Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




ملاکی 1:1 - کِتابِ مُقادّس

1 خُداوند کی طرف سے ملاکی کی معرفت اِسرائیل کے لِئے بارِ نبُوّت:

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یَاہوِہ کی طرف سے ملاکیؔ کی مَعرفت سے، بنی اِسرائیل کے لیٔے ایک نبُوّت۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ज़ैल में इसराईल के लिए रब का वह कलाम है जो उसने मलाकी पर नाज़िल किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 ذیل میں اسرائیل کے لئے رب کا وہ کلام ہے جو اُس نے ملاکی پر نازل کیا۔

باب دیکھیں کاپی




ملاکی 1:1
9 حوالہ جات  

حبقُّوق نبی کی رویا کا بارِ نبُوّت۔:-


بابل کی بابت بارِ نبُوّت جو یسعیاہ بِن آمُوص نے رویا میں پایا۔


اِسرائیل کی بابت خُداوند کی طرف سے بارِ نبُوّت:- خُداوند جو آسمان کو تانتا اور زمِین کی بُنیاد ڈالتا اور اِنسان کے اندر اُس کی رُوح پَیدا کرتا ہے یُوں فرماتا ہے۔


بنی آدمؔ اور خصُوصاً کُل قبائِلِ اِسرائیل کی آنکھیں خُداوند پر لگی ہیں۔ خُداوند کی طرف سے سرزمِینِ حدراؔک اور دمِشق کے خِلاف بارِ نبُوّت۔


ساتویں مہِینے کی اِکِّیسوِیں تارِیخ کو خُداوند کا کلام حجَّی نبی کی معرفت پُہنچا۔


دارا بادشاہ کی سلطنت کے دُوسرے برس کے چھٹے مہِینے کی پہلی تارِیخ کو یہُوداؔہ کے ناظِم زرُبّاؔبل بِن سیالتی ایل اور سردار کاہِن یشُوع بِن یہُوصدؔق کو حجَّی نبی کی معرفت خُداوند کا کلام پُہنچا۔


نِینوؔہ کی بابت بارِ نبُوّت۔ اِلقُوشی ناحُوؔم کی رویا کی کِتاب۔:-


اور جب یہ لوگ یا نبی یا کاہِن تُجھ سے پُوچھیں کہ خُداوند کی طرف سے بارِ نبُوّت کیا ہے؟ تب تُو اُن سے کہنا کَون سا بارِ نبُوّت! خُداوند فرماتا ہے مَیں تُم کو پھینک دُوں گا۔


یہُوداؔہ نے بیوفائی کی۔ اِسرائیل اور یروشلِیم میں مکرُوہ کام ہُؤا ہے۔ یہُوداؔہ نے خُداوند کی قدّوُسِیت کو جو اُس کو عزِیز تھی بے حُرمت کِیا اور ایک غَیر معبُود کی بیٹی بیاہ لایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات