Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 8:4 - کِتابِ مُقادّس

4 چُنانچہ مُوسیٰؔ نے خُداوند کے حُکم کے مُطابِق عمل کِیا اور ساری جماعت خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر جمع ہُوئی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَور جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا اُنہُوں نے وَیسا ہی کیا اَور جماعت خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر جمع ہو گئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मूसा ने ऐसा ही किया। जब पूरी जमात इकट्ठी हो गई तो

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 موسیٰ نے ایسا ہی کیا۔ جب پوری جماعت اکٹھی ہو گئی تو

باب دیکھیں کاپی




احبار 8:4
19 حوالہ جات  

چُنانچہ مَیں نے سب سے پہلے تُم کو وُہی بات پُہنچا دی جو مُجھے پُہنچی تھی کہ مسِیح کِتابِ مُقدّس کے مُطابِق ہمارے گُناہوں کے لِئے مُؤا۔


کیونکہ یہ بات مُجھے خُداوند سے پُہنچی اور مَیں نے تُم کو بھی پُہنچا دی کہ خُداوند یِسُوعؔ نے جِس رات وہ پکڑوایا گیا روٹی لی۔


اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔


جِس جِس بات کا مَیں حُکم کرتا ہُوں تُم اِحتیاط کر کے اُس پر عمل کرنا اور تُو اُس میں نہ تو کُچھ بڑھانا اور نہ اُس میں سے کُچھ گھٹانا۔


سو تُم خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر سات روز تک دِن رات ٹھہرے رہنا اور خُداوند کے حُکم کو ماننا تاکہ تُم مَر نہ جاؤ کیونکہ اَیسا ہی حُکم مُجھ کو مِلا ہے۔


پِھر مُوسیٰؔ نے سِینہ کو لِیا اور اُس کو ہلانے کی قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور ہلایا۔ اُس تخصِیصی مینڈھے میں سے یِہی مُوسیٰؔ کا حِصّہ تھا جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم کِیا تھا۔


لیکن بچھڑے کو اُس کی کھال اور گوشت اور گوبر سمیت لشکر گاہ کے باہر آگ میں جلایا جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم کِیا تھا۔


پِھر مُوسیٰؔ ہارُونؔ کے بیٹوں کو آگے لایا اور اُن کو کُرتے پہنائے اور اُن پر کمربند لپیٹے اور اُن کو پگڑیاں پہنائِیں جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم کِیا تھا۔


اور اُس کے سر پر عمامہ رکھّا اور عمامہ پر سامنے سونے کے پتّر یعنی مُقدّس تاج کو لگایا جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم کِیا تھا۔


اور بارِیک بٹے ہُوئے کتان اور آسمانی۔ ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں کا بیل بُوٹے دار کمربند بھی بنایا جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم کِیا تھا۔


پس جُبّہ کے دامن کے سارے گھیر میں خِدمت کرنے کے لِئے ایک ایک گھنٹی تھی اور پِھر ایک ایک انار جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم دِیا تھا۔


اور اُنہوں نے سِینہ بند کو لے کر اُس کے کڑوں کو افُود کے کڑوں کے ساتھ ایک نِیلے فِیتے سے اِس طرح باندھا کہ وہ افُود کے کارِیگری سے بنے ہُوئے پٹکے کے اُوپر رہے اور سِینہ بند ڈِھیلا ہو کر افُود سے الگ نہ ہونے پائے جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم دِیا تھا۔


اور اُس نے اُن کو افُود کے مونڈھوں پر لگایا تاکہ وہ بنی اِسرائیل کی یادگاری کے پتّھر ہوں جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم کِیا تھا۔


اور اُس کے کَسنے کے لِئے کارِیگری سے بُنا ہُؤا کمربند جو اُس کے اُوپر تھا وہ بھی اُسی ٹُکڑے اور بناوٹ کا تھا یعنی سونے اور آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور بارِیک بٹے ہُوئے کتان کا بنا ہُؤا تھا جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم کِیا تھا۔


اور اُنہوں نے مَقدِس میں خِدمت کرنے کے لِئے آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ بیل بُوٹے کڑھے ہُوئے لِباس اور ہارُونؔ کے واسطے مُقدّس لِباس جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم دِیا تھا بنائے۔


اور ساری جماعت کو خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر جمع کر۔


تب مُوسیٰؔ نے جماعت سے کہا یہ وہ کام ہے جِس کے کرنے کا حُکم خُداوند نے دِیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات