنی سینا پہاڑ پر اسرائیلی قوم کے لئے دی تھیں۔

باب دیکھیں کاپی




ملاکی 4:4
25 حوالہ جات  

خصُوصاً اُس دِن کی باتیں جب تُو خُداوند اپنے خُدا کے حضُور حورِب میں کھڑا ہُؤا کیونکہ خُداوند نے مُجھ سے کہا تھا کہ قَوم کو میرے حضُور جمع کر اور مَیں اُن کو اپنی باتیں سُناؤُں گا تاکہ وہ یہ سِیکھیں کہ زِندگی بھر جب تک زمِین پر جِیتے رہیں میرا خَوف مانیں اور اپنے بال بچّوں کو بھی یِہی سِکھائیں۔


پس کیا ہم شرِیعت کو اِیمان سے باطِل کرتے ہیں؟ ہرگِز نہیں بلکہ شرِیعت کو قائِم رکھتے ہیں۔


خُداوند کو پسند آیا کہ اپنی صداقت کی خاطِر شرِیعت کو بزُرگی دے اور اُسے قابِلِ تعظِیم بنائے۔


شرِیعت اور شہادت پر نظر کرو۔ اگر وہ اِس کلام کے مُطابِق نہ بولیں تو اُن کے لِئے صُبح نہ ہو گی۔


سو تُم اِحتیاط رکھّو تا نہ ہو کہ تُم خُداوند اپنے خُدا کے اُس عہد کو جو اُس نے تُم سے باندھا ہے بُھول جاؤ اور اپنے لِئے کِسی چِیز کی شبِیہ کی کھودی ہُوئی مُورت بنا لو جِس سے خُداوند تیرے خُدا نے تُجھ کو منع کِیا ہے۔


خُداوند ہمارے خُدا نے حورِبؔ میں ہم سے ایک عہد باندھا۔


سو خبردار رہنا کہ کہِیں اَیسا نہ ہو کہ تُو خُداوند اپنے خُدا کو بُھول کر اُس کے فرمانوں اور حُکموں اور آئِین کو جِن کو آج مَیں تُجھ کو سُناتا ہُوں ماننا چھوڑ دے۔


اور اگر تُو کبھی خُداوند اپنے خُدا کو بُھولے اور اَور معبُودوں کا پَیرو بن کر اُن کی عِبادت اور پرستِش کرے تو مَیں آج کے دِن تُم کو آگاہ کِئے دیتا ہُوں کہ تُم ضرُور ہی نیست ہو جاؤ گے۔


خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ راستوں پر کھڑے ہو اور دیکھو اور پُرانے راستوں کی بابت پُوچھو کہ اچّھی راہ کہاں ہے؟ اُسی پر چلو اور تُمہاری جان راحت پائے گی پر اُنہوں نے کہا ہم اُس پر نہ چلیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات