Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 3:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اور ہر بشر خُدا کی نجات دیکھے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اَور تمام بنی نَوع اِنسان خُدا کی نَجات دیکھیں گے۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 और तमाम इनसान अल्लाह की नजात देखेंगे।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اور تمام انسان اللہ کی نجات دیکھیں گے۔‘

باب دیکھیں کاپی




لوقا 3:6
9 حوالہ جات  

خُداوند نے اپنا پاک بازُو تمام قَوموں کی آنکھوں کے سامنے ننگا کِیا ہے اور زمِین سراسر ہمارے خُدا کی نجات کو دیکھے گی۔


اور خُداوند کا جلال آشکارا ہو گا اور تمام بشر اُس کو دیکھے گا کیونکہ خُداوند نے اپنے مُنہ سے فرمایا ہے۔


ہاں خُداوند فرماتا ہے کہ یہ تو ہلکی سی بات ہے کہ تُو یعقُوبؔ کے قبائِل کو برپا کرنے اور محفُوظ اِسرائیلِیوں کو واپس لانے کے لِئے میرا خادِم ہو بلکہ مَیں تُجھ کو قَوموں کے لِئے نُور بناؤُں گا کہ تُجھ سے میری نجات زمِین کے کناروں تک پُہنچے۔


لیکن مَیں کہتا ہُوں کیا اُنہوں نے نہیں سُنا؟ بیشک سُنا چُنانچہ لِکھا ہے کہ اُن کی آواز تمام رُویِ زمِین پر اور اُن کی باتیں دُنیا کی اِنتِہا تک پُہنچِیں۔


کیونکہ یہُودِیوں اور یُونانیوں میں کُچھ فرق نہیں اِس لِئے کہ وُہی سب کا خُداوند ہے اور اپنے سب دُعا کرنے والوں کے لِئے فیّاض ہے۔


اور اُس نے اُن سے کہا کہ تُم تمام دُنیا میں جا کر ساری خلق کے سامنے اِنجِیل کی مُنادی کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات