Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 12:7 - کِتابِ مُقادّس

7 بلکہ تُمہارے سر کے سب بال بھی گِنے ہُوئے ہیں۔ ڈرو مت۔ تُمہاری قدر تو بُہت سی چِڑیوں سے زِیادہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 یقیناً، تمہارے سَر کے سبھی بال بھی گنے ہُوئے ہیں۔ لہٰذا ڈرو مت؛ تمہاری قیمت تو بہت سِی گوریّوں سے بھی زِیادہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 हाँ, बल्कि तुम्हारे सर के सब बाल भी गिने हुए हैं। लिहाज़ा मत डरो। तुम्हारी क़दरो-क़ीमत बहुत-सी चिड़ियों से कहीं ज़्यादा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 ہاں، بلکہ تمہارے سر کے سب بال بھی گنے ہوئے ہیں۔ لہٰذا مت ڈرو۔ تمہاری قدر و قیمت بہت سی چڑیوں سے کہیں زیادہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی




لوقا 12:7
10 حوالہ جات  

ہوا کے پرِندوں کو دیکھو کہ نہ بوتے ہیں نہ کاٹتے۔ نہ کوٹِھیوں میں جمع کرتے ہیں تَو بھی تُمہارا آسمانی باپ اُن کو کِھلاتا ہے۔ کیا تُم اُن سے زِیادہ قدر نہیں رکھتے؟


لیکن تُمہارے سَر کا ایک بال بھی بِیکا نہ ہو گا۔


تب اُس نے کہا کہ مَیں عرض کرتی ہُوں کہ بادشاہ خُداوند اپنے خُدا کو یاد کرے کہ خُون کا اِنتِقام لینے والا اَور ہلاک نہ کرنے پائے تا نہ ہو کہ وہ میرے بیٹے کو ہلاک کر دیں۔ اُس نے جواب دِیا خُداوند کی حیات کی قَسم تیرے بیٹے کا ایک بال بھی زمِین پر نہیں گِرنے پائے گا۔


تب لوگوں نے ساؤُل سے کہا کیا یُونتن مارا جائے جِس نے اِسرائیلؔ کو اَیسا بڑا چُھٹکارا دِیا ہے؟ اَیسا نہ ہو گا خُداوند کی حیات کی قَسم ہے کہ اُس کے سر کا ایک بال بھی زمِین پر گِرنے نہیں پائے گا کیونکہ اُس نے آج خُدا کے ساتھ ہو کر کام کِیا ہے۔ سو لوگوں نے یُونتن کو بچا لِیا اور وہ مارا نہ گیا۔


اِس لِئے تُمہاری مِنّت کرتا ہُوں کہ کھانا کھا لو کیونکہ اِس پر تُمہاری بِہتری مَوقُوف ہے اور تُم میں سے کِسی کے سر کا ایک بال بِیکا نہ ہو گا۔


تُو نے اُسے اپنی دست کاری پر تسلُّط بخشا ہے۔ تُو نے سب کُچھ اُس کے قدموں کے نِیچے کر دِیا ہے۔


پس آدمی کی قدر تو بھیڑ سے بُہت ہی زِیادہ ہے۔ اِس لِئے سبت کے دِن نیکی کرنا روا ہے۔


جو ہم کو زمِین کے جانوروں سے زِیادہ تعلِیم دیتا ہے اور ہمیں ہوا کے پرِندوں سے زِیادہ عقل مند بناتا ہے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات