Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ملاکی 1:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اور عیسَو سے عداوت رکھّی اور اُس کے پہاڑوں کو وِیران کِیا اور اُس کی مِیراث بیابان کے گِیدڑوں کو دی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 مگر عیسَوؔ سے عداوت کرتا ہوں۔ مَیں نے اُس کے پہاڑوں کو ویران کر دیا اَور اُس کی مِیراث بیابان کے گیدڑوں کو دے دی۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 जबकि एसौ से मैं मुतनफ़्फ़िर रहा। उसके पहाड़ी इलाक़े अदोम को मैंने वीरानो-सुनसान कर दिया, उस की मौरूसी ज़मीन को रेगिस्तान के गीदड़ों के हवाले कर दिया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 جبکہ عیسَو سے مَیں متنفر رہا۔ اُس کے پہاڑی علاقے ادوم کو مَیں نے ویران و سنسان کر دیا، اُس کی موروثی زمین کو ریگستان کے گیدڑوں کے حوالے کر دیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




ملاکی 1:3
26 حوالہ جات  

اُس قتل کے باعِث اور اُس ظُلم کے سبب سے جو تُو نے اپنے بھائی یعقُوبؔ پر کِیا ہے تُو خجالت سے مُلبّس اور ہمیشہ کے لِئے نیست ہو گا۔


مِصرؔ وِیرانہ ہو گا اور ادُوؔم سُنسان بیابان کیونکہ اُنہوں نے بنی یہُوداؔہ پر ظُلم کِیا اور اُن کے مُلک میں بے گُناہوں کا خُون بہایا۔


اِس لِئے دیکھو مَیں تُمہاری طرف ہُوں اور تُم پر توجُّہ کرُوں گا اور تُم جوتے اور بوئے جاؤ گے۔


پس خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں نے قَسم کھائی ہے کہ یقِیناً تُمہارے آس پاس کی اقوام آپ ہی ملامت اُٹھائیں گی۔


اور بابل کھنڈر ہو جائے گا اور گِیدڑوں کا مقام اور حَیرت اور سُسکار کا باعِث ہو گا اور اُس میں کوئی نہ بسے گا۔


پر مَیں عیسَو کو بِالکُل ننگا کرُوں گا۔ اُس کے پوشِیدہ مکانوں کو بے پردہ کر دُوں گا کہ وہ چِھپ نہ سکے۔ اُس کی نسل اور اُس کے بھائی اور اُس کے پڑوسی سب نیست کِئے جائیں گے اور وہ نہ رہے گا۔


مَیں یروشلیِم کو کھنڈر اور گِیدڑوں کا مسکن بنا دُوں گا اور یہُوداؔہ کے شہروں کو اَیسا وِیران کرُوں گا کہ کوئی باشِندہ نہ رہے گا۔


بلکہ سراب تالاب ہو جائے گا اور پِیاسی زمِین چشمہ بن جائے گی۔ گِیدڑوں کی ماندوں میں جہاں وہ پڑے تھے نَے اور نل کا ٹِھکانا ہو گا۔


اگر کوئی میرے پاس آئے اور اپنے باپ اور ماں اور بِیوی اور بچّوں اور بھائِیوں اور بہنوں بلکہ اپنی جان سے بھی دُشمنی نہ کرے تو میرا شاگِرد نہیں ہو سکتا۔


خُداوند نے اُسے کہا دو قومیں تیرے پیٹ میں ہیں اور دو قبیلے تیرے بطن سے نِکلتے ہی الگ الگ ہو جائیں گے اور ایک قبیلہ دُوسرے قبیلہ سے زورآور ہو گا اور بڑا چھوٹے کی خِدمت کرے گا۔


اَے ددان کے باشِندو بھاگو۔ لَوٹو اور نشیبوں میں جا بسو کیونکہ مَیں اِنتقام کے وقت اُس پر عیسَو کی سی مُصِیبت لاؤُں گا۔


پس خُداوند کی مصلحت کو جو اُس نے ادُوؔم کے خِلاف ٹھہرائی ہے اور اُس کے اِرادہ کو جو اُس نے تِیماؔن کے باشِندوں کے خِلاف کِیا ہے سُنو۔ اُن کے گلّہ کے سب سے چھوٹوں کو بھی گھسِیٹ لے جائیں گے۔ یقِیناً اُن کا مسکن بھی اُن کے ساتھ برباد ہو گا۔


اور حصُور گِیدڑوں کا مقام ہمیشہ کا وِیرانہ ہو گا۔ نہ کوئی آدمی وہاں بسے گا اور نہ کوئی آدمؔ زاد اُس میں سکُونت کرے گا۔


اَے دُخترِ صِیُّون تیری بدکرداری کی سزا تمام ہُوئی! وہ تُجھے پِھر اسِیر کر کے نہیں لے جائے گا۔ اَے دُخترِ ادُوؔم وہ تیری بدکرداری کی سزا دے گا! وہ تیرے گُناہ فاش کر دے گا۔


ادُوؔم کی بابت:۔ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ کیا تِیمان میں خِرد مُطلق نہ رہی؟ کیا عاقِلوں کی مصلحت جاتی رہی؟ کیا اُن کی عقل اُڑ گئی؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات