Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 15:21 - کِتابِ مُقادّس

21 بیٹے نے اُس سے کہا اَے باپ! مَیں آسمان کا اور تیری نظر میں گُنہگار ہُؤا۔ اَب اِس لائِق نہیں رہا کہ پِھر تیرا بیٹا کہلاؤُں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 ”بیٹے نے اَپنے باپ سے کہا، ’اَے باپ! میں آسمانی خُدا کی نظر میں اَور آپ کی نظر میں گُنہگار ہُوں، اَب تو میں اِس لائق بھی نہیں رہا کہ آپ کا بیٹا کہلا سکوں۔‘

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 बेटे ने कहा, ‘ऐ बाप, मैंने आसमान का और आपका गुनाह किया है। अब मैं इस लायक़ नहीं रहा कि आपका बेटा कहलाऊँ।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 بیٹے نے کہا، ’اے باپ، مَیں نے آسمان کا اور آپ کا گناہ کیا ہے۔ اب مَیں اِس لائق نہیں رہا کہ آپ کا بیٹا کہلاؤں۔‘

باب دیکھیں کاپی




لوقا 15:21
10 حوالہ جات  

مَیں نے فقط تیرا ہی گُناہ کِیا ہے اور وہ کام کِیا ہے جو تیری نظر میں بُرا ہے تاکہ تُو اپنی باتوں میں راست ٹھہرے اور اپنی عدالت میں بے عَیب رہے۔


صِرف اپنی بدکرداری کا اِقرار کر کہ تُو خُداوند اپنے خُدا سے عاصی ہو گئی اور ہر ایک ہرے درخت کے نِیچے غَیروں کے ساتھ اِدھر اُدھر آوارہ پِھری۔ خُداوند فرماتا ہے تُم میری آواز کے شِنوا نہ ہُوئے۔


اور تُم اِس طرح بھائِیوں کے گُنہگار ہو کر اور اُن کے کمزور دِل کو گھایل کر کے مسِیح کے گُنہگار ٹھہرتے ہو۔


یا تُو اُس کی مِہربانی اور تحمُّل اور صبر کی دَولت کو ناچِیز جانتا ہے اور نہیں سمجھتا کہ خُدا کی مِہربانی تُجھ کو تَوبہ کی طرف مائِل کرتی ہے؟


اور اپنے بندہ کو عدالت میں نہ لا کیونکہ تیری نظر میں کوئی آدمی راست باز نہیں ٹھہر سکتا۔


تاکہ تُو یاد کرے اور پشیمان ہو اور شرم کے مارے پِھر کبھی مُنہ نہ کھولے جب کہ مَیں سب کُچھ جو تُو نے کِیا ہے مُعاف کر دُوں خُداوند خُدا فرماتا ہے۔


وہ لوگوں کے سامنے گانے اور کہنے لگتا ہے کہ مَیں نے گُناہ کِیا اور حق کو اُلٹ دِیا اور اِس سے مُجھے فائِدہ نہ ہُؤا۔


پس وہ اُٹھ کر اپنے باپ کے پاس چلا۔ وہ ابھی دُور ہی تھا کہ اُسے دیکھ کر اُس کے باپ کو ترس آیا اور دَوڑ کر اُس کو گلے لگا لِیا اور چُوما۔


باپ نے اپنے نَوکروں سے کہا اچھّے سے اچّھا لِباس جلد نِکال کر اُسے پہناؤ اور اُس کے ہاتھ میں انگُوٹھی اور پاؤں میں جُوتی پہناؤ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات