Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 2:36 - کِتابِ مُقادّس

36 اور آشر کے قبِیلہ میں سے حنّاہ نام فنوایل کی بیٹی ایک نبِیّہ تھی۔ وہ بُہت عُمر رسِیدہ تھی اور اُس نے اپنے کُنوارپَن کے بعد سات برس ایک شَوہر کے ساتھ گُذارے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

36 وہاں ایک عورت بھی تھی جو نبیّہ تھی۔ اُس کا نام حنّاؔ تھا۔ وہ آشؔر کے قبیلہ کے ایک شخص فنوایلؔ کی بیٹی تھی۔ وہ بڑی عمر رسیدہ تھی اَور اَپنی شادی کے بعد سات سال تک اَپنے شوہر کے ساتھ رہی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

36 वहाँ बैतुल-मुक़द्दस में एक उम्ररसीदा नबिया भी थी जिसका नाम हन्नाह था। वह फ़नुएल की बेटी और आशर के क़बीले से थी। शादी के सात साल बाद उसका शौहर मर गया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

36 وہاں بیت المُقدّس میں ایک عمر رسیدہ نبیہ بھی تھی جس کا نام حناہ تھا۔ وہ فنوایل کی بیٹی اور آشر کے قبیلے سے تھی۔ شادی کے سات سال بعد اُس کا شوہر مر گیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




لوقا 2:36
18 حوالہ جات  

اُس کی چار کُنواری بیٹِیاں تِھیں جو نبُوّت کرتی تِھیں۔


تب ہارُونؔ کی بہن مریمؔ نبیّہ نے دف ہاتھ میں لِیا اور سب عَورتیں دف لِئے ناچتی ہُوئی اُس کے پِیچھے چلیں۔


اَے بھائِیو! مَیں نہیں چاہتا کہ تُم رُوحانی نِعمتوں کے بارے میں بے خبر رہو۔


بلکہ مَیں اپنے بندوں اور اپنی بندِیوں پر بھی اُن دِنوں میں اپنے رُوح میں سے ڈالُوں گا اور وہ نبُوّت کریں گی۔


وہ بُڑھاپے میں بھی برومند ہوں گے۔ وہ تر و تازہ اور سرسبز رہیں گے


تُو پُوری عُمر میں اپنی قبر میں جائے گا جَیسے اناج کے پُولے اپنے وقت پر جمع کِئے جاتے ہیں۔


تب خِلقیاہ کاہِن اور اخی قاؔم اور عکبور اور سافن اور عساؔیاہ خُلدؔہ نبِیّہ کے پاس گئے جو توشہ خانہ کے داروغہ سلُوؔم بِن تِقوہ بِن خرخس کی بِیوی تھی (یہ یروشلیِم میں مِشنہ نامی محلّہ میں رہتی تھی)۔ سو اُنہوں نے اُس سے گُفتگُو کی۔


اُس وقت لفِیدوؔت کی بِیوی دبورؔہ نبِیّہ بنی اِسرائیل کا اِنصاف کِیا کرتی تھی۔


تب لیاہؔ نے کہا مَیں خوش قِسمت ہُوں۔ عورتیں مُجھے خُوش قِسمت کہیں گی اور اُس نے اُس کا نام آشرؔ رکھّا۔


آشر کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر۔ نفتالی کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر۔ منسّی کے قبِیلہ میں سے بارہ ہزار پر۔


اور پانچواں قُرعہ بنی آشر کے قبِیلہ کے لِئے اُن کے گھرانوں کے مُوافِق نِکلا۔


اُس کے دو بِیویاں تِھیں۔ ایک کا نام حنّہ تھا اور دُوسری کا فنِنّہ اور فنِنّہ کے اَولاد ہُوئی پر حنّہ بے اَولاد تھی۔


اور اَے آدمؔ زاد تُو اپنی قَوم کی بیٹِیوں کی طرف جو اپنے دِل سے بات بنا کر نبُوّت کرتی ہیں مُتوجّہِ ہو کر اُن کے خِلاف نبُوّت کر۔


بلکہ خُود تیری جان بھی تلوار سے چِھد جائے گی تاکہ بُہت لوگوں کے دِلوں کے خیال کُھل جائیں۔


اور وہ اُسی گھڑی وہاں آ کر خُدا کا شُکر کرنے لگی اور اُن سب سے جو یروشلِیم کے چُھٹکارے کے مُنتظِر تھے اُس کی بابت باتیں کرنے لگی۔


اور جو عَورت بے سر ڈھنکے دُعا یا نبُوّت کرتی ہے وہ اپنے سر کو بے حُرمت کرتی ہے کیونکہ وہ سرمُنڈی کے برابر ہے۔


پس نِگہبان کو بے اِلزام۔ ایک بِیوی کا شَوہر۔ پرہیزگار۔ مُتّقی۔ شایستہ۔ مُسافِر پرور اور تعلِیم دینے کے لائِق ہونا چاہیے۔


وُہی بیوہ فَرد میں لِکھی جائے جو ساٹھ برس سے کم کی نہ ہو اور ایک شَوہر کی بِیوی ہُوئی ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات