Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 8:2 - کِتابِ مُقادّس

2 ہارُونؔ اور اُس کے ساتھ اُس کے بیٹوں کو اور لِباس کو اور مَسح کرنے کے تیل کو اور خطا کی قُربانی کے بچھڑے اور دونوں مینڈھوں اور بے خمِیری روٹیوں کی ٹوکری کو لے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کو اَور ساتھ میں اُن کے لباس، مَسح کا تیل، گُناہ کی قُربانی کے بچھڑے اَور دو بے عیب مینڈھے اَور ایک ٹوکری میں بے خمیری روٹیاں لے آؤ،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “हारून और उसके बेटों को मेरे हुज़ूर ले आना। नीज़ इमामों के लिबास, मसह का तेल, गुनाह की क़ुरबानी के लिए जवान बैल, दो मेंढे और बेख़मीरी रोटियों की टोकरी ले आना।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”ہارون اور اُس کے بیٹوں کو میرے حضور لے آنا۔ نیز اماموں کے لباس، مسح کا تیل، گناہ کی قربانی کے لئے جوان بَیل، دو مینڈھے اور بےخمیری روٹیوں کی ٹوکری لے آنا۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 8:2
15 حوالہ جات  

اور اُن سردار کاہِنوں کی مانِند اِس کا مُحتاج نہ ہو کہ ہر روز پہلے اپنے گُناہوں اور پِھر اُمّت کے گُناہوں کے واسطے قُربانِیاں چڑھائے کیونکہ اِسے وہ ایک ہی بار کر گُذرا جِس وقت اپنے آپ کو قُربان کِیا۔


اور پاک مقام کی خِدمت کے لِئے کڑھے ہُوئے لِباس اور ہارُونؔ کاہِن کے مُقدّس لِباس اور اُس کے بیٹوں کے لِباس جِن کو پہن کر اُن کو کاہِن کی خِدمت کو انجام دینا تھا۔


اور ہارُونؔ کے بیٹوں کے لِئے کُرتے بنانا اور عِزّت اور زِینت کے واسطے اُن کے لِئے کمربند اور پگڑیاں بنانا۔


اور تُو بنی اِسرائیل میں سے ہارُونؔ کو جو تیرا بھائی ہے اور اُس کے ساتھ اُس کے بیٹوں کو اپنے نزدِیک کر لینا تاکہ ہارُونؔ اور اُس کے بیٹے۔ ندبؔ اور اَبیہوؔ اور العیزرؔ اور اِتمرؔ کہانت کے عُہدہ پر ہو کر میری خِدمت کریں۔


اور کاہِن اپنا کتان کا لِباس پہنے اور کتان کے پاجامے کو اپنے تن پر ڈالے اور آگ نے جو سوختنی قُربانی کو مذبح پر بھسم کر کے راکھ کر دِیا ہے اُس راکھ کو اُٹھا کر اُسے مذبح کی ایک طرف رکھّے۔


اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا۔


اور ساری جماعت کو خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر جمع کر۔


اور مُوسیٰؔ نے مَسح کرنے کا تیل لِیا اور مسکن کو اور جو کُچھ اُس میں تھا سب کو مَسح کر کے مُقدّس کِیا۔


پِھر اُس نے سوختنی قُربانی کے مینڈھے کو حاضِر کِیا اور ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں نے اپنے اپنے ہاتھ اُس مینڈھے کے سر پر رکھّے۔


اور اُس نے دُوسرے مینڈھے کو جو تخصِیصی مینڈھا تھا حاضِر کِیا اور ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں نے اپنے اپنے ہاتھ اُس مینڈھے کے سر پر رکھّے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات