Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




احبار 7:36 - کِتابِ مُقادّس

36 یعنی جِس دِن خُداوند نے اُنہیں مَسح کِیا اُس دِن اُس نے یہ حُکم دِیا کہ بنی اِسرائیل کی طرف سے اُنہیں یہ مِلا کرے۔ سو اُن کی نسل در نسل یہ اُن کا حق رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

36 جِس دِن اُنہیں مَسح کیا گیا، اُسی دِن یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو حُکم دیا کہ کاہِنوں کو اُن کا یہ دائمی حِصّہ پُشت در پُشت دیتے رہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

36 रब ने उस दिन जब उन्हें तेल से मसह किया गया हुक्म दिया था कि इसराईली यह हिस्सा हमेशा इमामों को दिया करें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

36 رب نے اُس دن جب اُنہیں تیل سے مسح کیا گیا حکم دیا تھا کہ اسرائیلی یہ حصہ ہمیشہ اماموں کو دیا کریں۔

باب دیکھیں کاپی




احبار 7:36
6 حوالہ جات  

اور مَسح کرنے کے تیل میں سے تھوڑا سا ہارُونؔ کے سر پر ڈالا اور اُسے مَسح کِیا تاکہ وہ مُقدّس ہو۔


اور مُوسیٰؔ نے مَسح کرنے کے تیل اور مذبح کے اُوپر کے خُون میں سے کُچھ کُچھ لے کر اُسے ہارُونؔ اور اُس کے لِباس پر اور ساتھ ہی اُس کے بیٹوں پر اور اُن کے لِباس پر چِھڑکا اور ہارُونؔ اور اُس کے لِباس کو اور اُس کے بیٹوں کو اور اُن کے لِباس کو مُقدّس کِیا۔


یہ تُمہاری سب سکُونت گاہوں میں نسل در نسل ایک دائمی قانُون رہے گا کہ تُم چربی یا خُون مُطلق نہ کھاؤ۔


اور کیا مَیں نے اُسے بنی اِسرائیل کے سب قبِیلوں میں سے چُن نہ لِیا تاکہ وہ میرا کاہِن ہو اور میرے مذبح کے پاس جا کر بخُور جلائے اور میرے حضُور افُود پہنے؟ اور کیا مَیں نے سب قُربانِیاں جو بنی اِسرائیل آگ سے گُذرانتے ہیں تیرے باپ کو نہ دِیں؟


خَیمۂ اِجتماع میں اُس پردہ کے باہر جو شہادت کے صندُوق کے سامنے ہو گا ہارُونؔ اور اُس کے بیٹے شام سے صُبح تک شمعدان کو خُداوند کے رُوبرُو آراستہ رکھّیں۔ یہ دستُورُالعمل بنی اِسرائیل کے لِئے نسل در نسل سدا قائِم رہے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات