Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ملاکی 3:12 - کِتابِ مُقادّس

12 اور سب قَومیں تُم کو مُبارک کہیں گی کیونکہ تُم دِلکُشامُملکت ہو گے ربُّ الافواج فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 تَب سَب قومیں تُمہیں مُبارک کہیں گی کیونکہ تمہاری زمین خُوشحال ہوگی، یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 तब तुम्हारा मुल्क इतना राहतबख़्श होगा कि तमाम अक़वाम तुम्हें मुबारक कहेंगी।” यह रब्बुल-अफ़वाज का फ़रमान है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 تب تمہارا ملک اِتنا راحت بخش ہو گا کہ تمام اقوام تمہیں مبارک کہیں گی۔“ یہ رب الافواج کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی




ملاکی 3:12
15 حوالہ جات  

ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ اُن ایّام میں مُختلِف اہلِ لُغت میں سے دس آدمی ہاتھ بڑھا کر ایک یہُودی کا دامن پکڑیں گے اور کہیں گے کہ ہم تُمہارے ساتھ جائیں گے کیونکہ ہم نے سُنا ہے کہ خُدا تُمہارے ساتھ ہے۔


اُن کی نسل قَوموں کے درمِیان نامور ہو گی اور اُن کی اَولاد لوگوں کے درمِیان۔ وہ سب جو اُن کو دیکھیں گے اِقرار کریں گے کہ یہ وہ نسل ہے جِسے خُداوند نے برکت بخشی ہے۔


تُو آگے کو مترُوکہ نہ کہلائے گی اور تیرے مُلک کا نام پِھر کبھی خرابہ نہ ہو گا بلکہ تُو پِیاری اور تیری سرزمِین سُہاگن کہلائے گی کیونکہ خُداوند تُجھ سے خُوش ہے اور تیری زمِین خاوند والی ہو گی۔


کیونکہ اُس نے اپنی بندی کی پست حالی پر نظر کی اور دیکھ اب سے لے کر ہر زمانہ کے لوگ مُجھ کو مُبارک کہیں گے


اور جلالی مُلک میں بھی داخِل ہو گا اور بُہت سے مغلُوب ہو جائیں گے لیکن ادُوؔم اور موآؔب اور بنی عمُّون کے خاص لوگ اُس کے ہاتھ سے چُھڑا لِئے جائیں گے۔


اور اُن میں سے ایک سے ایک چھوٹا سِینگ نِکلا جو جنُوب اور مشرِق اور جلالی مُلک کی طرف بے نِہایت بڑھ گیا۔


اور یہ میرے لِئے رُویِ زمِین کی سب قَوموں کے سامنے مُسرّت بخش نام اور سِتایش و جلال کا باعِث ہو گا۔ وہ اُس سب بھلائی کا جو مَیں اُن سے کرتا ہُوں ذِکر سُنیں گی اور اُس بھلائی اور سلامتی کے سبب سے جو مَیں اِن کے لِئے مُہیّا کرتا ہُوں ڈریں گی اور کانپیں گی۔


اُس کا نام ہمیشہ قائِم رہے گا۔ جب تک سُورج ہے اُس کا نام رہے گا۔ اور لوگ اُس کے وسِیلہ سے برکت پائیں گے۔ سب قَومیں اُسے خُوش نصِیب کہیں گی۔


اور بُہت لوگ یروشلیِم میں خُداوند کے لِئے ہدئے اور شاہِ یہُوداؔہ حِزقیاہ کے لِئے قِیمتی چِیزیں لائے یہاں تک کہ وہ اُس وقت سے سب قَوموں کی نظر میں مُمتاز ہو گیا۔


اُس مُلک پر خُداوند تیرے خُدا کی توجُّہ رہتی ہے اور سال کے شرُوع سے سال کے آخِر تک خُداوند تیرے خُدا کی آنکھیں اُس پر لگی رہتی ہیں۔


خُداوند فرماتا ہے تُمہاری باتیں میرے خِلاف بُہت سخت ہیں تَو بھی تُم کہتے ہو ہم نے تیری مُخالفت میں کیا کہا؟


کیونکہ جِس طرح جوان مَرد کُنواری عَورت کو بیاہ لاتا ہے اُسی طرح تیرے بیٹے تُجھے بیاہ لیں گے اور جِس طرح دُلہا دُلہن میں راحت پاتا ہے اُسی طرح تیرا خُدا تُجھ میں مسرُور ہو گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات