Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 17:27 - کِتابِ مُقادّس

27 کہ لوگ کھاتے پِیتے تھے اور اُن میں بیاہ شادی ہوتی تھی۔ اُس دِن تک جب نُوح کشتی میں داخِل ہُؤا اور طُوفان نے آ کر سب کو ہلاک کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 کہ لوگ کھاتے پیتے تھے اَور شادی بیاہ نُوح کے لکڑی والے پانی کے جہاز میں داخل ہونے کے دِن تک کرتے کراتے تھے۔ پھر سیلاب آیا اَور اُس نے سَب کو ہلاک کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 लोग उस दिन तक खाने-पीने और शादी करने करवाने में लगे रहे जब तक नूह कश्ती में दाख़िल न हो गया। फिर सैलाब ने आकर उन सबको तबाह कर दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 لوگ اُس دن تک کھانے پینے اور شادی کرنے کروانے میں لگے رہے جب تک نوح کشتی میں داخل نہ ہو گیا۔ پھر سیلاب نے آ کر اُن سب کو تباہ کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی




لوقا 17:27
16 حوالہ جات  

میرا دِل دھڑکتا ہے اور ہَول یکایک مُجھ پر غالِب آ گیا۔ شفقِ شام جِس کا مَیں آرزُو مند تھا میرے لِئے خَوفناک ہو گئی۔


تب نُوح اور اُس کے بیٹے اور اُس کی بِیوی اور اُس کے بیٹوں کی بِیویاں اُس کے ساتھ طُوفان کے پانی سے بچنے کے لِئے کشتی میں گئے۔


بلکہ ہر جاندار شَے جو رُویِ زمِین پر تھی مَر مِٹی۔ کیا اِنسان کیا حَیوان۔ کیا رینگنے والا جاندار کیا ہوا کا پرِندہ یہ سب کے سب زمِین پر سے مَر مِٹے۔ فقط ایک نُوح باقی بچایا وہ جو اُس کے ساتھ کشتی میں تھے۔


جب اُس نے اُسے وہاں پُہنچا دِیا تو دیکھا کہ وہ لوگ اُس ساری زمِین پر پَھیلے ہُوئے تھے اور اُس بُہت سے مال کے سبب سے جو اُنہوں نے فِلستِیوں کے مُلک اور یہُوداؔہ کے مُلک سے لُوٹا تھا کھاتے پِیتے اور ضِیافتیں اُڑا رہے تھے۔


اِس لِئے تُجھ پر مُصِیبت آ پڑے گی جِس کا مَنتر تُو نہیں جانتی اور اَیسی بلا تُجھ پر نازِل ہو گی جِس کو تُو دُور نہ کر سکے گی۔ یکایک تباہی تُجھ پر آئے گی جِس کی تُجھ کو کُچھ خبر نہیں۔


کیونکہ قِیامت میں بیاہ شادی نہ ہو گی بلکہ لوگ آسمان پر فرِشتوں کی مانِند ہوں گے۔


اور جَیسا نُوح کے دِنوں میں ہُؤا تھا اُسی طرح اِبنِ آدمؔ کے دِنوں میں بھی ہو گا۔


اور جَیسا لُوط کے دِنوں میں ہُؤا تھا کہ لوگ کھاتے پِیتے اور خرِید و فروخت کرتے اور درخت لگاتے اور گھر بناتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات