Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 6:25 - کِتابِ مُقادّس

25 افسوس تُم پر جو اَب سیر ہو کیونکہ بُھوکے ہو گے۔ افسوس تُم پر جو اَب ہنستے ہو کیونکہ ماتم کرو گے اور روؤ گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 افسوس تُم پرجو اَب سیر ہو، کیونکہ تُم بھُوک کے شِکار ہوگے۔ افسوس تُم پرجو اَب ہنستے ہو، کیونکہ تُم ماتم کروگے اَور روؤگے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 तुम पर अफ़सोस जो इस वक़्त ख़ूब सेर हो, क्योंकि बाद में तुम भूके होगे। तुम पर अफ़सोस जो अब हँस रहे हो, क्योंकि एक वक़्त आएगा कि रो रोकर मातम करोगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 تم پر افسوس جو اِس وقت خوب سیر ہو، کیونکہ بعد میں تم بھوکے ہو گے۔ تم پر افسوس جو اب ہنس رہے ہو، کیونکہ ایک وقت آئے گا کہ رو رو کر ماتم کرو گے۔

باب دیکھیں کاپی




لوقا 6:25
33 حوالہ جات  

اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو میرے بندے کھائیں گے پر تُم بُھوکے رہو گے۔ میرے بندے پِئیں گے پر تُم پِیاسے رہو گے۔ میرے بندے شادمان ہوں گے پر تُم شرمِندہ ہو گے۔


افسوس اور ماتم کرو اور روؤ۔ تُمہاری ہنسی ماتم سے بدل جائے اور تُمہاری خُوشی اُداسی سے۔


ہنسنے میں بھی دِل غمگِین ہے اور شادمانی کا انجام غم ہے۔


اور چُونکہ تُو کہتا ہے کہ مَیں دَولت مند ہُوں اور مال دار بن گیا ہُوں اور کِسی چِیز کا مُحتاج نہیں اور یہ نہیں جانتا کہ تُو کمبخت اور خوار اور غرِیب اور اندھا اور ننگا ہے۔


جِس وقت لوگ کہتے ہوں گے کہ سلامتی اور اَمن ہے اُس وقت اُن پر اِس طرح ناگہاں ہلاکت آئے گی جِس طرح حامِلہ کو درد لگتے ہیں اور وہ ہرگِز نہ بچیں گے۔


اور نہ بے شرمی اور بے ہُودہ گوئی اور ٹھٹّھابازی کا کیونکہ یہ لائِق نہیں بلکہ برعکس اِس کے شُکرگُذاری ہو۔


وہاں رونا اور دانت پِیسنا ہو گا جب تُم ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوبؔ اور سب نبِیوں کو خُدا کی بادشاہی میں شامِل اور اپنے آپ کو باہر نِکالا ہُؤا دیکھو گے۔


مگر خُدا نے اُس سے کہا اَے نادان! اِسی رات تیری جان تُجھ سے طلب کر لی جائے گی۔ پس جو کُچھ تُو نے تیّار کِیا ہے وہ کِس کا ہو گا؟


وہ اُس پر ہنسنے لگے کیونکہ جانتے تھے کہ وہ مَر گئی ہے۔


اگرچہ وہ اُلجھے ہُوئے کانٹوں کی مانِند پیچِیدہ اور اپنی مَے سے ترہوں تَو بھی وہ سُوکھے بُھوسے کی طرح بِالکُل جلا دِئے جائیں گے۔


تُمہاری عِیدوں کو ماتم سے اور تُمہارے نغموں کو نَوحوں سے بدل دُوں گا اور ہر ایک کی کمر پر ٹاٹ بندھواؤُں گا اور ہر ایک کے سر پر چندلاپن بھیجُوں گا اور اَیسا ماتم برپا کرُوں گا جَیسا اِکلوتے بیٹے پر ہوتا ہے اور اُس کا انجام روزِ تلخ سا ہو گا۔


لیکن یہ بھی مَے خواری سے ڈگمگاتے اور نشہ میں لڑکھڑاتے ہیں۔ کاہِن اور نبی بھی نشہ میں چُور اور مَے میں غرق ہیں۔ وہ نشہ میں جُھومتے ہیں۔ وہ رویا میں خطا کرتے اور عدالت میں لغزِش کھاتے ہیں۔


اور کوئی دہنی طرف سے چِھینے گا پر بُھوکا رہے گا اور وہ بائِیں طرف سے کھائے گا پر سیر نہ ہو گا۔ اُن میں سے ہر ایک آدمی اپنے بازُو کا گوشت کھائے گا۔


تب وہ مُلک میں بُھوکے اور خَستہ حال پِھریں گے اور یُوں ہو گا کہ جب وہ بُھوکے ہوں تو جان سے بیزار ہوں گے اور اپنے بادشاہ اور اپنے خُدا پر لَعنت کریں گے اور اپنے مُنہ آسمان کی طرف اُٹھائیں گے۔


جَیسا ہانڈی کے نِیچے کانٹوں کا چٹکنا وَیسا ہی احمق کا ہنسنا ہے۔ یہ بھی بُطلان ہے۔


غمگِینی ہنسی سے بِہتر ہے کیونکہ چِہرہ کی اُداسی سے دِل سُدھر جاتا ہے۔


مَیں نے ہنسی کو دِیوانہ کہا اور شادمانی کے بارے میں کہا اِس سے کیا حاصِل؟


اَیسا نہ ہو کہ مَیں سیر ہو کر اِنکار کرُوں اور کہُوں خُداوند کَون ہے؟ یا مبادا مُحتاج ہو کر چوری کرُوں اور اپنے خُدا کے نام کی تکفِیر کرُوں۔


تَو بھی وہ اپنے باپ دادا کی گروہ سے جا مِلے گا۔ وہ رَوشنی کو ہرگِز نہ دیکھیں گے۔


وہ جو آسُودہ تھے روٹی کی خاطِر مزدُوربنے اور جو بُھوکے تھے اَیسے نہ رہے بلکہ جو بانجھ تھی اُس کے سات ہُوئے اور جِس کے پاس بُہت بچّے ہیں وہ گُھلتی جاتی ہے۔


مگر افسوس تُم پر جو دَولت مند ہو کیونکہ تُم اپنی تسلّی پا چُکے۔


افسوس تُم پر جب سب لوگ تُمہیں بَھلا کہیں کیونکہ اُن کے باپ دادا جُھوٹے نبِیوں کے ساتھ بھی اَیسا ہی کِیا کرتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات