Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 13:17 - کِتابِ مُقادّس

17 جب اُس نے یہ باتیں کہِیں تو اُس کے سب مُخالِف شرمِندہ ہُوئے اور ساری بِھیڑ اُن عالِیشان کاموں سے جو اُس سے ہوتے تھے خُوش ہُوئی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 جَب یِسوعؔ نے یہ باتیں کہیں تو اُن کے سَب مُخالف شرمندہ ہو گئے لیکن سَب لوگ یِسوعؔ کے ہاتھوں سے ہونے والے حیرت اَنگیز کاموں کو دیکھ کر خُوش تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 ईसा के इस जवाब से उसके मुख़ालिफ़ शरमिंदा हो गए। लेकिन आम लोग उसके इन तमाम शानदार कामों से ख़ुश हुए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 عیسیٰ کے اِس جواب سے اُس کے مخالف شرمندہ ہو گئے۔ لیکن عام لوگ اُس کے اِن تمام شاندار کاموں سے خوش ہوئے۔

باب دیکھیں کاپی




لوقا 13:17
19 حوالہ جات  

اور نیّت بھی نیک رکھّو تاکہ جِن باتوں میں تُمہاری بدگوئی ہوتی ہے اُن ہی میں وہ لوگ شرمِندہ ہوں جو تُمہارے مسِیحی نیک چال چلن پر لَعن طَعن کرتے ہیں۔


مَیں اُس کے دُشمنوں کو شرمِندگی کا لِباس پہناؤُں گا لیکن اُس پر اُسی کا تاج رَونق افروز ہو گا۔


مگر اِس سے زِیادہ نہ بڑھ سکیں گے اِس واسطے کہ اِن کی نادانی سب آدمِیوں پر ظاہِر ہو جائے گی جَیسے اُن کی بھی ہو گئی تھی۔


اُنہوں نے اُن کو اَور دھمکا کر چھوڑ دِیا کیونکہ لوگوں کے سبب سے اُن کو سزا دینے کا کوئی مَوقع نہ مِلا۔ اِس لِئے کہ سب لوگ اُس ماجرے کے سبب سے خُدا کی تمجِید کرتے تھے۔


کیونکہ اُن کو اُس سے پِھر کوئی سوال کرنے کی جُرأت نہ ہُوئی۔


لیکن کوئی تدبِیر نہ نِکال سکے کہ یہ کِس طرح کریں کیونکہ سب لوگ بڑے شَوق سے اُس کی سُنتے تھے۔


وہ اُسی دَم بِینا ہو گیا اور خُدا کی تمجِید کرتا ہُؤا اُس کے پِیچھے ہو لِیا اور سب لوگوں نے دیکھ کر خُدا کی حَمد کی۔


وہ اِن باتوں کا جواب نہ دے سکے۔


میرے حق میں ہر ایک کہے گا کہ یقِیناً خُداوند ہی میں راست بازی اور توانائی ہے۔ اُسی کے پاس وہ آئے گا اور سب جو اُس سے بیزار تھے پشیمان ہوں گے۔


تب خُداوند کی طرف سے روئِیدگی خُوب صُورت و شان دار ہو گی اور زمِین کا پَھل اُن کے لِئے جو بنی اِسرائیل میں سے بچ نِکلے لذِیذ اور خُوش نُما ہو گا۔


اُس کے کام جلالی اور پُر حشمت ہیں اور اُس کی صداقت ابد تک قائِم ہے۔


میرے مُخالِف ذِلّت سے مُلبّس ہو جائیں اور اپنی ہی شرمِندگی کو چادر کی طرح اوڑھ لیں۔


جو میری جان کو ہلاک کرنے کے درپَے ہیں وہ سب شرمِندہ اور خِجل ہوں۔ جو میرے نُقصان سے خُوش ہیں وہ پسپا اور رُسوا ہوں۔


معبُودوں میں اَے خُداوند۔ تیری مانِند کَون ہے؟ کَون ہے جو تیری مانِند اپنے تقدُّس کے باعِث جلالی اور اپنی مدح کے سبب سے رُعب والا اور صاحبِ کرامات ہے؟


خُداوند کی بات سُنو اَے تُم جو اُس کے کلام سے کانپتے ہو! تُمہارے بھائی جو تُم سے کِینہ رکھتے ہیں اور میرے نام کی خاطِر تُم کو خارِج کر دیتے ہیں کہتے ہیں خُداوند کی تمجِید کرو تاکہ ہم تُمہاری خُوشی کو دیکھیں لیکن وُہی شرمِندہ ہوں گے۔


اور اَیسی صِحت کلامی پائی جائے جو ملامت کے لائِق نہ ہو تاکہ مُخالِف ہم پر عَیب لگانے کی کوئی وجہ نہ پا کر شرمِندہ ہو جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات