Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




لوقا 1:68 - کِتابِ مُقادّس

68 خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کی حمد ہو کیونکہ اُس نے اپنی اُمّت پر توجُّہ کر کے اُسے چُھٹکارا دِیا

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

68 ”اِسرائیلؔ کے خُداوؔند، خُدا کی حَمد ہو، کیونکہ خُدا نے آکر اَپنے لوگوں کو مخلصی بخشی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

68 “रब इसराईल के अल्लाह की तमजीद हो! क्योंकि वह अपनी क़ौम की मदद के लिए आया है, उसने फ़िद्या देकर उसे छुड़ाया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

68 ”رب اسرائیل کے اللہ کی تمجید ہو! کیونکہ وہ اپنی قوم کی مدد کے لئے آیا ہے، اُس نے فدیہ دے کر اُسے چھڑایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




لوقا 1:68
24 حوالہ جات  

خُداوند اِسرائیل کا خُدا ازل سے ابد تک مُبارک ہو! اور ساری قَوم کہے آمِین۔ خُداوند کی حمد کرو۔


اور سب پر دہشت چھا گئی اور وہ خُدا کی تمجِید کر کے کہنے لگے کہ ایک بڑا نبی ہم میں برپا ہُؤا ہے اور خُدا نے اپنی اُمّت پر توجُّہ کی ہے۔


خُداوند اِسرائیلؔ کا خُدا ازل سے ابد تک مُبارک ہو! آمیِن ثُمَّ آمیِن۔


اُس نے اپنے لوگوں کے لِئے فِدیہ دِیا۔ اُس نے اپنا عہد ہمیشہ کے لِئے ٹھہرایا ہے۔ اُس کا نام قُدُّوس اور مُہِیب ہے۔


تب لوگوں نے اُن کا یقِین کِیا اور یہ سُن کر کہ خُداوند نے بنی اِسرائیل کی خبر لی اور اُن کے دُکھوں پر نظر کی اُنہوں نے اپنے سر جُھکا کر سِجدہ کِیا۔


اور بادشاہ نے بھی یُوں فرمایا کہ خُداوند اِسرائیلؔ کا خُدا مُبارک ہو جِس نے ایک وارِث بخشا کہ وہ میری ہی آنکھوں کے دیکھتے ہُوئے آج میرے تخت پر بَیٹھے۔


ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو جِس نے ہم کو مسِیح میں آسمانی مقاموں پر ہر طرح کی رُوحانی برکت بخشی۔


اور وہ اُسی گھڑی وہاں آ کر خُدا کا شُکر کرنے لگی اور اُن سب سے جو یروشلِیم کے چُھٹکارے کے مُنتظِر تھے اُس کی بابت باتیں کرنے لگی۔


ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے خُدا اور باپ کی حمد ہو جِس نے یِسُوعؔ مسِیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے باعِث اپنی بڑی رحمت سے ہمیں زِندہ اُمّید کے لِئے نئے سِرے سے پَیدا کِیا۔


ہم کو اُس میں اُس کے خُون کے وسِیلہ سے مخلصی یعنی قصُوروں کی مُعافی اُس کے اُس فضل کی دَولت کے مُوافِق حاصِل ہے۔


پِھر داؤُد نے ساری جماعت سے کہا اب اپنے خُداوند خُدا کو مُبارک کہو۔ تب ساری جماعت نے خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کو مُبارک کہا اور سر جُھکا کر اُنہوں نے خُداوند اور بادشاہ کے آگے سِجدہ کِیا۔


پس داؤُد نے ساری جماعت کے آگے خُداوند کا شُکر کِیا اور داؤُد کہنے لگا کہ اَے خُداوند ہمارے باپ اِسرائیلؔ کے خُدا تُو ابدُالآباد مُبارک ہو۔


اور مُبارک ہے خُدا تعالیٰ جِس نے تیرے دُشمنوں کو تیرے ہاتھ میں کر دِیا۔ تب ابرامؔ نے سب کا دسواں حصّہ اُس کو دِیا۔


پِھر کہا خُداوند سِمؔ کا خُدا مُبارک ہو اور کنعاؔن سِمؔ کا غُلام ہو۔


اور تُجھ کو اور تیرے بچّوں کو جو تُجھ میں ہیں زمِین پر دے پٹکیں گے اور تُجھ میں کِسی پتّھر پر پتّھر باقی نہ چھوڑیں گے اِس لِئے کہ تُو نے اُس وقت کو نہ پہچانا جب تُجھ پر نِگاہ کی گئی۔


اور کہا خُداوند میرے آقا ابرہامؔ کا خُدا مُبارک ہو جِس نے میرے آقا کو اپنے کرم اور راستی سے محرُوم نہیں رکھّا اور مُجھے تو خُداوند ٹِھیک راہ پر چلا کر میرے آقا کے بھائِیوں کے گھر لایا۔


داؤُد نے ابِیجیلؔ سے کہا کہ خُداوند اِسرائیلؔ کا خُدا مُبارک ہو جِس نے تُجھے آج کے دِن مُجھ سے مِلنے کو بھیجا۔


اور اُس نے کہا کہ خُداوند اِسرائیلؔ کا خُدا مُبارک ہو جِس نے اپنے مُنہ سے میرے باپ داؤُد سے کلام کِیا اور اُسے اپنے ہاتھ سے یہ کہہ کر پُورا کِیا کہ


اور وُہی اِسرائیل کا فِدیہ دے کر اُس کو ساری بدکاری سے چُھڑائے گا۔


یعنی ہم کو ہمارے دُشمنوں سے اور سب کِینہ رکھنے والوں کے ہاتھ سے نجات بخشی


لیکن ہم کو اُمّید تھی کہ اِسرائیلؔ کو مُخلصی یِہی دے گا اور علاوہ اِن سب باتوں کے اِس ماجرے کو آج تِیسرا دِن ہو گیا۔


اور بکروں اور بچھڑوں کا خُون لے کر نہیں بلکہ اپنا ہی خُون لے کر پاک مکان میں ایک ہی بار داخِل ہو گیا اور ابدی خلاصی کرائی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات