Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ملاکی 2:11 - کِتابِ مُقادّس

11 یہُوداؔہ نے بیوفائی کی۔ اِسرائیل اور یروشلِیم میں مکرُوہ کام ہُؤا ہے۔ یہُوداؔہ نے خُداوند کی قدّوُسِیت کو جو اُس کو عزِیز تھی بے حُرمت کِیا اور ایک غَیر معبُود کی بیٹی بیاہ لایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 یہُوداہؔ نے بےوفائی کی، بنی اِسرائیل اَور یروشلیمؔ میں نفرت اَنگیز کام ہُواہے، یہُوداہؔ نے غَیر معبُودوں کی پرستش کرنے والی عورتوں سے شادی کی ہے اَور اَیسا کرکے اُس نے یَاہوِہ کے اُس مُقدّس مقام کو ناپاک کیا ہے جِس سے یَاہوِہ مَحَبّت رکھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 यहूदाह बेवफ़ा हो गया है। इसराईल और यरूशलम में मकरूह हरकतें सरज़द हुई हैं, क्योंकि यहूदाह के आदमियों ने रब के घर की बेहुरमती की है, उस मक़दिस की जो रब को प्यारा है। किस तरह? उन्होंने दीगर अक़वाम की बुतपरस्त औरतों से शादी की है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 یہوداہ بےوفا ہو گیا ہے۔ اسرائیل اور یروشلم میں مکروہ حرکتیں سرزد ہوئی ہیں، کیونکہ یہوداہ کے آدمیوں نے رب کے گھر کی بےحرمتی کی ہے، اُس مقدِس کی جو رب کو پیارا ہے۔ کس طرح؟ اُنہوں نے دیگر اقوام کی بُت پرست عورتوں سے شادی کی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




ملاکی 2:11
27 حوالہ جات  

مگر بُزدِلوں اور بے اِیمانوں اور گِھنَونے لوگوں اور خُونِیوں اور حرام کاروں اور جادُوگروں اور بُت پرستوں اور سب جُھوٹوں کا حِصّہ آگ اور گندھک سے جَلنے والی جِھیل میں ہو گا۔ یہ دُوسری مَوت ہے۔


لیکن وہ عہد شِکن آدمِیوں کی مانِند ہیں۔ اُنہوں نے وہاں مُجھ سے بیوفائی کی ہے۔


کِسی نے دُوسرے کی بِیوی سے بدکاری کی اور کِسی نے اپنی بہُو سے بدذاتی کی اور کِسی نے اپنی بہن اپنے باپ کی بیٹی کو تیرے اندر رُسوا کِیا۔


سُود پر لین دین کرے تو کیا وہ زِندہ رہے گا؟ وہ زِندہ نہ رہے گا۔ اُس نے یہ سب نفرتی کام کِئے ہیں۔ وہ یقِیناً مَرے گا۔ اُس کا خُون اُسی پر ہو گا۔


اور میرے حضُور اِس گھر میں جو میرے نام سے کہلاتا ہے آ کر کھڑے ہو گے اور کہو گے کہ ہم نے خلاصی پائی تاکہ یہ سب نفرتی کام کرو؟


اِسرائیل خُداوند کا مُقدّس اور اُس کی افزایش کا پہلا پَھل تھا۔ خُداوند فرماتا ہے اُسے نِگلنے والے سب مُجرِم ٹھہریں گے اُن پر آفت آئے گی۔


وہ بعل فغُور کو پُوجنے لگے اور بُتوں کی قُربانِیاں کھانے لگے۔


تب سِکنیاؔہ بِن یحی ایل جو بنی عَیلام میں سے تھا عزرا سے کہنے لگا ہم اپنے خُدا کے گُنہگار تو ہُوئے ہیں اور اِس سرزمِین کی قَوموں میں سے اجنبی عَورتیں بیاہ لی ہیں تَو بھی اِس مُعاملہ میں اب بھی اِسرائیل کے لِئے اُمّید ہے۔


سو تُم اپنی بیٹِیاں اُن کے بیٹوں کو نہ دینا اور اُن کی بیٹِیاں اپنے بیٹوں کے لِئے نہ لینا اور نہ کبھی اُن کی سلامتی یا اِقبال مندی چاہنا تاکہ تُم مضبُوط بنو اور اُس مُلک کی اچّھی اچّھی چِیزیں کھاؤ اور اپنی اَولاد کے واسطے ہمیشہ کی مِیراث کے لِئے اُسے چھوڑ جاؤ۔


اور اُن کی بیٹِیوں سے آپ نِکاح کرنے اور اپنی بیٹِیاں اُن کے بیٹوں کو دینے اور اُن کے دیوتاؤں کی پرستِش کرنے لگے۔


کیونکہ تُو خُداوند اپنے خُدا کی مُقدّس قَوم ہے اور خُداوند نے تُجھ کو رُویِ زمِین کی اَور سب قَوموں میں سے چُن لِیا ہے تاکہ تُو اُس کی خاص قَوم ٹھہرے۔


اور تُم میرے لِئے پاک بنے رہنا کیونکہ مَیں جو خُداوند ہُوں پاک ہُوں اور مَیں نے تُم کو اَور قَوموں سے الگ کِیا ہے تاکہ تُم میرے ہی رہو۔


خُداوند کی طرف سے ملاکی کی معرفت اِسرائیل کے لِئے بارِ نبُوّت:


اور خُداوند فرماتا ہے کہ باوُجُود اِس سب کے اُس کی بے وفا بہن یہُوداؔہ سچّے دِل سے میری طرف نہ پِھری بلکہ رِیاکاری سے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات